Tag: برفانی طوفان

  • کے ٹو پر مہم جوئی کے دوران کوہ پیما ٹیم برفانی تودے کی زد پر آ گئی، افتخار سد پارہ جاں بحق

    کے ٹو پر مہم جوئی کے دوران کوہ پیما ٹیم برفانی تودے کی زد پر آ گئی، افتخار سد پارہ جاں بحق

    اسکردو: کے 2 پر مہم جوئی کے دوران 4 رکنی کوہ پیما ٹیم برفانی تودے کی زد میں آ گئی ہے، حادثے میں افتخار سدپارہ جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کے ٹو پہاڑ پر مہم جوئی کرنے والی کوہ پیما ٹیم برفانی تودے کی زد میں آ گئی، تین کوہ پیماؤں کو بچا لیا گیا تاہم ایک کوہ پیما اور مقامی پورٹر لاپتا ہو گئے تھے۔

    بعد ازاں ریسکیو حکام نے کوہ پیما کی لاش ڈھونڈ لی، جو افتخار سدپارہ کی تھی، ڈی سی شکر کا کہنا ہے کہ ان کی میت بذریہ ہیلی کاپٹر اسکردو منتقل کی جائے گی۔

    اس حادثے میں 3 کوہ پیما زخمی ہو گئے تھے، تاہم ریسیکیو کا کہنا تھا کہ کوہ پیماؤں کو معمولی خراشیں آئیں، یہ حادثہ کیمپ 1 سے واپسی پر بیس کیمپ سے تقریباً 500 میٹر آگے پیش آیا، ریسکیو ٹیم نے 3 زخمی کوہ پیماؤں کو بہ حفاظت ایڈوانس بیس کیمپ منتقل کیا۔


    ساجد سدپارہ نے بغیر آکسیجن 7 ویں بلند ترین چوٹی سر کر لی


    ریسکیو ذرائع کے مطابق معروف کوہ پیما افتخار سدپارہ برفانی تودے کی زد میں آ گئے تھے، جاں بحق کوہ پیما کی آبائی گاؤں سدپارہ میں تدفین کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر شگر کے مطابق برفانی تودہ گرنے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا، حادثے میں 3 غیر ملکی کوہ پیما زخمی ہوئے تھے۔

  • امریکا: برفانی طوفان سے 14 ہلاک، پارہ منفی 51 ہونے کا امکان

    امریکا: برفانی طوفان سے 14 ہلاک، پارہ منفی 51 ہونے کا امکان

    امریکا کے وسطی اور مشرقی حصوں میں شدید برفانی طوفان، تیز ہواؤں اور شدید سردی کے سبب 14 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ مونٹانا اور نارتھ ڈکوٹا میں درجہ حرارت منفی 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے، جبکہ کئی علاقوں میں ریکارڈ سردی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    گورنر کینٹکی کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث 12 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، ویسٹ ورجینیا اور جارجیا میں بھی ایک ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کئی افراد لاپتہ ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,000 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق حکام نے متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    امریکا میں مغربی ورجینیا، پنسلوانیا اور میری لینڈ میں شدید برفانی طوفان کے باعث 50 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

    واضح رہے کہ کینیڈا کے بیشتر حصے بھی شدید برف باری کی لپیٹ میں ہیں، جس کے سبب 150 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

    ٹورنٹو: مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا

    رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے مختلف شہروں میں برف باری کے باعث ٹریفک حادثات کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق مشرقی اونٹاریو اور مغربی کیوبیک کے بیشتر علاقوں کے لیے طوفان کی وارننگ ہے جبکہ مزید 25 سے 40 سینٹی میٹر تک برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ٹورنٹو میں سڑکوں اور گاڑیوں پر برف ہی برف نظر آتی ہے۔

  • امریکا کی 7ریاستوں میں برفانی طوفان، ہنگامی حالت نافذ

    امریکا کی 7ریاستوں میں برفانی طوفان، ہنگامی حالت نافذ

    امریکا کی 7 مشرقی ساحلی ریاستوں میں برفانی طوفان کے سبب ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برفانی طوفان کے سبب امریکا میں نیوجرسی، پنسلوینیا، ورجینیا اور اوہائیو سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، اس کے علاوہ واشنگٹن، میری لینڈ اور بالٹی مور میں بھی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق شمالی کیرولائنا، میوزوری،کنساس میں حادثات کے سبب 4 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ امریکا میں 3 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

    میٹ آفس کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں 18 انچ تک برف پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، امریکا میں موسم کی شدت جنوری کے وسط تک رہنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب شمالی برطانیہ میں شدید برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں ییلو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق برطانیہ اور ویلز بھر میں برفباری اور بارش کے باعث سیلاب کے الرٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔

    برطانیہ بھر میں شدید برفباری کے باعث متعدد ٹرینیں منسوخ، پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، لیسٹر شائر میں بھی شدید برفباری اور سیلاب کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

    اہم سڑکیں زیرآب آنے سے برطانیہ بھر میں آمدورفت کا عمل متاثر ہورہا ہے، لنکنشائر مضافات میں سیلاب کے باعث بچے پرائمری اسکول میں پھنس گئے ہیں۔

    سیلاب میں گاڑیاں پھنسنے کے خدشے پر والدین کو اسکول سے بچے نہ لے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    برطانیہ میں درجہ حرارت منفی 10 تک گرنے کی پیشگوئی

    رپورٹس کے مطابق لیسٹرشائرفائر اینڈ ریسکیو سروس نے کئی مقامات پرسیلاب میں پھنسی گاڑیوں کو نکالا ہے، جبکہ میٹ آفس کی جانب سے متعدد نئے ییلو الرٹ جاری کردیئے گئے ہیں، برفباری کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

  • کیلیفورنیا میں 8 فٹ کی برفباری، سیکڑوں گاڑیاں جان لیوا حالات میں پھنس گئیں

    کیلیفورنیا میں 8 فٹ کی برفباری، سیکڑوں گاڑیاں جان لیوا حالات میں پھنس گئیں

    کیلیفورنیا: امریکی ریاستوں کیلیفورنیا اور نیواڈا میں برفانی طوفان اور شدید برفباری کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے، کیلیفورنیا کے کچھ علاقوں میں 8 فٹ تک برفباری ہوئی ہے، اور سیکڑوں گاڑیاں جان لیوا حالات میں پھنس گئی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہفتے کے آخر میں آنے والے برفانی طوفان نے کیلیفورنیا اور نیواڈا کے کچھ حصوں کو شدید متاثر کیا ہے، یہ طوفان کم از کم منگل تک جاری رہنے کی توقع ہے، جب کہ مزید برفباری کی بھی پیشگوئی ہے۔

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شدید برف باری سے ہر شے پر سفیدی چھا گئی ہے، 6 فٹ تک برف پڑ چکی ہے، اور کہیں کہیں آٹھ فٹ تک برف گری، جس کی وجہ سے دونوں ریاستوں میں بڑی سڑکیں بند ہیں، ڈونر پاس پر ٹریفک جام ہو گیا، اور سیکڑوں گاڑیاں جان لیوا حالات میں پھنس کر رہ گئی ہیں۔

    برفباری کی وجہ سے لوگ بھی گھروں میں محصور ہو گئے ہیں، ریاست بھر میں خراب موسم کے باعث بجلی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہے، اور ہزاروں افراد کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ پیر کو چار ریاستوں میں موسم سرما کے طوفان کی وارننگ جاری کی گئی تھی، جن میں کیلیفورنیا، اوریگون، آئیڈاہو اور کولوراڈو شامل تھیں۔

    اسکائی نیوز کے مطابق برفانی طوفان نے مغربی امریکا میں بڑے پیمانے پر مشکلات پیدا کی ہیں، کئی ریاستیں موسلا دھار بارش اور 100 میل فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے متاثر ہوئی ہیں، کیلیفورنیا کی میڈیرا کاؤنٹی میں برفانی طوفان کے ایک خوف ناک بگولے نے ایک پرائمری اسکول پر بھی ملبہ گرایا جس سے اسکول کو کافی نقصان پہنچا۔

    برفباری اور برفانی طوفان سے پیدا ہونے والے حالات کی وجہ سے رینو اور سیکرامنٹو کے درمیان انٹراسٹیٹ 80 ہائی وے پر سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں، جس کی وجہ سے حکام کو 100 میل تک یہ مصروف سڑک بند کرنی پڑی، حکام کے مطابق کئی حادثات کی اطلاعات ہیں۔

  • امریکا کی متعدد ریاستوں میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی

    امریکا کی متعدد ریاستوں میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی

    امریکا کی مشرقی ریاستیں شدید بارشوں اور برفانی طوفان کی زد میں آگئیں، جس کے سبب 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک سمیت 12 ریاستوں میں 4 لاکھ سے زائد مکانات اور کاروباری مراکز بجلی سے محروم ہوچکے ہیں۔

    امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے ساڑھے تیرہ ہزار پروازیں منسوخ اور ساڑھے آٹھ سو سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔

    نیو جرسی اور کنکٹی کٹ میں دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے اور ڈیم کو نقصان پہنچنے سے شہری گھر چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب بھارت کی کئی ریاستیں ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، جس کے سبب اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب میں سخت سردی کے باعث تمام اسکول 14 جنوری تک بند کر دیئے گئے ہیں۔

    سلامتی کونسل کا حوثیوں سے بحیرۂ احمر کی نقل و حمل پر حملے روکنے کا مطالبہ

    جبکہ شدید سردی کے باعث دہلی میں 5 ویں جماعت تک تمام سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں کو 12 جنوری تک بند کردیا گیا ہے۔

  • امریکا کی 12 ریاستیں برفانی طوفان کی زد میں آگئیں

    امریکا کی 12 ریاستیں برفانی طوفان کی زد میں آگئیں

    امریکا کی 12 مشرقی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی زد میں آگئیں، بارش برفباری اور طوفان کے سبب بعض علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برفانی طوفان کے باعث تقریباً پانچ لاکھ صارفین کو بجلی میسر نہیں، جارجیا میں تقریباً پچاس ہزار افراد کو بجلی کی سہولت میسر نہیں۔ فلوریڈا سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں ایک لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔

    پیسیفک اور نارتھ ویسٹ میں آندھی اور برفباری ہورہی ہے جبکہ ایسٹ کوسٹ کے بعض علاقوں کو شدید بارشوں کا سامنا ہے۔

    ماہرین کے مطابق دسمبر 2022ء کے بعد یہ سرد ترین موسم ہوگا۔ اس ہفتے کے اختتام پر درجہ حرارت مزید گرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    دوسری جانب بھارت کی کئی ریاستیں ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، جس کے سبب اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب میں سخت سردی کے باعث تمام اسکول 8 سے 14 جنوری تک بند کر دیئے گئے ہیں۔

    جبکہ شدید سردی کے باعث دہلی میں 5 ویں جماعت تک تمام سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں کو 12 جنوری تک بند کردیا گیا ہے۔

    غزہ میں جنگ کا جلد از جلد خاتمہ چاہتے ہیں، انٹونی بلنکن

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریاست پنجاب میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے اسکولوں کا ٹائم تبدیل کر کے 10 سے 3 بجے کردیا گیا ہے۔

  • نیویارک اور واشنگٹن کے برفانی طوفان کی لپیٹ میں آنے کا امکان

    نیویارک اور واشنگٹن کے برفانی طوفان کی لپیٹ میں آنے کا امکان

    واشنگٹنن: امریکی محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی سمیت بوسٹن، نیو انگلینڈ اور بالٹی مور برفانی طوفان کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔

    نیشنل ویدر سروس کے مطابق نیویارک، میساچوسٹس، پنسلوینیا اور ورجینیا سمیت کئی ریاستوں میں موسم سرما کے طوفان کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے، موسمیات نے جمعہ کو میری لینڈ سے ریاست مین تک شدید برف باری اور شدید برفانی طوفان سے خبردار کیا تھا۔

    امریکا میں اس وقت شدید سردی کا راج ہے، مشرقی ساحلی علاقوں میں آج سے برفانی طوفان کا الرٹ جاری کیا جا چکا ہے، امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان سے ڈھائی کروڑ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    بجلی کی فراہمی معطل اور درخت گرنے کے بھی خدشات ہیں، انتظامیہ نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، موسم سرما کے طوفان کے مشرقی ساحل سے ٹکرانے کی پیش گوئی کے پیش نظر پورے امریکا میں ویدر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    الرٹ کے مطابق کنیکٹی کٹ، رہوڈ آئی لینڈ اور میساچوسٹس میں بھاری برف باری اور تیز طوفانی ہواؤں کے سبب بجلی کی بندش اور درختوں کے گرنے سے نقصانات کا اندیشہ ہے، ساحل پر تیز ہواؤں کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں سیلاب کا بھی خطرہ ہے۔

  • امریکا میں برفانی طوفان کا الرٹ جاری

    امریکا میں برفانی طوفان کا الرٹ جاری

    امریکا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں آج برفانی طوفان کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں برفانی طوفان سے سفری بحران پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ گنجان آباد علاقوں میں برفباری سے بجلی معطل اور درخت گرنے کا بھی خدشہ ہے۔

    نیشنل ویدر سروس کے مطابق برفانی طوفان کی وجہ سے مشرقی ساحلی علاقوں میں سفر ناممکن ہوسکتا ہے۔ امریکی ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ برفانی طوفان سے تقریباً ڈھائی کروڑ افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔

    دوسری جانب سعودی محکمہ موسمیات نے شمالی سرحدی علاقے میں شدید دھند کے باعث ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پورا علاقہ شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔

    کینیڈا کے ورک پرمٹ کے نظام میں اہم تبدیلیاں

    رپورٹ کے مطابق العوقلیہ کا علاقہ دھند سے زیادہ متاثر ہے جب کہ دیگر شہر بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ ایک کلومیٹر تک کم ہو گئی ہے۔

  • ویڈیوز: امریکا میں بم سائیکلون، لوگ گاڑیوں میں مرنے لگے

    نیویارک: امریکا میں بم سائیکلون کی شدت کی وجہ سے لوگ گاڑیوں میں مرنے لگے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں ’بم سائیکلون‘ نامی موسم سرما کے بدترین برفانی طوفان کی تباہ کاریاں جاری ہیں، یخ بستہ ہواؤں اور شدید برف باری کی وجہ سے امریکا میں بم سائیکلون نے نظام زندگی منجمد کر دیا ہے۔

    امریکا کی مختلف ریاستوں میں اب تک 59 ہلاکتوں کی تصدیق ہو گئی ہے، نیویارک کے شہر بفیلو میں اب تک 28 اموات ہو چکی ہیں، اور پورا شہر مہلک طوفان کی لپیٹ میں ہے، ہر شے برف سے ڈھک چکی ہے۔

    گورنر نیویارک نے شہر بھرمیں ایمرجنسی نافد کر دی، امریکا بھر میں برفانی طوفان کی وجہ سے 10 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، جب کہ ہزاروں مسافر ہوائی اڈوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم اتنا خطرناک ہے کہ باہر نکلنے پر صرف 10 منٹ کے اندر فراسٹ بائٹ ہو سکتی ہے۔

    کینیڈا کے صوبے اونٹاریو اور کیوبک بھی برفانی طوفان سے شدید متاثر ہیں، کیوبک سے ٹیکساس تک 17 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو چکے ہیں، جو کرسمس کا دن بجلی کے بغیر گزارنے پرمجبور رہے۔

    امریکا کی جنوب سے لے کر شمال تک ریاستیں آرکٹک سے چلنے والی یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں، بم سائیکلون نے نیویارک کے دوسرے بڑے شہر بفیلو کو جما کر رکھ دیا ہے، مکانات ہو یا ریسٹورنٹس، شاہراہیں ہو یا پارک سب برف سے ڈھک گئے ہیں، اور شہر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق مغربی نیویارک کے کچھ حصوں میں 43 انچ سے زیادہ برف پڑی ہے، برفانی طوفان کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔

  • امریکا میں برفانی طوفان کی شان دار ویڈیوز اور تصاویر

    امریکا میں برفانی طوفان کی شان دار ویڈیوز اور تصاویر

    امریکا اور برطانیہ اس وقت شدید ترین سردی کی لہر کی لپیٹ میں ہیں، کیوں کہ وہاں نہ صرف برف باری ہو رہی ہے بلکہ ژالہ باری کے ساتھ ساتھ برفانی طوفان نے بھی گھیر رکھا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی شمال مغربی ریاستوں میں اس وقت شدید برف باری ہو رہی ہے، اور برفانی طوفان کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔

    امریکا کی شمال مغربی ریاستوں میں درجنوں پروازیں بھی منسوخ کی جا چکی ہیں، اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے ویڈیوز اور تصاویر بڑی تعداد میں شیئر کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، برفانی طوفان کی ایسی شان دار ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی ہیں جنھیں دیکھ کر آدمی حیران رہ جاتا ہے۔