Tag: برفباری

  • سعودی عرب: گرمی کے موسم میں برفباری

    سعودی عرب: گرمی کے موسم میں برفباری

    ریاض: سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار گرمیوں کے موسم میں برفباری ہوئی جس کے بعد سنگلاخ پہاڑیوں نے سفید چادر اوڑھ لی اور درجہ حرارت نقطہ انجماد پر پہنچ گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی شہر خمیس مشائت اور ریگستان میں گرمیوں کے موسم میں  موسلا دھار بارشوں کا ہونا تو معمول تھا البتہ گزشتہ روز برسات کے بعد اچانک برفباری ہوئی۔

    ذرائع ابلاغ کے مطابق جولائی اور اگست کے مہینوں میں سعودی عرب میں شدید گرمی ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ شہری اور محکمہ موسمیات کے ماہرین اس موسم میں برفباری دیکھ کر ششدر رہ گئے۔

    موسم کی تغیراتی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے ماہرین نے برفباری کو ایک نیا خطرہ دے دیا اُن کا کہنا تھا کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں موسمیاتی تبدیلیاں تیزی سے رونما ہورہی ہیں جو ہمارے کراہ ارض کے لیے اچھا شگون نہیں ہے۔

    سعودی میٹ آفس کے مطابق برفباری کے بعد درجہ حرارت میں کمی ہوئی اور گرمی کا زور ٹوٹا۔ ترجمان محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ  بارشوں کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا البتہ برفباری کی کوئی امید نہیں۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب میں‌ برفباری، ریگستانوں نے سفید چادر اوڑھ لی

    عرب شہریوں نے گرمی کا زور ٹوٹنے کے بعد سہانا موسم دیکھا تو وہ گھروں سے باہر نکلے اور انہوں نے تصاویر و ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

  • مختلف علاقوں میں برفباری، حسین وادیوں نے سفید چادر اوڑھ لی

    مختلف علاقوں میں برفباری، حسین وادیوں نے سفید چادر اوڑھ لی

    اسلام آباد / ایبٹ آباد : ملک کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر جاتی سردی ٹھہرگئی، اپریل میں مری، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور آزاد کشمیر میں برفباری نے گرمی کی چھٹی کر دی، موسم کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوگیا۔

    گرمی میں بھی سردی جاڑے نے دھوم مچادی، ملکہ کوہسار مری میں بارش کے بعد روئی کے گالوں نے ہر چیز سفید کر دی۔ اپریل میں موسم کے بدلتے تیور نے مری آنے والے سیاحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔

    حسین وادیوں نے سفید چادر اوڑھ لی، مری میں بارش اور سرد ہوائیں چلنےسے سے درجہ حرارت ایک سینٹی گریڈ تک جا پہنچاہے، پہاڑ بھی برف سے ڈھک گئے۔

    رات سے وقفے وقفے سے بارش اور اب برف باری کاسلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کےمطابق مری میں موسم کایہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہے گا۔اس دوران کبھی بارش کبھی ژالہ باری اور کبھی برفباری ہو گی۔

    دوسری جانب دارالحکومت میں بادل اور بارش سے فلائٹ آپریشن متاثرہوا ہے۔ بے نظیرائیرپورٹ پرآنے اور جانیوالی پروازوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، اندرون وبیرون ملک جانے والی14 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • مشرقی یورپ کے پہاڑ نارنجی رنگ کی برف سے ڈھک گئے

    مشرقی یورپ کے پہاڑ نارنجی رنگ کی برف سے ڈھک گئے

    صحارا کے صحرا سے چلنے والی گرد آلود ہواؤں نے مشرقی یورپی ممالک یوکرین، روس، بلغاریہ اور رومانیہ میں برف کو نارنجی رنگ میں تبدیل کردیا۔

    مشرقی یورپ کے ممالک میں اس وقت حیرت انگیز منظر دیکھنے میں آیا جب پہاڑ اور میدان نارنجی رنگ کی برف سے ڈھک گئے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق برف کے رنگ میں تبدیلی افریقہ سے چلنے والی ہواؤں کے سبب ہوئی جس میں ریت، مٹی اور پولن شامل تھے۔

    Марсианские пейзажи, апокалипсис на горе сегодня! Я думала, что такое бывает только вблизи Африки, на Лансароте-Тенерифе или ещё где-то там, этот ветер горячий, который несёт песок из пустыни. Но в Поляне тоже произошло что-то невероятное, хотя пустыни довольно далеко. Если честно, жёлтый песок сверху мокрого снега, – зрелище необычное, но очень грустное. Сезон, и без того короткий, с каждым днём оставляет все меньше надежд на продолжение. #розахутор #песчанаябуря #желтыйснег #бурявкраснойполяне #rosakhutor #yellowsnow #sandstorm

    A post shared by Маргарита Альшина (@margarita_alshina) on

    ماہرین کےمطابق یہ منظر تقریباً ہر 5 سال بعد دیکھنے میں آتا ہے۔

    موسم کی پیشن گوئی کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ جب کسی مقام پر گرد آلود طوفانی ہوائیں چلتی ہیں تو اس میں موجود مٹی اور ریت اوپر تک چلی جاتی ہیں جس کے بعد وہ دور دور تک پھیل جاتی ہے۔

    برف کے نارنجی رنگ میں تبدیل ہونے کے بعد یہ علاقے مریخ کی سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر کی طرح معلوم ہو رہے ہیں۔

    اس انوکھے منظر نے کوہ پیماؤں، سیاحوں اور مقامی افراد کو بے حد محظوظ کیا اور لوگوں نے مختلف زاویں سے تصاویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔

    Марс атакует 🌔 #smurygins_family_trip

    A post shared by Alina Smurygina (@sinyaya_ptiza) on

    لوگوں نے اس منظر کو مریخ کے منظر سے مشابہہ قرار دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • برطانیہ میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

    برطانیہ میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

    لندن: برطانیہ کے محکمہ موسمیات نے جنوب مغربی حصّے میں دو روز تک 30سنیٹی میٹر برفباری ہونے کے پیش نظر وارننگ جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے محکمہ موسمیات نے برطانیہ کے بیشتر علاقوں کو وارننگ جاری کی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ اس ہفتے ہونے والی شدید برفباری کے سبب شہریوں کی زندگی کو خطرات درپیش ہیں‘ محکمہ موسمیات برطانیہ کی جانب سے وارننگ جنوب مغربی انگلینڈ میں جاری گئی ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شدید سردی اور برفباری کے باعث شہراوکهامپٹون کے کار پارکنگ میں گذشتہ رات گاڑیوں رش رہا اور ڈرئیواروں نے رات گاڑی میں ہی گزاری ہے، جبکہ 15 بچوں سمیت 40 افراد نے ٹاؤن کے مقامی کالج میں رات بسر کی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ جنوب مغربی حصّے میں 5 سینٹی میٹر برفباری کا امکان جبکہ ڈارٹمور اور ایکسمور میں 30 سینٹی میٹر برفباری کی پیشن گوئی ہے۔

    مقامی پولیس نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہر کی اہم شاہراہوں کو بند کردیا ہے، اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور آمد و رفت کو صبح تک محدود رکھیں، محکمہ موسمیات کی وارننگ کے بعد ڈیون ٹاؤن کے اسکولوں نے بھی تدریسی عمل معطل رکھا۔

    غیر ملکی خبر رساں کے مطابق اتوار کی صبح اوکهامپٹون اور ویھیڈدن ڈاؤن کی شاہراہ پر متعدد گاڑیاں برفباری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی ہیں، دوسری طرف خراب موسم کی وجہ سے اتوار کی رات پرواز کرنے والی تمام فلائٹز منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے کچھ شہروں کا درجہ حرارت مزید منفی درجہ میں جائے گا جو جزوی طور پر پگھلنے والی برف کو بھی جما دے گا۔

    میٹ آفس نے واننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ، سنیٹرل ویلز اور جنوبی اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے بیشتر حصّوں میں آج رات شدید برفباری کا خدشہ ہے، ترجمان میٹ آفس نے بتایا کہ منگل کے روز برطانیہ کا موسم واپس بحال ہوجائے گا۔

    واضح رہے کہ برطانوی میٹ آفس نے مارچ کے اوائل میں ’ایما‘ نامی طوفان کے پیش نظر عوام کی حفاظت کے لیے ریڈ وارننگ جاری کی تھی۔ اس کے باوجود سڑکوں پر متعدد حادثات دیکھنے میں آئے تھے اور لندن کے ایک پارک میں ایک ساٹھ سالہ شخص برف میں پھنس کر جاں بحق بھی ہوگیا تھا۔ ہیتھرو اور سٹی ائرپورٹ سمیت برطانیہ بھر کے ائرپورٹس پر پروازیں بھی متاثر ہوئیں تھیں اور گلاسگو ائرپورٹ پر آپریشن بند ہونے کے بعد ریڈ کراس کی طرف سے مسافروں کو بستر مہیا کئے گئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • برطانیہ شدید سردی کی لپیٹ میں آنے والا ہے

    برطانیہ شدید سردی کی لپیٹ میں آنے والا ہے

    لندن : محکمہ موسمیات نے روس سے آنے والی سردی کی لہر کے باعث رواں ہفتے برطانیہ میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ برفباری کی بھی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق روس کی جانب سے چلنے والی ہواؤں اور شدید سردی کی لہرکے نتیجے میں رواں ہفتے برطانیہ میں شدید سردی اوربرفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے سخت سردی کی امبروارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید سردی کے صورت میں کمزرو اور عمر رسیدہ افراد کی صحت کے لیے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں ہفتے ملک کے شمالی اور جنوبی علاقوں سمیت اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں شدید برفباری کا امکان ہے۔

    برطانیہ میں شدید سردی اور برفباری کے نتیجے میں پراوزیں منسوخ کیے جانے اورٹرینوں کی آمدروفت متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات نے 20 سے 30 سینٹی میٹر برفباری کے حوالے دو یلو وارننگز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید برفباری کا سلسلہ رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا۔


    یورپ میں شدید سردی کی لہر‘ ہلاکتوں کی تعداد23ہوگئی


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ یورپ کے مختلف ممالک میں شدید سردی کےباعث تارکین وطن اور بےگھر لوگوں سمیت23 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جاتی سردی لوٹ آئی، بالائی علاقوں میں وادیوں نے برف کی سفید چادراوڑھ لی

    جاتی سردی لوٹ آئی، بالائی علاقوں میں وادیوں نے برف کی سفید چادراوڑھ لی

    سوات : جاتی سردی لوٹ آئی، ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث پہاڑوں اور وادیوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، کیا درخت اور کیا سبزہ؟ ہر شے میں گویا سفیدی گھل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سوات کے کالام، مالم جبہ سمیت دیگر علاقوں میں برف نے پہاڑوں اور میدانی علاقوں کو اپنی آغوش میں لےلیا۔

    مانسہرہ میں برفباری نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا۔ آسمان سے گرتے روئی کے گالوں جیسی برف نے سحرانگیز مناطرکو جنم دیا، ایبٹ آباد کےدرو دیوار اور سبزہ زار نے برف کی چادر اورھ لی۔

    آسمان سے گرتی برف نےماحول کی رنگینیوں کو سفیدی میں ڈھال دیا، پشاور میں ہلکی بوندا باندی سےموسم خوشگوارہوا تو ہر شےمیں جان پڑگئی، درختوں پر نکھار آیا تو پھول کھل اٹھے۔

    صوابی میں برف پڑی تو وادی میں دلکش اور مسحورکن مناطر نطروں میں سماگئے۔ ساتھ ہی سردی بھی بڑھ گئی، اسکردو میں بھی برفباری اپنے جوبن پر ہے۔

    برفباری کے باعث جہاں وادی کے حسن میں نکھار آیا وہیں شدید سردی کے باعث مقامی افراد مشکلات سے دوچار رہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • مری اور آزاد کشمیر میں برفباری، سیاح خوش لیکن ٹریفک جام کا مسئلہ سنگین

    مری اور آزاد کشمیر میں برفباری، سیاح خوش لیکن ٹریفک جام کا مسئلہ سنگین

    اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقے مری اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید برف باری، سیاحوں کی آمد کے باعث سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا جبکہ متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق روئی جیسے نرم و ملائم برف کے گالے ایسے برسے کہ سیاحوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، برف باری کے سبب ملکہ کوہسار مری کی رونقوں میں بیش بہا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔

    نیویارک میں 66 گھنٹے سے برفباری جاری، نظام زندگی منجمد

    برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد مری کا رخ کر رہی ہیں، جس کے باعث مری جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام اور متعدد گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مری کے مختلف علاقوں میں تقریباً ڈیڑھ سے دو فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، موسم خوشگوار

    دوسری جانب آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی برفباری ہوئی جس کے باعث 4 اضلاع کا راولپنڈی اور اسلام آباد سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

    آزاد کشمیر کے مختلف علاقے(مظفر آباد اور نتھیا گلی) میں سیاحوں کی ہزاروں گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • منفی 29 ڈگری سینٹی گریڈ پر کھولتا ہوا پانی برفانی بادل میں تبدیل

    منفی 29 ڈگری سینٹی گریڈ پر کھولتا ہوا پانی برفانی بادل میں تبدیل

    اگر آپ منفی 29 ڈگری سینٹی گریڈ میں کھولتا ہوا پانی فضا میں اچھالیں گے تو کیا ہوگا؟

    سائنس کی رو سے گرم کھولتا ہوا پانی ٹھنڈے پانی کی نسبت زیادہ جلدی جم جاتا ہے لہٰذا فضا میں جاتے ہی یہ جم جائے گا۔ حال ہی میں اسی سے متعلق کیے جانے والے ایک تجربے میں اس کا نہایت دلچسپ ثبوت سامنے آیا۔

    کینیڈا میں، جہاں اس وقت درجہ حرارت منفی 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ریکارڈ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص گرم کھولتا ہوا پانی فضا میں اچھال رہا ہے۔

    جیسے ہی گرم پانی فضا میں گیا، اس کے بخارات فوری طور پر برفانی بادل میں تبدیل ہوگئے جو ہوا کے ساتھ اڑتا چلا گیا۔

    یوٹیوب پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بوم بوم نے نیویارک کی برف باری کو بھی شکست دے دی

    بوم بوم نے نیویارک کی برف باری کو بھی شکست دے دی

    کراچی : اگرچہ اس وقت امریکا برفانی طوفانوں‌ کی زد میں‌ ہے، سردی کے باعث دریا جم گئے، اس کے باوجود پاکستانی سپراسٹار بوم بوم کے جذبے مانند نہیں‌ پڑے۔ وہ باقاعدگی سے ورزش بھی کر رہے ہیں اور برف باری سے بھی محظوظ  ہورہے ہیں۔

    Afridi

    پاکستان کے سابق کپتان اس وقت نیویارک میں‌ ہیں، جہاں‌ بلا کی سردی پڑ رہی ہے۔ فوارے منجمد ہو گئے، معمولات زندگی معطل ہو چکے ہیں، مگر شاہد خان آفریدی نہ صرف ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں، بلکہ شدید سردی اور برف باری سے بھی لطف اندوز ہورہے ہیں۔

    بوم بوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں، ایک تصویر میں‌ وہ ورزش کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں، جب کہ دوسری میں‌ ان کے پس منظر میں‌ نیویارک میں‌ پڑنے والی برف نظر آرہی ہے۔

    انھوں‌ نے ٹویٹ کیا کہ اس وقت نیویارک میں‌ صبح کے 5.55 بج رہے ہیں، لیکن وہ ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں، جب کہ باہر برف کے خوب صورت مناظر ہیں۔

    شاید آفریدی نے اپنے مداحوں کے لیے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں وہ برف بار میں ڈرائیو کر رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹین لیگ کو بھی دیگر لیگز کی طرح سمجھنا چاہئے، شاہد آفریدی

    واضح رہے کہ اس وقت بوم بوم ایک فنڈ ریزنگ ٹور پر امریکا میں موجود ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • محکمہ موسمیات کی ملک کےبیشترعلاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی ملک کےبیشترعلاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے جس سے ملک بھر میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف حصوں میں بارش جبکہ چترال، گلگت بلتستان، فاٹا اور کشمیر میں بعض مقامات اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان، سندھ میں چند مقامات پر جبکہ خیبرپختونخواہ، پنجاب، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے مری اور گلیات میں موسم سرما کی پہلی برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ رواں ہفتے سندھ اور بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ملتان، بھاولنگر، سکھر اور بالائی سندھ میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں