Tag: برف باری

  • امریکا :شمال مشرقی ریاستوں میں درجہ حرارت منفی40تک گرگیا

    امریکا :شمال مشرقی ریاستوں میں درجہ حرارت منفی40تک گرگیا

    امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں سرد موسم نے بیس سال کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، شدید ترین سردی کے باعث منفی چالیس سینٹی گریڈ تک گرگیا۔

    امریکا میں کڑاکے کے سردی پڑ رہی ہے، کئی ریاستوں میں درجہ حرارت  منفی چالیس سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے، زمینی راستے بند اور فضائی سفر کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ، چھ ہزار سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی ہیں، برف باری اور یخ بستہ ہواؤں کے باعث انتظامیہ نے اسکول بند کردئیے ہیں۔

    امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ امریکی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید ترین سرد موسم نے گزشتہ بیس سال کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، اوہائیو، وسکونسن، شکاگو، شمالی اور جنوبی ڈکوٹا سمیت دیگر ریاستوں میں شدید برف باری نے لوگوں کو جما دیا ہے۔

    امریکا کے پڑوس کینیڈا میں بھی صورت حال مختلف نہیں، ہر جانب برف باری کے ساتھ سردی اپنے جوبن پر ہے ، ٹورنٹو میں درجہ حرارت منفی چونتیس تک گرچکا ہے، برطانوی دارالحکومت لندن میں شہری سیلاب کے بعد کی صورت حال سے پریشان ہے۔

  • آزاد کشمیراورگلگت بلتستان میں پہاڑوں پربرفباری کا سلسلہ جاری

    آزاد کشمیراورگلگت بلتستان میں پہاڑوں پربرفباری کا سلسلہ جاری

    آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کے میدانی علاقے اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ ملک کے بیشترشہروں میں سردی کی شدت نے لوگوں کے ہاتھ پاؤں سُن کردیئے۔

    کہیں یخ بستہ ہوائیں تو کہیں برف باری اور کہیں سورج چھپا ہے بادلوں کی اوٹ میں آزاد کشمیرکے بالائی علاقوں وادی نیلم ، اٹھ مقام اور گریز سمیت کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے، گلگت بلتستان میں برف باری تھمنے کے بعد سردی بڑھ گئی ۔

    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شہری سخت سردی کو بھی انجوائے کر رہے ہیں کھلے آسمان تلے انگھیٹیاں جلا کر گرما گرم کھانوں اور بار بی کیو کا مزہ لیا جارہا ہے تو کہیں سوپ کافی اور کشمیری چائے سرد موسم کا مزہ دے رہی ہے۔

    کراچی میں کچھ سردی تھمی لیکن اندرون سندھ کئی شہروں میں سردی کا راج بر قرار ہے سردی عروج پر ہے اور گرم کپڑوں کی خریداری کے لئے لنڈا بازاروں میں رش لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں کل سے سردی کی شدت میں کسی حد تک کمی کا امکان ہے۔

     

  • ملک کے بالائی علاقوں میں سردی بڑھ گئی،درجہ حرارت میں اضافہ

    ملک کے بالائی علاقوں میں سردی بڑھ گئی،درجہ حرارت میں اضافہ

    ملک کے بالائی علاقوں اوربلوچستان میں سردی مزید بڑھ گئی ہے ۔۔سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی بارہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ملک کے بالائی علاقوں اور بلوچستان میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں بٹوگا ٹاپ، بابو سر ٹاپ اور نیاٹ ویلی کے پہاڑوں پر دو دن سے برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔غذر کے بالائی اور میدانی علاقوں میں تیسرے روز بھی برف باری ہورہی ہے۔

    شدید سردی کے سبب ندی نالوں میں پانی جم گیا۔مالا کنڈ ایجنسی میں بھی برف باری کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جلانے والی لکڑیوں اور کوئلے کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھادی گئی ہیں۔

    چمن، زیارت، پشین،خانوزئی اور کان مہترزئی سمیت شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خشک سردی برقرار ہے۔ سندھ اورپنجاب میں بھی سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔

  • پیرس:کرسمس کے پہلے روز3افراد ہلاک، متعدد زخمی

    پیرس:کرسمس کے پہلے روز3افراد ہلاک، متعدد زخمی

    سرد طوفانی ہواؤں، برف باری اور بارشوں نے کرسمس کی خوشیوں کو منجمد کر دیا ہے، فرانس سمیت دیگر یورپی ممالک میں کم از کم چھ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    یورپ کے دیگر ممالک کے بعد فرانس میں بھی طوفانی ہوائیں، برف باری اور شدید بارشیں کرسمس کی تیاریوں میں خلل ڈال رہی ہیں، فرانس میں نوے کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواؤٴں اور طوفانی بارشوں نے نظٓام زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔

    لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہیں، بجلی کی عدم سپلائی کے باعث کرسمس کی تیاری کرنے والے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، بریٹینی اور نارمنڈی میں تقریباً ڈھائی لاکھ گھر بجلی سے محروم ہیں، زمینی اور فضائی ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا، پیرس میں اندرون اور بیرون ملک تمام پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔
       

  • ملک بھرمیں سردی، بالائی علاقوں میں بارش اوربرفباری کا سلسلہ

    ملک بھرمیں سردی، بالائی علاقوں میں بارش اوربرفباری کا سلسلہ

     

    ملک بھر میں سردی نے ڈیرے ڈال لئے بالائی علاقوں میں برف باری ہے تو میدانی علاقوں میں ٹھنڈی ٹھار ہوائیں ۔سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گرم مشروبات کا استعمال بڑھ گیا۔
    ملک بھر میں جاڑے نے دھوم مچادی۔ کہیں سرسراتی ٹھنڈی ہوائیں تو کہیں راج ہے ہلکی بارش اور برف باری کا۔ گلگت بلتستان اوراور ملحقہ علاقوں میں ہلکی برفباری جبکہ اپر اور لوئر دیر میں بارش کے بعدسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے۔ملکہ کوہسارمری میں بھی وقفے وقفے سے بارش اوربرفباری کا سلسلہ ہے جاری ۔مری میں تین انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے شہری کر رہے ہیں گرم مشروبات کا استعمال۔ پنجاب کے شہروں میں سردی کی شدت کے سارتھ ساتھ دھند نے بھی اپنا راج برقرار رکھا ہو اہے۔خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا پہاڑوں نے بھی برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ بلوچستان کے بیشترعلاقے بھی سرد ہواوٴں کی لپیٹ میں ہیں۔درجہ حرارت کم ہوتے ہی کوئلہ اور جلانے والی لکڑی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کوئٹہ کی یخ بستہ ہواؤں نے کراچی کا بھی رخ کر لیا ہے۔ جس کے باعث شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا،اسلام آباد،بالائی پنجاب ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری ہوگی جس کے ساتھ ہی سردی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
        
       

  • کوئٹہ :موسم سرما کی پہلی برف باری،موسم مزید سرد

    کوئٹہ :موسم سرما کی پہلی برف باری،موسم مزید سرد

    کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

    کوئٹہ میں رات بھر جاری رہنے والی بارش کی وجہ سے وادی کے پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے جبکہ علیٰ الصبح شہر میں ہلکی برف باری بھی ہوئی ہے، مستونگ، قلات اور بلوچستان کے دیگربالائی علاقوں سے بھی برف باری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی برف باری سے کراچی سمیت سندھ وبلوچستان کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ کراچی میں آج صبح درجہ حرارت نو ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔