Tag: برقع پہن کر

  • سیالکوٹ : محبوبہ سے ملنے کیلئے برقع پہن کر اسپتال آنے والا نوجوان پکڑا گیا

    سیالکوٹ : محبوبہ سے ملنے کیلئے برقع پہن کر اسپتال آنے والا نوجوان پکڑا گیا

    سیالکوٹ : اسپتال میں محبوبہ سے ملنے کیلئے برقعہ پہن کر جانے والا نوجوان خواتین کے ہتھے چڑھ گیا، نوجوان کی درگت بناکر اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چوری چھپے محبوبہ سے ملنے کیلئے برقعہ پہن کر اسپتال جانا عاشق کو مہنگا پڑ گیا، سول اسپتال سیالکوٹ میں نوجوان برقع پہن کرخواتین کی لائن میں کھڑا تھا کہ سکیورٹی عملے کو اس پر شک ہوا۔

    عملے کے چیک کرنے پر نوجوان پکڑا گیا، جس کے بعد وہاں موجود مریض خواتین نے نوجوان کو قابو کر کے اس کی ٹھیک ٹھاک درگت بنادی۔

    بعد ازاں برقعے میں ملبوس نوجوان کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ پولیس کو بیان دیتے ہوئے نوجوان کا مؤقف تھا کہ محبوبہ سے ملنے اسپتال آیا تھا جہاں اس کے باپ کو دیکھا تو برقع پہن کر ملنے کی کوشش کی تھی۔

  • گوجرانوالہ: برقع پہن کر گرلز کالج میں داخل ہونے والا نوجوان گرفتار

    گوجرانوالہ: برقع پہن کر گرلز کالج میں داخل ہونے والا نوجوان گرفتار

    گوجرانوالہ: پولیس نے برقع پہن کر کالج میں داخل ہونے اور لڑکیوں کو تنگ کرنے پر نوجوان کو گرفتار کرلیا، نوجوان ایک گھنٹے تک طالبات کو تنگ کرتا رہا، برقع اٹھانے پر راز کھل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برقع پہن کر لڑکیوں کو چھیڑنے والا نوجوان پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، گوجرانوالہ کے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں زوارحیدر نامی نوجوان برقع پہن کر لڑکیوں کی کلاس میں گھس گیا۔

    نوجوان ایک گھنٹے تک طالبات کو تنگ کرتا رہا، شور مچانے پر پرنسپل نے فوراً ایکشن لیا، طالبات کی طرف سے نشاندہی پر کالج پرنسپل نے برقع اٹھایا تو اندر سے لڑکا نکلا۔

    پرنسپل کالج پروفیسر پرویز اختر نے نوجوان کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے، پولیس نے ملزم زوار حیدر کو حراست میں لے کر تھانہ باغبان پورہ منتقل کر دیا۔


    یہ بھی پڑھیں: برقع پہن کر بیوی سے ملاقات کو جانے والا شخص گرفتار


    پولیس کے مطابق نوجوان کانام زوار حیدر ہے اور وہ اسی کالج میں ایم ایس سی زولوجی کا طالب علم ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔