Tag: برفباری کی لپیٹ میں

  • امریکا برفباری کی لپیٹ میں

    امریکا برفباری کی لپیٹ میں

    امریکا: مختلف ریاستیں بدستوربرفانی طوفان اورشدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، شدید برفباری سے معمولاتِ زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں مسلسل برفباری سے درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے گر گیا ہے، گھروں، گاڑیوں اوردرختوں نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے، شدید سردی اوربرفباری سے ہزاروں صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ متعدد علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    فلاڈلفیا، بوسٹن اورنیویارک سمیت دیگرعلاقوں میں بھی برفباری اورسردی نے معمولاتِ زندگی مفلوج کردئیے ہیں، محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں تک برفباری جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

  • امریکا کی شمالی ریاستیں برفباری نے لپیٹ میں

    امریکا کی شمالی ریاستیں برفباری نے لپیٹ میں

    مشی گن: امریکا میں مشی گن سمیت کئی شمالی ریاستوں کو برفباری نے لپیٹ میں لے لیا ہے، چھتیں اور سڑکیں برف سے ڈھک گئیں ہیں جبکہ سڑکوں پر پھسلن کے باعث سو سے زائد ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

    امریکا کی شمالی ریاستوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، ریاست منِی سوٹا میں شدید برف باری نے نظام زندگی کو منجمد کرکے رکھ دیا ہے، فاریسٹ لیک علاقے میں چھ سے بارہ انچ برف باری ہوئی، جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، شدید برف باری سے سڑکوں پر پھسلن کے باعث سو سے زائد ٹریفک حادثات ہوئے۔

    امریکی محکمہ موسمیات نےدرجہ حرارت مزید گرنے کی پیش گوئی کی ہے۔