Tag: برف باری

  • کینیڈا میں شدید برف باری، درجنوں پروازیں منسوخ

    کینیڈا میں شدید برف باری، درجنوں پروازیں منسوخ

    کینیڈا کے بیشتر حصے شدید برف باری کی لپیٹ میں ہیں، جس کے سبب 150 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے مختلف شہروں میں برف باری کے باعث ٹریفک حادثات کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق مشرقی اونٹاریو اور مغربی کیوبیک کے بیشتر علاقوں کے لیے طوفان کی وارننگ ہے جبکہ مزید 25 سے 40 سینٹی میٹر تک برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ٹورنٹو میں سڑکوں اور گاڑیوں پر برف ہی برف نظر آتی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کی جنوب مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان سے نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا تھا۔امریکی ریاست الاباما میں برفباری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، جہاں 6 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی۔

    اس سے قبل الاباما میں 1963 میں 2.7 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی تھی، دوسری طرف شدید برفباری کی وجہ سے مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    ایران میں دو برطانوی شہری گرفتار، نام سامنے آگئے

    ریاست کولوراڈو میں پارہ منفی 39 ڈگری تک گر گیا، لوزیانا، الاباما، جارجیا، فلوریڈا اور مسی سپی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔

  • ملک کے کن علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے؟ جانیے

    ملک کے کن علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے؟ جانیے

    سردیوں کے حوالے سے پاکستان کا اہم سیاحتی مقام مری ملکہ کوہسار بھی ماحولیاتی تبدیلی کی زد پر ہے، جہاں ماضی کی طرح برفباری اس قدر نہ ہونے اور خشک سالی کی وجہ سے ملک بھر سے آئے سیاح کسی حد تک مایوس نظر آ رہے ہیں، تاہم صوبائی ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مری میں بارش اور برف باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

    ایک اور اہم ترین سیاحتی مقام گلیات میں برفباری نے رنگ جما دیا ہے، نتھیا گلی، ٹھنڈیانی، چھانگلہ گلی، اور ایوبیہ برف سے ڈھک گئے ہیں، ہاں لیکن یاد رہے کہ برف باری سے مری روڈ سمیت رابطہ سڑکوں پر پھسلن ہو گئی ہے، اس لیے سیاحوں کو انتظامیہ کی جانب سے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    شمالی بلوچستان یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں ہے، کوئٹہ، زیارت، چمن اور ژوب میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، قلات میں درجہ حرارت منفی ا8 تک گر گیا ہے، جب کہ کوئٹہ کی ٹھنڈی ہواؤں نے پھر کراچی کا رخ کر لیا ہے۔

    پراونشل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مری اور گرد و نواح میں آئندہ 24 گھنٹے مزید بارش و برف باری کے امکانات ہیں، گزشتہ رات سے اب تک مری میں 2.5 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے، مری میں سڑکوں پر پھسلن سے بچاؤ کے لیے نمک کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مری انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، اور کہا ہے کہ کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے، شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ مری میں سیاحوں کی رہنمائی کے لیے 13 فیسیلی ٹیشن سینٹر قائم ہیں۔

    کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

    ادھر کراچی میں ہوائیں چلنے سے موسم پھر ٹھنڈا ہو گیا ہے، اور کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی حالیہ لہر کل تک جاری رہے گی، لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند نے پھر ڈیرے ڈال لیے ہیں اور موٹر وے مختلف مقامات سے بند کر دی گئی۔

  • الاباما میں برف باری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    الاباما میں برف باری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    الاباما: امریکا کی جنوب مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان سے نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست الاباما میں برف باری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، جہاں 6 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔

    اس سے قبل الاباما میں 1963 میں 2.7 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی تھی، دوسری طرف امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں بھی شدید برف باری کے باعث اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔

    شدید برفباری کی وجہ سے مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، اور برفانی طوفان کی وجہ سے 3 ہزار 200 پروازیں منسوخ ہو گئیں، 8 ہزار سے زائد صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

    لاس اینجلس کے جنگلات میں نئی آگ لگ گئی، ہزاروں افراد کو انخلا کا حکم

    نیشنل ویدر سروس نے جنوبی مغربی ریاستوں میں 3 کروڑ لوگوں کو برفانی طوفان کی وارننگ جاری کر دی ہے، ریاست کولوراڈو میں پارہ منفی 39 ڈگری تک گر گیا ہے، لوزیانا، الاباما، جارجیا، فلوریڈا اور مسی سپی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں برف باری کا امکان

    ملک کے بیشتر علاقوں میں برف باری کا امکان

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اسلام آباد اورگردونواح میں موسم سرد اور خشک رہیگا جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اورگردو نواح میں موسم شدید سرد جبکہ ہلکی برف باری کا امکان ہے، صبح کے اوقات میں خطہ پوٹھوہار، مری،گلیات اورگردونواح میں کہرا پڑنے کی تو قع ہے۔

    خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

    سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

    کشمیر میں موسم شدید سرد چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    کراچی میں بھی شہر میں سردی کی لہر برقرار ہے، سرد ہواؤں کے باعث شہر کا موجودہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 10 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جبکہ آج رات سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

    پنجاب میں شدید دھند: موٹر وے بند کردی گئی

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

  • امریکی ریاست کولوراڈو میں شدید برف باری، نظام زندگی مفلوج

    امریکی ریاست کولوراڈو میں شدید برف باری، نظام زندگی مفلوج

    امریکی ریاست کولوراڈو میں آنے والے شدید برفانی طوفان کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، ریاست میں 4 فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برفانی طوفان کے سبب ریاست کولوراڈو میں اسکولوں اور دفاتر کو بند کردیا گیا ہے، جبکہ 800 سے زائد پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

    امریکی ریاست کولوراڈو میں برفانی طوفان کے باعث ایک لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کنساس کے مختلف علاقوں میں شدید برفانی طوفان آسکتا ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب کے علاقے تبوک کے پہاڑوں پر سفیدی چھا گئی، ہر سو برف ہی برف ہے۔

    عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق تبوک میں سیزن کی تیسری برفباری نے موسم کو مزید سرد کر دیا، برف باری نے جبل اللوز کو‘حسین تر’بنا دیا۔

    رپورٹ کے مطابق برف باری کے بعد ریاض، دمام اور دیگر شہروں میں بھی سردی بڑھ گئی، برف باری ہوتے ہی پہاڑ دلکش منظر پیش کرنے لگا جسے دیکھنے اور موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے شہریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے علاقے کا رخ کرلیا۔

  • ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری، کئی مقامات پر راستے بند

    ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری، کئی مقامات پر راستے بند

    ملک کے بالائی علاقوں دیامر سمیت پورے گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور برفباری کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دیامر کے بالائی علاقوں میں بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے، بابوسر ٹاپ،گیٹی داس، فیری میڈوز اور بٹوگاہ ٹاپ پر برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔

    قراقرم ہائی وے پر تتہ پانی اور دیگر مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات ہیں، اچھار نالے میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے شاہراہ قراقرم بند ہوگئی ہے جس کے باعث ہزاروں مسافر مختلف مقامات پرپھنس گئے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں گرج چمک سے مزید بارش کاامکان ہے، جبکہ مانسہرہ میں گرج چمک کے بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    اس کے علاوہ راولپنڈی، اٹک، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں بھی بارش کاامکان ہے، جبکہ مری، گلیات میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں، برفباری اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ جنوبی اضلاع میں تیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    اس کے علاوہ سندھ میں کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

  • سعودی عرب میں برف باری، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    سعودی عرب میں برف باری، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

    سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مملکت کے بیشتر حصوں میں جمعہ تک موسم کی خراب صورتحال برقرار رہنے کی توقع ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے بعض علاقوں میں برف باری اور درجہ حرارت منجمد ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق جدہ، مکہ مکرمہ، طائف اور مدینہ منورہ سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں۔ ایسے میں عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔

    سعودی محکمہ موسمیات کے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جمعے تک سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں موسم غیر یقینی رہے گا جبکہ گرد آلود، تیز ہواؤں اور برفباری کا بھی امکان ہے، تبوک، عسیر اور الباحہ میں بھی سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔

    غار حرا کی زیارت کے لیے نئی سہولیات کونسی ہیں؟

    سعودی محکمہ تعلیم کا موسمی صورتحال کے باعث کہنا ہے کہ غیر یقینی موسمی حالات کے پیشِ نظر تعلیم کا سلسلہ آن لائن جاری رکھا جائے گا، جبکہ الباحہ اور عسیر ریجن میں النماص اور بلقرن کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

  • شکاگو میں پارا منفی 30 ڈگری تک گر گیا

    شکاگو میں پارا منفی 30 ڈگری تک گر گیا

    امریکا کی بیشتر ریاستوں میں شدید سردی اور برف باری کے باعث نظام زندگی معطل ہوکر رہ گیا ہے، شکاگو میں پارا منفی 30 ڈگری تک گرگیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یخ بستہ ہواؤں سے دھند کی صورتحال ہے، جبکہ مشی گن میں جھیل کنارے برف نے ہر شے کو جما دیا ہے۔

    امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹیکساس میں سڑک پر برف جمع ہونے سے گاڑیاں چلانا مشکل ہوگیا ہے، شہری نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت برداشت کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

    ریاست مونٹانا میں سرد ہواؤں کے سبب درجہ حرارت منفی چالیس تک گر گیا ہے جبکہ ریاست ٹیکساس میں جہاں سن 2021 میں طوفان کے سبب 246 افراد ہلاک ہوئے تھے، شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بجلی کا غیر ضروری استعمال نہ کریں تاکہ سپلائی برقرار رہے۔

    پاک ایران حالیہ تنازعے پر گہری تشویش ہے، اقوام متحدہ

    ریاست فلوریڈا کے بعض حصوں میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ریاست یوٹاہ میں چار فٹ تک برف پڑچکی ہے۔

  • برطانیہ میں شدید برف باری، اسکول بند کردیئے گیے

    برطانیہ میں شدید برف باری، اسکول بند کردیئے گیے

    برطانیہ میں برفباری اور شدید سردی کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یارک شائر، اسٹیفورڈ شائر، ڈربی شائر سمیت ویلز اور اسکاٹ لینڈ کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

    برطانیہ میں شدید برفباری کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے اور پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔جبکہ کئی اہم شاہراہوں پر برف کے باعث ٹریفک متاثر ہے۔

    حکام کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ لوگ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    تیونس میں کشتی ڈوب گئی، درجنوں تارکین وطن لاپتا

    محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ درجہ حرارت منفی 10 سے 15 ڈگری تک گرسکتا ہے۔ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

  • امریکا کی متعدد ریاستوں میں شدید برف باری، ہزاروں پروازیں منسوخ

    امریکا کی متعدد ریاستوں میں شدید برف باری، ہزاروں پروازیں منسوخ

    امریکا کی متعدد ریاستوں میں شدید سردی کے باعث نظام زندگی متاثر ہوگیا ہے، مختلف ہوائی اڈوں سے داخلی اور بیرون ممالک تقریباً دس ہزار پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں۔ جبکہ حادثات میں 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیز ہواؤں کے جھکڑ اور برفباری کا سامنا کرنیوالی ریاست اوریگن میں چار اموات ہوئی ہیں جہاں 90 ہزار شہری بجلی سے محرومی کا سامنا کررہے ہیں۔

    پچھلے تین روز میں منسوخ یا التواء کا شکار پروازوں کی تعداد 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

    امریکا کی بعض ریاستوں میں درجہ حرارت معمول سے بہت زیادہ کم ہوگیا ہے، جس کے باعث امریکا کے 80 فیصد شہری نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔

    ریاست مونٹانا میں سرد ہواؤں کے سبب درجہ حرارت منفی چالیس تک گر گیا ہے جبکہ ریاست ٹیکساس میں جہاں سن 2021 میں طوفان کے سبب 246 افراد ہلاک ہوئے تھے، شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بجلی کا غیر ضروری استعمال نہ کریں تاکہ سپلائی برقرار رہے۔

    سعودی عرب: گاڑی میں سوئی فرانسیسی سیاح خاتون کے ساتھ کیا ہوا؟

    ریاست فلوریڈا کے بعض حصوں میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ریاست یوٹاہ میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، ریاست میں چار فٹ تک برف پڑچکی ہے۔