Tag: برفباری

  • پورے ملک میں شدید سردی، پہاڑی علاقوں میں برفباری

    پورے ملک میں شدید سردی، پہاڑی علاقوں میں برفباری

    ملک بھر میںسردی  اپنے عروج پر ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ کہیں ہے بارش کہیں ہورہی ہے برفباری۔ تو کہیں دُھند چھائی رہتی ہے۔ 

    ۔ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں نے سردی کا مزہ دوبالا کردیا ہے ،پہاڑوں کی چوٹیوں پر برف بدستور جمی ہوئی ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقے دُھند کی لپیٹ میں ہیں۔ لاہورڈویژن کے چند مقامات پر ہلکی بارش نے موسم مزید سرد کردیا۔

    حویلی لکھا اور ساہیوال میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کا زور برقرار رہے گا۔ تاہم کوئٹہ، قلات اور مکران ڈویژن میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

    پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

     

  • پورا ملک سردی کی لپیٹ میں۔ مختلف شہروں میں برفباری

    پورا ملک سردی کی لپیٹ میں۔ مختلف شہروں میں برفباری

    پاکستان کے بیشتر شہران دنوں شدت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں برفباری سے سردی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ملک بھر میں سردی اپنے عروج پرہے ۔ کہیں برفباری کے دلکش نظارے ہیں تو کہیں بارش کے بعد سرد ہواؤں کا زور ہے ،گلگت بلتستان میں شدید برفباری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالا کنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، کشمیر اور بلتستان ڈویژن میں پہاڑوں پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ملک بھر میں سب سے کم درج حرارت پارا چنار میں منفی بارہ،اسکردو میں منفی ساتھ اور کوئٹہ میں منفی پانچ ریکارڈ کیا گیا۔

    آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر شہروں کا درج حرارت کچھ اسطرح رہے گا،کراچی نو،اسلام آباد دو۔لاہور تین ،پشاور تین،مظفرآباد چار ،حیدرآباد دس اور مری میں منفی تین سینٹی گریڈ رہے گا۔
       

  • امریکا:سرد ترین موسم، زندگی منجمد ریل، فضائی، روڈ ٹریفک معطل

    امریکا:سرد ترین موسم، زندگی منجمد ریل، فضائی، روڈ ٹریفک معطل

    امریکا میں انتہائی سرد موسم نے معمول کی زندگی کو مفلوج کردیا، برفانی ہواؤں اور برفباری لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

    امریکا کی نصف آبادی ان دنوں برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہے، رگوں میں خون جما دینے والی سردی نے لوگوں کا گھروں سے نکلنا مشکل کردیا ہے، الاباما، جارجیا، مشی گن، نیویارک اور اوہایو سمیت پچاس ریاستوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے گرگیا۔

    مختلف یاستوں میں تعلیمی ادارے اور دفاتربند کردئیے گئے ہیں، ایمرجنسی نافذ کرکے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، طوفانی ہواؤں اور برفباری سے چار ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں، ریلوے ٹریک پر بھی برف جمنے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت میں آئندہ ہفتے سے کمی آنا شروع ہوگی، کینیڈا کے مختلف شہروں میں بھی منفی درجہ حرارت نے لوگوں کے لئے معمولات زندگی جاری رکھنا مشکل بنا دیا، انٹاریو میں درجہ حرارت منفی تیس تک ریکارڈ کیا گیا۔

  • واشنگٹن:امریکہ میں دو دہائیوں کا یخ بستہ موسم، نظام زندگی منجمد

    واشنگٹن:امریکہ میں دو دہائیوں کا یخ بستہ موسم، نظام زندگی منجمد

    امریکہ میں برفباری کا سلسلہ جاری درجہ حرارت منفی سینتالیس سینٹی گریڈ تک گر گیا، ریاست الینوائے کے گورنر نے آفت زدہ قرار دے دیا۔

      امریکا خون جما دینے والی سردی اور انتہائی سرد برفانی ہواؤں کا شکار ہے۔ گذشتہ دو دہائیوں میں سب سے زیادہ سرد موسم نے معمول کی زندگی کو منجمد کردیا ہے، سڑکوں پر کئی فٹ برف سے ٹریفک معطل ہوا تو دوسری جانب طوفانی ہواؤں کی وجہ سے چار ہزار سے زائد پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔

    متعدد ریاستوں میں تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کردئیے گئے ہیں اورحکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، مونٹانا سے میری لینڈ کی ریاستوں تک ملک کی تقریباً نصف آبادی کے لیے انتہائی سرد ہواؤں کی وارننگ جاری کی گئی ہے اورعوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ باہر نکلے تو ان کی جلد جم سکتی ہے۔

    نیویارک اور واشنگٹن میں درجہ حرارت میں پینتالیس ڈگری تک کمی کا خدشہ ہے، شکاگو میں سرد موسم کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ کہ شہر کے چڑیا گھر میں موجود قطبی برفانی ریچھوں کو بھی باہر نکلنے نہیں دیا گیا، کینیڈا اور جنوب مشرقی امریکہ میں دو فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی۔

    ریاست الی نوائے میں شدید برفباری کے باعث گورنر نے آفت زدہ قرار دیتے ہوئے ایمرجنسی بنیاد پرنیشنل گارڈز کو امداد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

     

     


       
      امریکا خون جما دینے والی سردی اور انتہائی سرد برفانی ہواؤں کا شکار ہے۔ گذشتہ دو دہائیوں میں سب سے زیادہ سرد موسم نے معمول کی زندگی کو منجمد کردیا ہے۔ سڑکوں پر کئی فٹ برف سے ٹریفک معطل ہوا تو دوسری جانب طوفانی ہواؤں کی وجہ سے چار ہزار سے زائد پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔متعدد ریاستوں میں تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کردئیے گئے ہیں اورحکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ مونٹانا سے میری لینڈ کی ریاستوں تک ملک کی تقریباً نصف آبادی کے لیے انتہائی سرد ہواؤں کی وارننگ جاری کی گئی ہے اورعوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ باہر نکلے تو ان کی جلد جم سکتی ہے۔ نیویارک اور واشنگٹن میں درجۂ حرارت میں پینتالیس ڈگری تک کمی کا خدشہ ہے۔ شکاگو میں سرد موسم کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ کہ شہر کے چڑیا گھر میں موجود قطبی برفانی ریچھوں کو بھی باہر نکلنے نہیں دیا گیا۔
       

  • واشگٹن:شدید سردی اور برفباری، ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی

    واشگٹن:شدید سردی اور برفباری، ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی

    امریکہ اور کینیڈا کی کئی میں ریاستوں شدید سردی اور برفباری باعث نظام زندگی مفلوج اور ہلاکتوں کی تعداد پچیس ہوگئی، ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد تاحال بجلی سے محروم ہیں۔

    امریکا اورکینیڈا میں شدید سردی اور برفباری کے باعث مختلف ریاستوں میں ہزاروں افراد کرسمس گھروں میں منانے پر مجبور رہے، امریکہ میں طوفانی برفباری کے نتیجے میں پندرہ جبکہ میں کینیڈا میں دس افراد ہلاک ہوگئے۔

    برفباری میں اضافے کے باعث امدادی ٹیموں کو کاروائیوں میں دشواری کا سامنا ہے، کینیڈا میں بھی ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں، متاثرہ ریاستوں میں درجہ حرارت منفی پندرہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ ہفتے میں مزید برفباری کا امکان ہے۔
       

  • ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا،محکمہ موسمیات

    ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا،محکمہ موسمیات

    ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ میدانی علاقوں کو بھی جاڑے نے اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔
    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔تاہم ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہا۔

    مالاکنڈ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی۔ مری،ناران،کاغان اور مالم جبہ سمیت بالائی علاقوں میں واقع تفریحی مقامات پر برفباری کے بعد سیاحوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔شمالی بلوچستان،سندھ اور پنجاب میں بھی سرد ہواوٴں کا راج ہے۔ سردی کی شدت میں اضافے بعد گرم مشروبات اور میوجات کا استعماال بڑھ گیا ہے۔

    ملک کے بیشتر شہروں کے لنڈا بازاروں میں گرم کپڑوں کے خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے اور چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت پارا چنار منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔