Tag: برقی سگریٹ

  • سان فرانسسکو میں برقی سگریٹ پر پابندی عائد

    سان فرانسسکو میں برقی سگریٹ پر پابندی عائد

    واشنگٹن : سان فرانسسکو کی انتطامیہ نے شہر میں برقی سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کردی جس کے بعدسان فرانسسکو ای سگریٹ پر قدغن لگانے والا پہلا امریکی شہر بن گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سان فرانسسکو کی انتظامیہ نے منگلکے روز برقی سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائدکرنے اورآن لائن فروخت کرنے کو غیر قانونی قرار دینے کےلیےووٹنگ کی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ریاست کیلیفورنیا کےشہر سان فرانسسکو امریکا کی سب سے مشہور برقی سگریٹ تیار کرنے والی کمپنی جول لیبز کا گھر سمجھا جاتا ہے۔

    جول لیبز کا کہنا تھا کہ سٹی انتطامیہ کا یہ اقدام سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو واپس سگریٹ کی جانب مبذول کرے گا اور ’کالا بازاری کا باعث بھی بنے گا‘۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ سان فرانسسکو کی میئر لندن بریڈ کے پاس اس قانون پر دستخط کرنے کے لیے 10 دن ہیں۔ قانون دستخط کیے جانے کے 7 ماہ کے اندر نافذ العمل ہوجائے گا۔

    خدشہ ہے کہ مختلف فرمز اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرسکتی ہیں۔

    برقی سگریٹ کے مخالفین نے کہا ہے کہ کمپنیاں مختلف ذائقہ شدہ مصنوعات کےذریعے نوجوانوں کو نشانہ بناتی ہیں ۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ ای سگریٹ کے باعث صحت پر پڑنے والے اثرات کی سائنسی تحقیقات ہونا ضروری ہیں، برقی سگریٹ نوجوانوں کو سگریٹ کی عادت سے بچانے کےلیے ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) قومی ریگولیٹری نے برقی سگریٹ تیار کرنے والی کمپنیوں سگریٹ کی قیمت کا تعین کرنے والے 2021 تک کی ڈیڈ لائن دی ہے جبکہ یہ ڈیڈ لائن پہلے اگست 2018 تک تھی جسے بڑھا2021 تک بڑھا دیا گیا ہے۔

    امریکا کا بیماری کنٹرول اورجرایثم کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے مرکز کے مطابق امریکا میں نیکوٹین استعمال کرنے والے نوجوانوں کی تعداد گزشتہ برس 36 فیصدتھی جو برقی سگریٹ کے استعمال کے باعث بڑھ گئی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا کے وفاقی قوانین کے تحت سگریٹ نوشی کی کم از کم عمر 18 برس ہےجبکہ کیلیفورنیا اور دیگر ریاستوں میں تمباکو نوشی کی عمر 21 برس معین ہے۔

  • سعودی عرب میں برقی سگریٹوں اور سوفٹ مشروبات پر خصوصی ٹیکس عائد

    سعودی عرب میں برقی سگریٹوں اور سوفٹ مشروبات پر خصوصی ٹیکس عائد

    ریاض: سعودی عرب میں برقی سگریٹوں اور سوفٹ مشروبات پر خصوصی ٹیکس عائد کردی گئی، یہ ٹیکس منتخبہ محصولات کے زمرے میں آتے ہیں جو خطرناک مصنوعات پر عاید کیے جاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے برقی سگریٹوں اور مشروبات پر ایک خصوصی ٹیکس عاید کردیا ہے۔ یہ 2017ء میں متعارف کردہ ایسے ہی ٹیکسوں کے مشابہ ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ زکوٰة اور ٹیکس ( جنرل اتھارٹی برائے زکوٰة اور ٹیکس ) نے کہا کہ برقی سگریٹوں اور ان میں استعمال ہونے والی مصنوعات پر 100 فی صد محصول عاید کیا جائے گا اور چینی زدہ مشروبات پر 50 فی صد محصول عاید کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب نے پہلے ہی سگریٹوں اور تمباکو کی مصنوعات پر 100 فی صد ٹیکس عاید کررکھا ہے۔ اسی طرح قوّت بخش مشروبات پر 100 فی صد اور سوفٹ ڈرنکس پر 50 فی صد ٹیکس عاید ہے۔

    محکمہ زکوٰة اور ٹیکس نے 15 مئی کو یہ ٹیکس عاید کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور سرکاری گزٹ میں اشاعت کے بعد یہ نافذالعمل ہوگیا ہے۔ یہ ٹیکس منتخبہ محصولات کے زمرے میں آتے ہیں جو صحتِ عامہ کے لیے خطرنات مصنوعات پر عاید کیے جاتے ہیں۔

    سعودی عرب دنیا میں تیل پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، اس نے جنوری 2018ء میں اپنے غیر تیل آمدن ذرائع میں بہتری کے لیے پانچ فی صد ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( وی اے ٹی) متعارف کرایا تھا۔

    اس کا مقصد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے پیش نظر ہونے والے بجٹ خسارے پر قابو پانا تھا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ سعودی عرب میں وی اے ٹی متعارف کرانے کا تجربہ کامیاب رہا ہے لیکن سعودی حکومت کو اس کےنرخ بڑھانے پر غور کرنا چاہیے کیونکہ پانچ فی صد شرح عالمی معیار سے کم ہے۔