Tag: برطانیہ

  • کیا برطانیہ میں پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی کا خاتمہ قریب ہے؟

    کیا برطانیہ میں پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی کا خاتمہ قریب ہے؟

    کراچی : برطانیہ کے لیے پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر عائد پابندی جلد ختم ہونے کا امکان ہے، برطانوی ایئرسیفٹی کمیٹی پچیس مارچ کو فیصلے سے آگاہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی ایئرسیفٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، کمیٹی نے پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایرلائنز کی بحالی پر غور کیا۔

    جس کے بعد پاکستانی فضائی کمپنیوں کی بحالی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا، برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی منگل پچیس مارچ کو تمام پاکستانی ایئرلائنز کو فیصلے سے آگاہ کرے گی۔

    برطانوی ٹیم نےپاکستان سول ایوی ایشن اورپی آئی اے سمیت نجی ایئر لائنز کا آڈٹ کیا تھا تاہم پابندی ہٹنے کی صورت میں پی آئی اے فوری طور برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرے گی۔

    پہلے مرحلے میں قومی ائیرلائن اٹھائیس مارچ سے اسلام آباد سے براہ راست مانچسٹر پرواز چلانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور دوسرے مرحلے میں پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے لندن،برمنگھم شروع کرے گی۔

    خیال رہے یورپ میں پروازوں کی بحالی کے حوالے سے فیصلے سے یورپی یونین ایئر سیفٹی کمیٹی نے اپنے فیصلے سے 15 روز بعد آگاہ کیا تھا۔

    یاد رہے جولائی 2020 میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل معاملہ پر یورپ اور برطانیہ میں پابندی عائد کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ رواں سال یورپی یونین کی جانب سے پابندی ختم ہونے کے بعد 10جنوری کو قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پہلی پرواز ساڑھے چار سال بعد پیرس کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

  • یورپ کے بعد برطانیہ میں بھی آج پاکستانی ایئرلائنز کی بحالی  کا قوی امکان

    یورپ کے بعد برطانیہ میں بھی آج پاکستانی ایئرلائنز کی بحالی کا قوی امکان

    کراچی : یورپ کے بعد برطانیہ میں بھی آج پاکستانی ایرلائنز بحالی کی منظوری کا قوی امکان ہے، برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی آج اعلان کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایئر لائنز پر 5 سال سے پابندی کے معاملے پر برطانوی ایئرسیفٹی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

    ذرائع نے کہا کہ برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کے کیس پر غور کرے گی۔

    سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ قوی امید ہے برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں عائد پابندی ہٹادے گی، پاکستانی ایئرلائنزپر برطانیہ اور یورپ پروازوں کی پابندی جولائی 2020 میں لگی تھی۔

    یاد رہے جولائی 2020 میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایرلائنز پر جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل معاملہ پر یورپ اور برطانیہ میں پابندی عائد کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ رواں سال یورپی یونین کی جانب سے پابندی ختم ہونے کے بعد 10جنوری کو قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پہلی پرواز ساڑھے چار سال بعد پیرس کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

    خیال رہے پی آئی اے نے پابندی ہٹنے پر فوری فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاری کر رکھی ہے، پہلے مرحلے میں قومی ائیرلائن اٹھائیس مارچ سے اسلام آباد سے براہ راست مانچسٹر پرواز چلانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور دوسرے مرحلے میں پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے لندن،برمنگھم شروع کرے گی۔

  • برطانیہ جانے والے مسافروں کو  کل بڑی خوشخبری ملنے کا امکان

    برطانیہ جانے والے مسافروں کو کل بڑی خوشخبری ملنے کا امکان

    کراچی : برطانیہ جانے والے مسافروں کو کل بڑی خوشخبری ملنے کا امکان ہے، جس سے مشکلات میں ریلیف ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں پی آئی اے سمیت پاکستانی ایئرلائنز پر 5 سال سے لگی پابندی کے معاملے پر برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل کو ہوگا۔

    کمیٹی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کے کیس پر غور کرے گی ، سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ امید ہے کل برطانوی ایئرسیفٹی کمیٹی پاکستانی ایئر لائنز پر پابندی ہٹادے گی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ یورپ کے بعد کل برطانیہ میں بھی پاکستانی ایئرلائنز کی بحالی کا امکان ہے۔

    خیال رہے کہ جون 2020 میں یورپ اور برطانیہ نے پی آئی اے کی کمرشل پروازوں پر اپنی فضائی حدود کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

    اس پابندی کے محرکات میں کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والا حادثہ شامل تھا جس کے بعد اس وقت کے وزیر ہوابازی نے پارلیمنٹ میں یہ بیان دیا تھا کہ پی آئی اے نے جعلی لائسنس پر پائلٹ بھرتی کر رکھے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں سال یورپی یونین کی جانب سے پابندی ختم ہونے کے بعد 10جنوری کو قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پہلی پرواز ساڑھے چار سال بعد پیرس کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

  • برطانوی حکومت کی تازہ فہرست میں حسن نواز ’’ٹیکس ڈیفالٹر‘‘ قرار

    برطانوی حکومت کی تازہ فہرست میں حسن نواز ’’ٹیکس ڈیفالٹر‘‘ قرار

    لندن: برطانوی حکومت کی تازہ فہرست میں میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو ’’ٹیکس ڈیفالٹر‘‘ قرار دے دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا ہے، حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک 9.4 ملین پاؤنڈ ٹیکس ادا نہیں کیا۔

    حسن نواز کے خلاف برطانوی حکومت کی جانب سے کی گئی کارروائی کے بارے میں سرکاری ویب سائٹ پر تفصیلات شیئر کی گئی ہیں، قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل دیوالیہ ہونے کے باوجود حسن نواز سے جرمانے کی وصولی کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ برطانوی قوانین کے تحت قرضہ تو معاف ہو جاتا ہے لیکن ٹیکس چوری کا جرمانہ دیوالیہ ہونے پر بھی معاف نہیں ہوتا، اور حسن نواز کے وکلا کی جانب سے تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔


    ‘قومی سلامتی کا اجلاس بلانے والے بتائیں نواز شریف نے بائیکاٹ کیوں کیا؟ ‘


    اے آر وائی نیوز کی جانب سے حسن نواز سے اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا، تاہم ان کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔ حسن نواز پہلے ہی سے اپنے خلاف ہونے والی تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں۔ قانونی ماہرین کے مطابق ٹیکس اور جرمانوں کی وصولی کا جو طریقہ کار ہے اس میں حسن نواز کے اثاثے بھی ضبط کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم انھوں نے ایک سال قبل خود کو دیوالیہ قرار دیا تھا جس کی وجہ سے یہ عمل سست ہو سکتا ہے۔

  • ٹینکر اور بحری جہاز میں ٹکر کا ذمہ دار کون؟ برطانوی پولیس کا انکشاف

    ٹینکر اور بحری جہاز میں ٹکر کا ذمہ دار کون؟ برطانوی پولیس کا انکشاف

    لندن: برطانیہ میں ساحل کے قریب حادثے کے شکار بحری جہاز کے کپتان پر سنگین الزام لگ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی پولیس نے جمعہ کو کہا ہے کہ ٹینکر سے ٹکرانے والے بحری جہاز کے روسی کپتان نے غفلت کا مظاہرہ کیا تھا، جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

    5 دن قبل برطانیہ میں یارکشائر ساحل کے نزدیک ایک آئل ٹینکر سوڈیم سائنائیڈ سے لدے کارگو جہاز سے ٹکرا گیا تھا، اس حادثے میں 32 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ آئل ٹینکر میں ایک لاکھ 42 ہزار بیرل فیول تھا، جو امریکی فوج کے طیاروں کے لیے لے جایا جا رہا تھا، جب کہ پرتگالی کارگو جہاز سولونگ پر بھی انتہائی زہریلے کیمیکلز موجود تھے۔

    روئٹرز کے مطابق برطانوی پولیس نے امریکی ٹینکر سے ٹکرا جانے والے کنٹینر جہاز کے روسی کپتان پر فرد جرم عائد کی ہے، پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ پرتگالی پرچم والے سولونگ کے کپتان 59 سالہ روسی ولادیمیر موٹن کو سنگین غفلت کے لیے چارج کیا گیا ہے، اور اسے ہل مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کرنے کے لیے پولیس کی تحویل میں لیا گیا ہے، ولادیمیر کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    برطانوی وزیراعظم کا ہیلتھ سروس لانے کا اعلان

    برطانوی پولیس کے مطابق مال بردار جہاز کے روسی کپتان پر عملے کے ایک رکن کے قتل کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے، جو حادثے کے بعد سے لاپتا ہے اور اسے مردہ سمجھا جا رہا ہے۔ لاپتا کارکن کی شناخت فلپائن سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ مارک اینجلو کے طور پر کی گئی ہے۔

    سینٹ پیٹرزبرگ سے تعلق رکھنے والے روسی کپتان کو حادثے کے اگلے ہی دن گرفتار کر لیا گیا تھا۔

  • برطانیہ میں اس بار عید پر پہلی بار کیا ہوگا؟

    برطانیہ میں اس بار عید پر پہلی بار کیا ہوگا؟

    دنیا بھر میں مسلمانوں کا ماہ مقدس رمضان المبارک جاری ہے جس کے اختتام پر عید ہوگی برطانیہ میں اس بار عید پر کچھ نیا ہونے جا رہا ہے۔

    برطانیہ میں بھی مسلمانوں کی بڑی تعداد مقیم ہے جو دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح عیدالفطر کا تہوار مذہبی روایات اور جوش وجذبے کے ساتھ مناتی ہے۔

    اس سال برطانیہ میں عید کے موقع پر کچھ نیا ہونے جا رہا ہے جو اس سے قبل برطانیہ کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔ اس سال عید پر برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی پہلی بار عید کی خصوصی عبادات کو لائیو نشر کرے گا جو برطانوی ٹیلی ویژن کی تاریخ میں نیا سنگ میل ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق عید لائیو اور سیلیبریٹی عید کے عنوان سے یہ پروگرام بریڈ فورڈ سے نشر کیے جائیں گے، جو اس سال برطانیہ کا سٹی آف کلچر بھی ہے اور بی بی سی کے نئے تھرلر وردی کی عکسبندی کا مقام بھی رہا ہے۔

    عید لائیو کی میزبانی جیسن محمد کریں گے اور یہ برطانوی زمینی نشریاتی چینلز پر پہلی بار کسی مسجد سے براہِ راست نشر کیا جانے والا پروگرام ہوگا۔

    یہ خصوصی نشریات اگلے ماہ شوال (عیدالفطر) کی صبح بریڈ فورڈ سینٹرل مسجد سے ہوں گی، جہاں تقریباً 1,500 نمازی عبادت میں شریک ہوں گے۔ دو میزبان مسجد کے باہر موجود ہوں گے جبکہ مختلف مہمان بھی اس پروگرام کا حصہ بنیں گے۔

    اسی روز سیلیبریٹی عید پروگرام بھی نشر کیا جائے گا، جس میں معروف مسلم اور غیر مسلم شخصیات اکٹھا ہو کر عید کا جشن منائیں گی۔

  • پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

    پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لیے اہم خبر آگئی ، برطانوی ایئرسیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس 20 مارچ کو ہونے جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کی برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی ایئرسیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس 20 مارچ کو ہوگا۔

    ذرائع نے بتایا کہ برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی تمام پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ہٹانے پر غور کرے گی ، پی آئی اے نے پابندی ہٹنے پر فوری فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاری کر رکھی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کیلئے فلائٹ آپریشن کر رکھا ہے۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازوں کی تیاریاں

    پہلے مرحلے میں قومی ائیرلائن اٹھائیس مارچ سے اسلام آباد سے براہ راست مانچسٹر پرواز چلانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور دوسرے مرحلے میں پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے لندن،برمنگھم شروع کرے گی۔

    قومی ائیرلائن انتطامیہ نے برطانوی فلائٹ آپریشن کے انتظامات مکمل کرنے کے لیے گراونڈ ہینڈلنگ،کیٹرئنگ،کریو ہوٹلز کے ٹینڈرز جاری کردیے۔

    خیال رہے جولائی 2020 میں مشکوک پائلٹ لائسنس پر پی آئی اے پروازوں پر پابندی لگائی گئی تھی۔

  • بحری جہاز اور آئل ٹینکر کی ہولناک ٹکر سے پانی میں آگ لگ گئی، جہاز ہیک ہونے کی افواہ

    بحری جہاز اور آئل ٹینکر کی ہولناک ٹکر سے پانی میں آگ لگ گئی، جہاز ہیک ہونے کی افواہ

    یارکشائر: برطانیہ میں ایک بحری جہاز اور آئل ٹینکر کی ہولناک ٹکر سے پانی میں آگ لگ گئی، حادثے میں 32 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں یارکشائر ساحل کے نزدیک آئل ٹینکر سوڈیم سائنائیڈ سے لدے کارگو جہاز سے ٹکرا گیا، ایندھن سمندر میں بہنے سے پانی میں آگ لگ گئی ہے۔

    آئل ٹینکر اور کارگو جہاز کی ٹکر سے لگی آگ تاحال بجھائی نہیں جا سکی ہے، 32 افراد زخمی ہوئے ہیں، 37 افراد کو ساحل پر پہنچا دیا گیا ہے، اور ایک شخص لاپتا ہے، جسے تلاش کیا جا رہا ہے۔

    آئل ٹینکر میں ایک لاکھ 42 ہزار بیرل فیول تھا، جو امریکی فوج کے طیاروں کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔ پُرتگالی کارگو جہاز سولونگ پر انتہائی زہریلے کیمیکلز موجود تھے، حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔

    کیا جہاز کو ہیک کیا گیا تھا؟ ماہرین نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں اس امکان کو رد کر دیا ہے۔

    ”ایکس“ پر یوکرین سے سائبر حملہ، ایلون مسک کا انکشاف

    رپورٹس کے مطابق حادثے کے مقام پر دونوں بحری جہاز اب بھی جل رہے ہیں، اور پانی پر بھی آگ بھڑک رہی ہے، بندرگاہ کے مالکان کا کہنا ہے کہ انھوں نے آگ کا ایک زبردست گولا دیکھا تھا، بحری جہاز کے ٹکراتے ہی ٹینکر میں زبردست دھماکے بھی ہوئے۔

    ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایندھن کے اخراج سے مشرقی ساحل پر ایک بڑی ماحولیاتی تباہی کا امکان بڑھ گیا ہے۔

  • برطانوی تاریخ کے بڑے منی لانڈرنگ کیس میں ہارون رشید سمیت 4 افراد کو سزا سنا دی گئی

    برطانوی تاریخ کے بڑے منی لانڈرنگ کیس میں ہارون رشید سمیت 4 افراد کو سزا سنا دی گئی

    لندن: برطانیہ کی تاریخ کے سب سے بڑے منی لانڈرنگ کیس میں 4 افراد کو قید کی سزا سنا دی گئی۔

    برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں 266 ملین پاؤنڈ کی منی لانڈرنگ کے جرم میں چار شہریوں کو سزا سنا دی گئی، ویسٹ یارکشائر پولیس کے اکنامک کرائم یونٹ کی تحقیقات کے بعد چاروں پر فرد جرم عائد کی گئی تھی، یہ کیس برطانیہ کی قانونی تاریخ میں منی لانڈرنگ کے سب سے بڑے مقدمات میں سے ایک ہے۔

    47 سالہ گریگوری فرانکل (Gregory Frankel) کو 11 سال، 8 ماہ قید کی سزا، 47 سالہ ڈینئیل راسن (Daniel Rawson) کو 10 سال، 10 ماہ قید کی سزا، 54 سالہ ہارون رشید کو 10 سال جب کہ 32 سالہ ارجن بیبر کو 11 سال کی سزا سنائی گئی، ان مجرموں کو مجرمانہ نقدی کو ناقابلِ تلاش سونے میں تبدیل کرنے کی سازش پر سزا سنائی گئی ہے۔

    برطانیہ منی لانڈرنگ کیس

    مجرمان پر الزام تھا کہ انھوں نے رقوم کے ذرائع کو چھپا کر اُس سے سونا خریدا اور دبئی بھیجا، عدالت کو بتایا گیا کہ 2014 اور 2016 کے درمیان برطانیہ بھر سے رقوم بریڈفورڈ کی ایک جیولری شاپ پر لندن کے ایک کاروباری مرکز سے لائی جاتی تھی، اور بلیک منی کی نقل و حرکت بیگز میں ڈال کر کوریئر کمپنیوں کے ذریعے کی جاتی تھی۔

    واضح رہے کہ لیڈز کراؤن کورٹ میں صرف ڈینیل راسن ہی اپنی سزا سننے کے لیے موجود تھا، باقی تین افراد کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔

  • روح‌ پرور ویڈیو: برطانیہ کے شاہی قلعہ ونڈسر کیسل کی ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار اذان اور افطار

    روح‌ پرور ویڈیو: برطانیہ کے شاہی قلعہ ونڈسر کیسل کی ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار اذان اور افطار

    برطانیہ میں تاریخ رقم ہوگئی شاہی قلعہ ونڈسر کیسل کی ایک ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار مسلمانوں کے لیے افطار کا اہتمام کیا گیا۔

    دنیا بھر میں مسلمانوں کا ماہ مقدس رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے۔ مسلم ممالک کی طرح مغربی دنیا میں بھی اس مہینے کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ امریکا اور برطانیہ سمیت کئی غیر مسلم ریاستوں کے سربراہان مملکت کی جانب سے مسلمانوں کے لیے افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

    برطانیہ میں شاہی قلعہ ونڈسر کیسل کی تاریخ ایک ہزار سال سے زائد طویل ہے اور ہزار سالہ تاریخ میں یہاں پہلے کبھی افطار نہیں ہوا تھا۔ تاہم گزشتہ روز یہ تاریخ بھی رقم ہوگئی اور ونڈ سر کیسل میں پہلی بار مسلمانوں کے لیے افطار کا اہتمام کیا گیا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق صدیوں پرانے اس قلعے میں افطار کے لیے سینٹ جارج ہال میں دریاں اور سفید چادریں بچھانے کے بعد دستر خوان بچھائے گئے تھے، جو ریاستی مہمانوں کیلیے مختص ہے۔ دستر خوان پر انواع واقسام کے کھانے اور مشروبات رکھے ہوئے تھے۔

    اس تاریخی افطار ڈنر میں تقریباً ساڑھے تین سو مسلمان شریک تھے۔ افطار سے قبل ونڈسر کیسل کی فضا میں پہلی بار اذان مغرب کی مسحور کن صدا بھی گونجی۔

    اذان کی آواز سنتے ہی روزہ داروں نے سنت نبوی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے کھجوروں سے روزہ کھولا۔

     

    اس افطار کا اہتمام ایک چیریٹی ادارے کی جانب سے کیا گیا تھا جس کا مقصد مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ مسلمان شرکا نے شاہی قلعہ میں افطار کی اجازت دینے پر شاہ چارلس کا شکریہ ادا کیا۔

    دوسری جانب امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں بھی افطار ڈنر اب ایک روایت بن چکی ہے۔ اس کی بنیاد آج سے 220 سال قبل امریکا کے تیسرے صدر تھامس جیفرسن نے رکھی تھی۔ انہوں نے 1805 میں وائٹ ہاؤس میں پہلی بار مسلمان صومالی سفیر کے لیے ماہ رمضان میں افطار کا اہتمام کیا تھا اور عشائیہ دیا تھا۔