Tag: برقی آلات

  • موبائل فون چارج کرنے کے لیے ذاتی بجلی تیار کریں

    موبائل فون چارج کرنے کے لیے ذاتی بجلی تیار کریں

    حرکت اور دباؤ سے بجلی بنانے والے آلات تو موجود ہیں لیکن اب ماہرین نے ایسا آلہ تیار کر لیا ہے جو صرف چھونے سے معمولی مقدار میں ذاتی استعمال کے لیے بجلی پیدا کرسکتا ہے۔

    امریکی ریاست ٹینیسی میں تیار کیا جانے والا یہ ننھا آلہ نہایت باریک ہے جس کو چھونے سے بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

    اس آلے کو سیاہ فاسفورس کی انتہائی باریک پرتوں سے تیار کیا گیا ہے اور یہ بیٹری کے ذریعے کام کرتا ہے۔

    ٹینیسی کی ونڈر بلٹ یونیورسٹی کے پروفیسر کارل زیلک کے مطابق یہ ایجاد خطرناک مشن پر جانے والوں اور مشکل کام سر انجام دینے والوں کے لیے نہایت کارآمد ثابت ہوگی جس کے دوران اسے کپڑوں سے منسلک کرلینا آسان ہوگا۔

    لباس سے منسلک ہونے کے بعد یہ آلہ نہ تو دکھائی دے گا اور نہ ہی یہ لباس کی ساخت یا شکل میں کوئی تبدیلی لائے گا۔

    اس سے پیدا ہونے والی بجلی سے اسمارٹ فونز، فٹنس ٹریکر اور ذاتی استعمال کے دیگر چھوٹے برقی آلات چارج کیے جاسکیں گے۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس آلے کے استعمال کا مطلب ہے کہ آپ اپنی ذاتی بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

    اس آلہ پر فی الحال مزید کام کیا جارہا ہے اور مزید بہتری کے بعد یہ انسانی حرکت اور ارد گرد کے ماحول سے بجلی بنانے کے قابل ہوجائے گا۔


     

  • برطانیہ: 6 مسلم ممالک کے شہریوں‌ پر الیکٹرانک آلات لانے پر پابندی

    برطانیہ: 6 مسلم ممالک کے شہریوں‌ پر الیکٹرانک آلات لانے پر پابندی

    لندن : امریکا کے بعد اب برطانیہ نے 6 مسلم ممالک کے مسافروں پر دوران پرواز لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ اور دیگر الیکٹرانک آلات لانے پر پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے برطانیہ نے بھی سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بناتے ہوئے مخصوص ممالک کے مسافروں پر مخصوص برقی آلات کے ہمراہ پرواز کرنے پر عائد کر دی فی الحال یہ پابندی 6 مسلم ممالک سے برطانیہ آنے والی پروازوں پر عائد کی گئی ہے۔

    اسی سے متعلق : امریکہ آنےوالی پروازوں پرالیکٹرانک اشیاءلانےپرپابندی کافیصلہ

    برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی حکومت نے لیپ ٹاپ ، ٹیبلیٹس ،گیمنگ آلات، ای ریڈرز اور پورٹیبل ڈی وی ڈی پلیئرز کے ہمراہ پرواز پر پابندی عائد کی ہے اور یہ پابندی پابندی مشرق وسطیٰ کے ممالک ترکی، لبنان، اردن، مصر، تیونس اور سعودی عرب پر لگائی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : امریکا آنے والوں کوسوشل میڈیا اکاؤنٹس کا پاس ورڈ دینا ہوگا، ہوم لینڈ سیکریٹری

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی کے 6 ممالک سے آنے والی پروازوں کے مسافر اپنے ہمراہ صرف اسمارٹ فون لا سکیں گے اور اگر اس کے علاوہ دیگر آلاتِ لانے پر مکمل پابندی ہوگی جسے ضبط کر لیا جائے گا۔

     واضح رہے کہ امریکا نے بھی 12 ممالک سے آنے والی پروازوں پر برقی آلات لانے پر پابندی کرتے ہوئے اس پابندی کی وجہ سیکیورٹی خدشات کو بتایا ہے جس پر سنجیدہ حلقوں کی جانب سے حیرانگی کا اظہار کیا گیا تھا۔