بھورپن: سیاسی ایوانوں کے مخالفین برف کی وادی میں پہنچ کر شیر و شکر ہو گئے، وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان اور احسن اقبال نے ایک ساتھ تصویر بنوائی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اور صاحب اقتدار پارٹی پاکستان تحریک انصاف کا ایک دوسرے سے ٹکراؤ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، تاہم اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت نہیں گزار سکتے۔
دونوں پارٹیوں کے رہنما حکومت اور اپوزیشن کے کھیل سے کچھ فرصت نکال کر بھوربن میں مسکراتے اور تصویر بنواتے نظر آئے۔
With @betterpakistan
Ahsan Iqbal Sahb
At a Conference on Parliament in
Bhurban
سیاسی مخالفت اپنی جگہ لیکن آخر میں ہم سب پاکستانی 🇵🇰ہیں اور یہی وہ رشتہ ہے جو ہم سب کو جوڑتا ہے pic.twitter.com/NzfVX9LPoc— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) February 6, 2019
وفاقی وزیر علی محمد خان نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ سیاسی مخالفت اپنی جگہ لیکن ہم سب پاکستانی ہیں، یہی رشتہ ہم سب کو جوڑتا ہے۔
تصویر میں دونوں سیاسی شخصیات ساتھ ساتھ کھڑے مسکرا رہی ہیں اور برف باری سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، ان کے پاس ہی برف کا ایک مجسمہ بھی نظر آ رہا ہے۔
پارلیمنٹ کے دونوں اراکین بھوربن کے ہل اسٹیشن پر پارلیمنٹ پر ہونے والی ایک کانفرنس میں شریک تھے۔