Tag: برطانیہ

  • برطانوی شاہی خاندان انڈر گراؤنڈ ہونے کی تیاری کیوں کررہا ہے

    برطانوی شاہی خاندان انڈر گراؤنڈ ہونے کی تیاری کیوں کررہا ہے

    لندن : نوڈیل بریگزٹ کی صورت میں ملک بھر میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر برطانوی حکام نے ملکہ برطانیہ سمیت شاہی خاندان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ 29 مارچ کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا، جس کے لیے یورپی یونین کے رہنماؤں اور برطانوی حکام کے درمیان انخلاء کے لیے بریگزٹ معاہدہ طے کیا گیا تھا تاہم وزیر اعظم تھریسامے ابھی تک ہاؤس آف کامنز سے اس معاہدے کے مسودے کو منظور نہیں کروا سکی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانوی حکام نے بغیر معاہدے کے یورپی یونین سے انخلاء کی صورت میں ممکنہ مظاہروں کے پیش نظر ملک میں سرد جنگ کے دوران لاگو کیا جانے والے ایمرجنسی پلان پر دوبارہ عمل شروع کررہے ہیں تاکہ شاہی خاندان کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جاسکے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں شاہی خاندان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا منصوبہ سرد جنگ کے بعد سے موجود ہے لیکن مذکورہ منصوبے کو نو ڈیل کی صورت میں دوبارہ استعمال کیا جائے گا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق حکمران جماعت قانون ساز اور بریگزٹ معاہدے کے حامی جیکب ریس موگ کا خیال ہے کہ حکام کا شاہی خاندان کے ہنگامی انخلاء کا منصوبہ بغیر معاہدے کے بریگزٹ پر غیر ضروری گھبراہٹ واضح کررہا ہے۔

    بریگزٹ: تھریسامے دوبارہ مذاکرات کیلئے کوشاں، یورپی یونین کا انکار

    بریگزٹ ڈیل: پانچ ترمیمی بل برطانوی پارلیمنٹ میں مسترد

    بریگزٹ ڈیل نہ ہونے پر برطانیہ میں مارشل لاء لگنے کا خطرہ

    جیکب ریس موگ کا کہنا تھا کہ شاہی خاندان کے اہم عہدیدران دوسری جنگ عظیم میں ہونے والی بمباری کے دوران لندن میں ہی موجود تھے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم تھریسامے بریگزٹ معاہدے کے مسودے پر مستقل ہاؤس آف کامنز کی حمایت حاصل کرنے کےلیے کوشاں ہیں۔

    تاجروں کی جانب برطانوی حکومت متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر نئے کسٹمز چیکس کے باعث یورپی یونین آنے والی اشیاء کی درآمدات میں تاخیر ہوئی تو بڑے پیمانے پر غذا اور ادویات کی کمی واقع ہوسکتی ہے۔

  • کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے‘ شاہ محمود قریشی

    کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے‘ شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پرہمارا مؤقف انتہائی واضح اور دو ٹوک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پرہمارامؤقف انتہائی واضح اوردو ٹوک ہے، نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف بھر پور آواز اٹھائیں گے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ اوربرطانوی پارلیمانی گروپ کی رپورٹوں نے ہمارے مؤقف کی تائید کی، کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

    شاہ محمود قریشی نے لندن روانگی سے قبل آل پارٹیز حریت کانفرنس کی سینئر قیادت سے رابطہ کیا اور یوم یکجہتی کشمیر پرلندن میں ہونے والے پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

    وزیرخارجہ یوم یکجہتی کشمیر پرلندن میں بین الاقوامی تقریبات میں شرکت کریں گے اور وہ کل برطانوی پارلیمنٹ میں انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

    بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے‘ شاہ محمود قریشی

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی شہریوں کی اکثریت کو یقین ہے کہ وہ جذباتی طور پرکشمیر کو کھوچکے ہیں۔

  • ایران سے تجارت کیلئے برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے نیا میکانزم تیار کرلیا

    ایران سے تجارت کیلئے برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے نیا میکانزم تیار کرلیا

    برلن : جرمنی، فرانس اور برطانیہ جدید میکانزم تیار کررہے ہیں جس کے ذریعے یورپی ممالک امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ تجارت کرسکیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تینوں ممالک نے سنہ 2015 میں طے ہونے والے جوہری معاہدے سے علیحدگی پر امریکا کی مخالفت کی تھی، جس کے ذریعے ایران پر عائد عالمی پابندیاں ختم کی گئیں تھی۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باعث یورپی بینکوں کو برائے راست ایران کو ادائیگی کرنے میں دشواریوں کا سامنا ہے، امریکا کا کہنا ہے کہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو خطرناک نتائج کا سامنا کرے پڑے گا۔

    مقامی خبر رساں ادارے ادائیگی کرنے کا نیا میکانزم پیرس سے کام کرے گا جس کا نظام جرمن بینکر سنبھالیں گے، برطانیہ، فرانس اور جرمنی اس میکانزم کے ذریعے اپنی کمپنیوں کو ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھنے کی سہولت دیں گے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ادائیگیوں کے دیگر اداروں کا تعلق امریکا سے ہے، جس کے باعث ایران کو ادائیگی کرنا انتہائی مشکل کام ہے۔

    برطانیہ وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ کا کہنا ہے کہ ادائیگی کا نئے میکانزم صرف خوراک، دوائیں اور طبی ساز و سامان کی ادائیگیوں پر لاگو ہوگا جبکہ ایران کی اہم تجارتی صعنت تیل کی ہے لیکن یہ میکانزم اس کی لاگو نہیں ہوگا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ میکانزم کا مقصد ایران کے ساتھ تجارتی لین ڈالر کے بجائے یورو وغیرہ میں ہوگا تا کہ امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں سے بچا جا سکے۔

    جرمنی میں قائم امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ جو ادارے اور ممالک ایران کے ساتھ پابندی کے زمرے میں آنے والی سرگرمیوں میں شریک ہوں گے انہیں خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ "ہم یہ توقع نہیں رکھتے کہ مذکورہ میکانزم کا ہماری اس مہم پر کوئی اثر پڑے گا جو ایران کے خلاف انتہائی دباؤ کے واسطے جاری رہے”۔

  • برطانیہ سے فرار ہونے والا بچوں سے زیادتی کا مجرم پاکستان میں‌ گرفتار

    برطانیہ سے فرار ہونے والا بچوں سے زیادتی کا مجرم پاکستان میں‌ گرفتار

    اسلام آباد: برطانیہ سے فرار ہونے والا بچوں سے زیادتی کا مجرم پاکستان میں‌ گرفتار کر لیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اوربرطانوی اہل کاروں‌نے پنجاب کے شہر سانگلہ میں مشترکہ آپریشن کیا، جس میں یہ گرفتاری عمل میں آئی۔

    برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق اخلاق حسین پر بچوں سے زیادتی کا الزام ہے، اخلاق حسین کو برطانوی عدالت 19سال قید کی سزا بھی سنا چکی ہے.

    برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق زیادتی کے ملزم چوہدری اخلاق حسین کو مشترکہ آپریشن میں گرفتار کیا گیا.

    ٹرائل کے دوران اخلاق برطانیہ سے فرار ہو کر پاکستان آگیا تھا ، برطانوی ہائی کمیشن اخلاق حسین کی گرفتاری کے لئے2017 سے پاکستان کے ساتھ رابطہ میں تھا.

    مزید پڑھیں: قصور میں جنسی زیادتی کی روک تھام اور علاج کے لئے ری ہیبلیٹیشن سینٹر کا قیام

    مجرم کی جائے پناہ کی نشان دہی کے بعد پاکستانی اور برطانوی اہل کاروں نے مشترکہ کارروائی کی اور مجرم کو گرفتار کیا، بچوں‌ سے زیادتی کے مجرم کو برطانوی منتقل کرنے سے متعلق جلد اعلان متوقع ہے.

    یاد رہے کہ گذشتہ برس قصور کی ننھی زینب کا زیادتی کے بعد قتل کا لرزہ خیز کیس سامنے آیا تھا، اس معاملے نے بین الاقوامی توجہ حاصل کی اور شدید عوامی ردعمل آیا۔

    حکومت نے بڑے پیمارے پر اقدامات کرتے ہوئے  قصور سے زینب سمت سات بچیوں کے قاتل عمران کو گرفتار کیا، جسے بعد ازاں سزائے موت سنائی گئی۔

  • مستقبل سے آنے کا دعویٰ کرنے والے نوجوان کی بریگزٹ کے بارے میں پیشگوئی

    مستقبل سے آنے کا دعویٰ کرنے والے نوجوان کی بریگزٹ کے بارے میں پیشگوئی

    لندن : برطانیہ میں 2030 سے آنے والے نوجوان نے دعویٰ کیا ہے کہ بریگزٹ کا مطالبہ کرنے والے 52 فیصد برطانوی شہریوں کے بری خبر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مستقبل یا ماضی سے حال میں آنے کے مناظر کو عموماً فلموں میں دکھیں ہی ہوں گے لیکن برطانیہ میں ایک نوجوان نے حقیقت میں سنہ 2030 سے آج کے زمانے میں آنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا مستقبل سے آنے والے نوح نامی نوجوان نے دعویٰ کیا ہے کہ بریگزٹ کے باوجود برطانیہ 2030 سے قبل ہی دوبارہ یورپی یونین میں شامل ہوجائے گا۔

    ٹائم ٹریولر نوح کا کہنا ہے کہ ’میں ماضی میں واپس آیا ہوں تاکہ لوگوں کو مستقبل کے حوالے حقیقت بیان کرسکوں۔

    اے پیکس ٹی وی‘ کی جانب سے یو ٹیوب پر اس نوجوان کی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں وہ بتارہا ہے کہ مستقبل میں یورپی یونین کے تمام ممالک ایک بڑے ملک میں شامل ہوجائیں اور برطانیہ اس ملک کا ایک ضلع ہوگا۔

    نوح کا دعویٰ ہے کہ جرمنی، اسپین، فرانس اور ڈنمارک کی پیروی کرتے ہوئے دیگر ریاستیں بھی اپنی سرحدیں ختم کرکے ایک بڑا ملک بنالیں گی اور بریگزٹ جیسا مطالبہ کرنے والے افراد کو ہرجگہ مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    مستقبل سے ماضی میں آنے والے نوجوان کا کہنا تھا کہ برطانوی عوام اپنے سر میں ایسی ڈیوائس نصب کروائیں گے جو ان کی دماغی صلاحیت میں چھ گناہ اضافہ کرے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یوٹیوب پر جاری ہونے والی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید اور طنز و مزاح سے بھرپور تبصرے کیے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’2030 سے آنے والے شخص ہمارے جیسے کپڑے کیوں پہنے ہوئے ہیں‘۔

  • برطانیہ میں زیرِ علاج نصر اللہ کا سفری انتظامات کرانے پر پاک فوج کا شکریہ

    برطانیہ میں زیرِ علاج نصر اللہ کا سفری انتظامات کرانے پر پاک فوج کا شکریہ

    لندن: برطانیہ میں زیرِ علاج پاکستانی شہری نصر اللہ نے بیوی بچوں کے لیے لندن کے سفری انتظامات کرانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق برمنگھم کے کوئن الزبتھ اسپتال میں زیرِ علاج نصر اللہ کی بیوی اور بچے ویزا ملنے کے بعد برطانیہ چلے گئے ہیں، جس پر نصر اللہ نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

    [bs-quote quote=”پاکستانی شہری نے پی آئی اے کے چیئرمین کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    نصر اللہ نے کہا ’آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے آفس سے میرے خاندان سے رابطہ کیا گیا، ہم آرمی چیف کے تعاون اور دل چسپی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘

    دل کے مرض میں مبتلا نصر اللہ نے مزید کہا ’میرے خاندان کو صبح 9 بجے ویزے ملے، 11 بجے وہ فلائٹ پر تھے۔‘

    برمنگھم اسپتال میں زیرِ علاج پاکستانی شہری نے پی آئی اے کے چیئرمین کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  برطانیہ میں زیرعلاج نصراللہ بٹ کے گھروالوں کو ویزا مل گیا

    یاد رہے کہ تین روز قبل برمنگھم کے کوئن الزبتھ اسپتال میں زیرِ علاج پاکستانی نصراللہ خان نے موت سے قبل اپنے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کشمنر سے اپیل کی تھی۔

    نصراللہ کے لیے اے آر وائی نیوز کی کوششیں رنگ لائیں، وہ گزشتہ 9 سال سے برطانیہ میں مقیم ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان کے بچنے کی کوئی امید نہیں اس لیے خواہش ہے کہ آخری بار اپنے دونوں بیٹوں اور اہلیہ کو دیکھ سکیں۔

  • برطانیہ میں زیرعلاج نصراللہ بٹ کے گھروالوں کو ویزا مل گیا

    برطانیہ میں زیرعلاج نصراللہ بٹ کے گھروالوں کو ویزا مل گیا

    جہلم: برمنگھم کے کوئن الزبتھ اسپتال میں زیرعلاج پاکستانی نصراللہ بٹ کے گھروالوں کو ویزا مل گیا جس کے بعد ان کی اہلیہ اور دونوں بیٹے برطانیہ روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر برمنگھم میں زیرعلاج پاکستانی نصراللہ کے لیے اے آروائی نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں۔

    دل کے عارضے میں مبتلا نصراللہ بٹ کی اہلیہ ثانیہ نصراللہ، بیٹے عبداللہ اور سیف اللہ ویزا ملنے کے بعد برطانیہ روانہ ہوگئے۔

    والد محمد حنیف بٹ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا 9 سال سے برطانیہ میں مقیم ہے۔ نصراللہ کی ہمشیرہ نے بتایا کہ ان کا بھائی شادی کے بعد 2 سال پاکستان میں رہا۔

    نصراللہ بٹ کی بہن نے کہا کہ 9 سال بعد میرا بھائی اپنے بیوی بچوں کوملے گا، اےآروائی نیوز کے شکرگزارہیں جن کی کوششوں سے ویزا ملا۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل برمنگھم کے کوئن الزبتھ اسپتال میں زیرعلاج پاکستانی نصراللہ خان نے وفات سے قبل اپنے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کشمنر سے اپیل کی تھی۔

    نصراللہ بٹ کا کہنا تھا کہ میرے پاس بچنے کی کوئی امید نہیں لیکن میری خواہش ہے کہ میں آخری بار اپنے دونوں بیٹوں اور اہلیہ کو دیکھ لوں۔

    برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نفیس ذکریا نے مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی تھی اور کہا تھا کہ نصراللہ کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر مدد کی ضرورت ہے۔

  • بریگزٹ ڈیل نہ ہونے پر برطانیہ میں مارشل لاء لگنے کا خطرہ

    بریگزٹ ڈیل نہ ہونے پر برطانیہ میں مارشل لاء لگنے کا خطرہ

    لندن: بریگزٹ ڈیل نہ ہونے پر برطانیہ میں مارشل لاء لگنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، بریگزٹ پر پارلیمںٹ میں ووٹنگ منگل کو ہوگی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بریگزٹ ڈیل نہ ہونے پر برطانیہ میں مارشل لاء لگ سکتا ہے، اندرونی خانہ جنگی ہوئی تو آپشن استعمال کیا جاسکتا ہے، ہنگاموں سے نمٹنے کے لیے فوج کی مدد کے ساتھ کرفیو کا آپشن بھی زیر غور ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق بریگزٹ ڈیل پر پارلیمنٹ میں ووٹنگ منگل کو ہوگی، امن و امان کی بگڑتی صورت حال پر مارشل لاء لگایا جاسکتا ہے۔

    برطانوی حکومت نے تمام امکانات سے نمٹنے کے لیے تیاری شروع کردی ہے، وزیراعظم تھریسامے نے کہا کہ ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

    برطانوی وزیر صحت میٹ ہین کوک نے کہا کہ مارشل لاء کا آپشن قانون میں موجود ہے تاہم ابھی تک ایسے کسی آپشن پر غور نہیں کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: بریگزٹ کو ملتوی کرنا ہی سب سے بہتر آپشن ہے: سابق چانسلر

    واضح رہے کہ چند روز قبل برطانیہ کے سابق چانسلر اوسبورن نے کہا تھا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلا کو ملتوی کرنا ہی اس وقت سب سے بہتر آپشن ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ملک کو اس خطرناک صورتحال کی جانب نہ لے کر جائے۔

    جارج اوس بورن کا مزید کہنا تھا کہ نو ڈیل کی صورت میں بندوق برطانیہ کی کنپٹی پر ہوگی لہذا ایسی کسی صورتحال سے دور رہنا ہی بہتر ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم تھریسا مے کا کہنا تھا کہ نو بریگزٹ کے نقصانات کا سب سے بہتر طریقہ یہی ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ کی گئی مجوزہ بریگزٹ ڈیل کو منظور کرلیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بغیر ڈیل کے یورپین یونین سے انخلا ناممکن ہے۔

  • برطانیہ نے غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجنا شروع کردیا

    برطانیہ نے غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجنا شروع کردیا

    لندن : برطانیہ نے انگلیش چینل کراس کرکے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے تارکین وطن کو واپس روانہ کرنا شروع کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت نے جمعرات کے روز برطانیہ میں سیاسی پناہ کے متلاشی مہاجرین کو واپس فرانس روانہ کیا ہے جو گزشتہ برس اکتوبر میں غیر قانونی طور پر فرانس سے برطانیہ پہنچے تھے۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت اس خطرناک کراسنگ کے خلاف ایک مضبوط رکاوٹ بنانا چاہتی ہے، جو برطانیہ اور فرانس کے درمیان مشترکا طور پر منظور ہونے والے نئے منصوبے کا حصّہ ہے، جس کےلیے برطانیہ سیکیورٹی کی مد میں 30 لاکھ پاؤنڈ اضافی خرچ کرے گا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کی صبح 5 مہاجرین کو واپس فرانس بھیجا گیا تاہم دفتر خارجہ کو ملک بدر کیے گئے افراد سے متعلق کوئی علم نہیں تھا کہ وہ کہاں سے آئے تھے۔

    فرانسیسی سے ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے برطانیہ وزیر داخلہ ساجد جاوید کا کہنا تھا کہ ’آج ہماری مشترکا کارروائی نے پہلے سے مضبوط تعلقات کو مزید بہتر کیا ہے اور دونوں ممالک اس خطرناک کراسنگ کوبند کرنے کےلیے سرحدوں کو مزید محفوظ بنائے گے۔

    اس سے قبل برطانیہ نے چینیل سرحد کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کےلیے 44 کروڑ 45 لاکھ پاؤنڈ اضافی خرچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کل 539 افراد نے چھوٹی کشتیوں میں سوار ہوکر انگلش چینل کو کراس کیا تھا، دفتر داخلہ کے مطابق 434 تارکین وطن نے گزشتہ تین ماہ میں انگلش سرحد پار کرنے کی کوشش کی تھی۔

  • برطانیہ: گیٹ وک ایئرپورٹ پر روبوٹ پارکنگ سروس متعارف کرانے کا اعلان

    برطانیہ: گیٹ وک ایئرپورٹ پر روبوٹ پارکنگ سروس متعارف کرانے کا اعلان

    لندن: گاڑی پارک کرنا اکثر اوقات ڈرائیورز کے لیے سردرد بن جاتا ہے لیکن جدید پارکنگ ٹیکنالوجی نے یہ مسئلہ حل کردیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے گیٹ وک ایئرپورٹ پر رواں برس روبوٹ پارکنگ سروس متعارف کرانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    اسٹین نامی یہ روبوٹ فرانسیسی کمپنی کی جانب سے تیار کیا گیا ہے جو جی پی ایس سسٹم کے ذریعے کار کو لفٹ کرکے مطلوبہ جگہ پر باآسانی پارک کرسکے گا۔

    گیٹ وک ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق رواں برس اگست میں روبوٹ پارکنگ کی آزمائشی سروس شروع کردی جائے گی۔

    رپورٹ کے مطابق کار پارکنگ کے لیے گاڑی کے مالک کو چابی دینے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی روبوٹ خود ہی مطلوبہ جگہ پر گاڑی لے جاکر پارک کردے گا۔

    پیرس، لیون اور ڈسلڈورف کے ایئرپورٹ پر روبوٹ پارکنگ کی آزمائش شروع کی جارہی ہے، جس کو والٹ پارکنگ کا نام دیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق والٹ پارکنگ سے صارفین کا قیمتی وقت بھی بچے گا، اس اقدام سے فلائٹ مس ہونے کے امکانات بھی کم ہوجائیں گے۔

    روبوٹ پارکنگ کے حوالے سے صارفین کا مثبت ردعمل آیا ہے جبکہ اس سے قبل چارلس دی گولے ایئرپورٹ پر بھی پانچ ماہ کا ٹرائل کیا گیا تھا۔

    گیٹ وک ایئرپورٹ کے جنوب ٹرمینل پر یہ آزمائش کی جائے گی جس کے لیے انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔