Tag: برلن

  • جرمنی میں رواں برس 3لاکھ پناہ گزینوں کی آمد کا امکان

    جرمنی میں رواں برس 3لاکھ پناہ گزینوں کی آمد کا امکان

    برلن : جرمنی میں تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے وفاقی ادارے کے سربراہ فرینک جیورگن نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں برس تین لاکھ تارکین وطن جرمنی پہنچیں گے.

    تفصیلات کے مطابق تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے وفاقی ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اگر توقع سے زیادہ تارکین وطن جرمنی آئے تو ان کا دفتر ان کے لیے انتظامات کی کوشش کرے گا.

    فرینک جیورگن نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ نئے آنے والوں کی تعداد ان کی جانب سے لگائے جانے والے اندازے کے مطابق ہی ہوگی.

    *جرمن چانسلرتارکینِ وطن کی حمایت میں اپنے شہریوں کے خلاف صف آراء

    جرمن وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ تین لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد نے رواں برس کے ابتدائی چھ ماہ میں پناہ کی درخواستیں دی تھیں تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان میں سے کل کتنے افراد سنہ 2015 میں ملک میں داخل ہوئے تھے.

    *جرمنی نے تارکینِ وطن بچوں کی تعلیم کے لئے 8،500 اساتذہ بھرتی کرلئے

    دوسری جانب بچوں کے ادارے سیودا چلڈرن کے مطابق جرمنی میں رواں برس جنوری اور فروری کے مہینوں میں پناہ کی ایک لاکھ 20 ہزار درخواستوں میں سے 31 فیصد کم عمر نوجوانوں کی طرف سے آئی تھیں.

    واضح رہے کہ گذشتہ برس جرمنی میں مشرقِ وسطیٰ،افغانستان اورافریقہ سے 10 لاکھ سے زائد تارکین وطن داخل ہوئے تھے.

  • جرمنی میں برقعے اور نقاب پر پابندی کا فیصلہ

    جرمنی میں برقعے اور نقاب پر پابندی کا فیصلہ

    برلن : جرمن وزیر داخلہ تھومس میزیوئر کا کہنا ہے کہ اسکولوں،یونیورسٹیوں اور ڈرائیونگ کے وقت خواتین کے نقاب کرنے پر پابندی ہونی چاہیے.

    تفصیلات کےمطابق جرمنی میں سیکورٹی خدشات کے بعد مرکل کی کرسچن ڈیموکریٹس اور ان کی اتحادی کرسچن سوشل یونین پارٹی سے تعلق رکھنے والے علاقائی وزراء داخلہ نے عوامی مقامات پر سخت سیکورٹی انتظامات کا مطالبہ کیا ہے جس میں نگرانی کو بڑھانے کے لیے مزید پولیس اہلکاروں کی شمولیت پر زور دیا گیا ہے.

    ان تجاویز میں موجود دیگر متنازع تجاویز کے ساتھ ساتھ برقعے اور نقاب پر عارضی پابندی کا مطالبہ بھی شامل ہے.

    *سوئٹزرلینڈ میں عوامی مقامات پر مسلمان خواتین کے نقاب کرنے پر پابندی

    جرمن وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم مکمل برقعے کو مسترد کرتے ہیں،نہ صرف برقعے کو بلکہ کسی بھی قسم کے پردے کو جس میں صرف آپ کی آنکھیں نظر آتی ہوں.

    انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی حکومتی اداروں میں کام کرنا چاہتا ہے وہ برقعے میں کام نہیں کر سکتا.

    واضح رہے کہ جرمنی میں برقع پہننے والی خواتین کے کوئی سرکاری اعداد و شمار موجود نہیں ہیں لیکن جرمنی میں مسلمانوں کی مرکزی کونسل کے سربراہ ایمن میزئیک نے کہا ہے کہ خواتین عام طور پر برقع نہیں پہنتیں.

  • برلن کی عمارت پر قد آدم پرندہ

    برلن کی عمارت پر قد آدم پرندہ

    برلن: جرمنی کے شہر برلن میں ایک عمارت پر ایک خوبصورت میورل (قد آدم تصویر) بنایا گیا ہے۔ یہ میورل ایک نیلے پرندے کا ہے۔

    برلن میں 137 فٹ لمبے اس میورل کو شہر کے مرکزی حصہ میں ایک عمارت پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اسے نیدر لینڈز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں سپر اے اور کولن وین نے بنایا ہے۔

    berlin-1

    berlin-2

    میورل پرندے کی ایک قسم ’اسٹارلنگ‘ کا ہے جو چند یورپی ممالک میں پایا جاتا ہے۔ یہ میورل ایک اربن (شہری) ترقی کے منصوبے کے تحت بنایا گیا ہے جس کا مقصد شہر کو خوبصورت بنانا ہے۔

    berlin-3

    berlin-4

    berlin-5

    میورل دور سے دیکھنے میں تو خوبصورت اور آرٹ کا شاہکار نظر آتا ہی ہے لکین اگر اسے قریب سے دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ اسے بہت خوبصورتی اور باریکی سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

  • جرمنی میں ریٹائرمنٹ کی عمر 69 سال مقرر کرنےکی تجویز

    جرمنی میں ریٹائرمنٹ کی عمر 69 سال مقرر کرنےکی تجویز

    برلن : جرمنی کے وفاقی بینک نے ریٹائرمنٹ کی عمر کو انہترسال تک کرنے کی تجویز پیش کی ہےاور کہا ہے کہ حکومت کو 2060تک ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر غور کرنا چاہیے.

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے وفاقی بینک کی جانب سے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز منظور کر لی جاتی ہے تو ملک میں عمررسیدہ افراد کو 69 سال کی عمر تک ملازمت کرنا ہوگی.

    مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ دوسری صورت میں ملک کو پینشن کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے.

    بینک کا کہنا ہے کہ ریاست کا پینشن کا نظام فی الحال بہتر ہے لیکن آنے والی دہائیوں میں اس پر دباؤ ہو سکتا ہے.

    وفاقی بینک کا کہنا ہے دوسری جنگ عظیم کے بعد پیدا ہونے والی نسل کے ریٹائر ہوجانے کے بعد اس کی جگہ لینے والے نوجوان ملازمین کی تعداد بہت کم ہوگی.

    بینک کا ماننا ہے کہ سنہ 2050 سے یہ اضافہ جرمنی حکومت کے لیے سرکاری پینشنوں کے اوسط آمدن کے کم از کم 43 فیصد کے ہدف کی سطح کو قائم رکھنے کے لیے ناکافی ہوگا لہذا وہ ریٹائرمنٹ کی عمر کو 69 سال تک بڑھانے کی تجویز پیش کرتا ہے.

    دوسری جانب جرمن حکومت کے ترجمان اسٹیفن سیبرٹ کا کہنا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کی عمر 67 کے حامی ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ’ 67 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ جرمنی کی آبادیاتی ترقی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے موزوں اور ضروری اقدام ہے۔

    واضح رہے کہ جرمنی میں سنہ 2030 تک ریٹائرمنٹ کی عمر 67 سال مقرر کر دی جائے گی.

  • ماحولیاتی تبدیلی جنگوں کی وجہ بن سکتی ہے، ماہرین

    ماحولیاتی تبدیلی جنگوں کی وجہ بن سکتی ہے، ماہرین

    برلن: آب و ہوا میں تبدیلی ایک جانب موسم بگڑنے سے قدرتی آفات اور خشک سالی کا خدشہ ہے تو دوسری جانب ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ ملکوں اور گروہوں کے درمیان تنازعات اور جنگوں کی وجہ بھی بن سکتی ہے.

    تفصیلات کےمطابق جرمنی میں پوٹس ڈیم انسٹی ٹیوٹ آف کلائمیٹ امپیکٹ ریسرچ کے مطابق آب و ہوا میں تبدیلی سے ملکوں کے درمیان تنازعات اور جنگیں ہوسکتی ہیں.

    ماہرین نے یہ دلچسپ انکشاف بھی کیا ہے کہ دو مختلف آبادیوں والے خطّوں اور ممالک کے درمیان تنازعات عین اسی وقت جنم لیتے ہیں جب کوئی قدرتی آفت درپیش ہوتی ہے اور انہیں موسمیاتی تبدیلیوں کا ادراک بھی نہیں ہوتا.

    ماہرین کے مطابق موحولیاتی تبدیلی براہِ راست جنگ کی وجہ تو نہیں بنے گی لیکن پرانے خوابیدہ مسائل کو دوبارہ چھیڑنے کی وجہ بن سکتی ہے.

    ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس مطالعے کا معاشروں پر براہِ راست اطلاق نہیں کیا جاسکتا تاہم اس مطالعے میں 1980 سے 2010 تک قدرتی آفات سے ہونے والے مالی نقصان کاجائزہ بھی لیا گیا ہے لیکن اسی دوران ممالک کے درمیان رونما ہونے والے جھگڑوں کو بھی نوٹ کیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ ماہرین کے مطابق خشک سالی،پانی کے مسائل اور قدرتی وسائل پر دباؤ دو گروہوں کے درمیان وسائل کی جنگ چھیڑسکتے ہیں اور خصوصاً شمالی اور وسط افریقہ اور ایشیا میں بھی یہ تنازعات سر اٹھا سکتے ہیں.

  • مشہور شہروں میں آنے والی حیرت انگیز تبدیلیاں

    مشہور شہروں میں آنے والی حیرت انگیز تبدیلیاں

    پچھلی ایک صدی میں دنیا اس قدر تیزی سے تبدیل ہوئی ہے جس کا تصور بھی ناممکن تھا۔ خصوصاً اکیسویں صدی کے آغاز سے ترقی کا پہیہ مزید تیز ہوگیا ہے اور جتنی ترقی پچھلے 2 عشروں میں ہوئی اتنی پچھلی کئی صدیوں میں نہیں ہوئی۔

    تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور ترقی یافتہ ہونے کی دوڑ میں دنیا کی شکل ہی بدل گئی۔ درختوں، پھولوں اور فطرت کی جگہ بلند و بالا عمارتوں نے لے لی۔ آبادی کی رہائش و ملازمت کی ضروریات نے شہروں کو بھی وسیع و عریض کردیا اور ان کی ہئیت بدل دی۔

    ہم نے کچھ شہروں کے ماضی و حال کی تصاویر اکھٹی ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ صرف چند عشروں قبل وہ شہر کیسے تھے۔ یہ تصاویر آپ کی معلومات میں بھی اضافے کا باعث بنیں گی۔

    :دبئی ۔ متحدہ عرب امارات

    1

    :سیئول ۔ جنوبی کوریا

    2

    :ابو ظہبی ۔ متحدہ عرب امارات

    3

    :سنگاپور

    4

    :ریو ڈی جنیرو ۔ برازیل

    6

    :شنزے ۔ چین

    7

    :برلن ۔ جرمنی

    10

    :ایتھنز ۔ یونان

    9

    :جکارتہ ۔ انڈونیشیا

    11

    :نیویارک ۔ امریکا

    12

  • برلن :جرمنی کے شہر ورزبرگ میں ایک شخص کا ٹرین میں کلہاڑی سے حملہ

    برلن :جرمنی کے شہر ورزبرگ میں ایک شخص کا ٹرین میں کلہاڑی سے حملہ

    برلن : جرمنی کے شہرورزبرگ میں ایک شخص نے ٹرین میں گھس کر کلہاڑی اور چھری سےحملہ کرکے متعدد افرادکوزخمی کردیا،زخمیوں میں سے چارکی حالت تشویش ناک ہے.

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ کے قریب سترہ افغان مہاجر نے ٹرین میں گھس کر کلہاڑی اور چھری سے حملہ کر کے متعدد افراد زخمی کردیے،واقعےمیں زخمی ہونے والے چار افراد کی حالت افراد تشویش ناک ہے،جبکہ چودہ افراد اس واقعے کی وجہ سے صدمے میں ہے.

    جرمن پولیس کے ترجمان کے مطابق سترہ سالہ حملہ آور افغان مہاجر نے حملے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی جسے گولی مار کر ہلاک کردیاگیا،واقعے کے بعدورزبرگ میں ریل سروس بند کردی گئی.

  • برلن : پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں،100سے زائد پولیس اہلکار زخمی

    برلن : پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں،100سے زائد پولیس اہلکار زخمی

    برلن: جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہزاروں افرادکےپولیس مخالف مظاہرے کےدوران جھڑپوں میں سو سےزائد پولیس اہلکارزخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن کے علاقےفریڈرک شائن میں بائیں بازو سےتعلق رکھنےوالے افراد نےعلاقے میں پولیس کی مسلسل موجودگی کےخلاف احتجاج کیا اور سڑکوں پرنکل آئے.

    تین ہزار پانچ سو کے قریب مظاہرین کوقابو کرنےکےلیےتقریبااٹھارہ سو پولیس اہلکار علاقے میں تعینات تھے.

    پولیس ترجمان کے مطابق مظاہرین نے پولیس پرپتھراؤ کیا،بوتلیں پھینکیں اورآتش گیر مادے سے حملہ بھی کیا،جواب میں پولیس کی جانب سے بھی طاقت کا استعمال کیا گیا،پولیس نے آنسوگیس کے شیل فائر کیے اورکئی مظاہرین کو حراست میں لےلیا.

    پولیس حکام کےمطابق جھڑپوں کےدوران درجنوں مظاہرین سمیت سوسےزائد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے.

    یاد رہے کہ ہفتے کی شام کو تین ہزار پانچ سو کےقریب افراد پولیس کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں کاسلسلہ اتوار کی صبح تک جاری رہا،جس میں سینکڑوں مظاہرین سمیت 120 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے.

    واضح رہے کہ ہفتے کی شام کو شروع ہونے والا احتجاج گذشتہ پانچ سالوں میں سب سے زیادہ پرتشددتھا،جس میں اتنی بڑی تعداد میں مظاہرین سمیت پولیس اہلکار زخمی ہوئے.

  • جِلد پر ہونیوالی تبدیلی کاخیال رکھیں، جِلدی کینسرسےبچیں، محققین

    جِلد پر ہونیوالی تبدیلی کاخیال رکھیں، جِلدی کینسرسےبچیں، محققین

    برلن کےطبی ماہرین کی تازہ رپورٹ کےمطابق جلد پر پیدا ہونےوالی کسی بھی تبدیلی کی صورت میں ڈاکٹرسےرجوع کرکے جلد کے کینسر کی ابتدائی مرحلے پر تشخیص اور ایک چھوٹے سےآپریشن کے ذریعےخاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

    انسٹی ٹیوٹ فارکوالٹی اینڈایفیشنسی اِن ہیلتھ کیئرکی تحقیق کے مطابق اگر جلد پر پیدا ہونےوالےچھوٹےدھبوں،کیل اورابھاروں کاخیال رکھا جائےتوایسی صورت میں جلد کے کینسرکی ابتدائی مرحلے پر تشخیص اورایک چھوٹے سے آپریشن کے ذریعے خاتمہ ممکن ہوتا ہے۔

    برلن کےمحققین کی رپورٹ کےمطابق جلدمیں پیداہونےوالی غیرمتوقع اورعجیب تبدیلی کینسرکی کئی اقسام سے وابستہ ہوسکتی ہیں تاہم خلیات کی پیدائش کو انتہائی سنجیدہ لیا جانا چاہیے اور فوراً جلد کے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

  • برلن: یورپی یونین کےآزادانہ تجارت معاہدےکےخلاف ملک گیراحتجاج

    برلن: یورپی یونین کےآزادانہ تجارت معاہدےکےخلاف ملک گیراحتجاج

    برلن:یورپی یونین کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کے خلاف جرمنی میں ملک گیر احتجاج کیا گیا،کئی شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

    جرمنی کے شہر میونخ میں حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج میں مظاہرین نے آزادانہ تجارت کو عوام کا استحصال قرار دیا۔

     امریکا اور یورپی یونین کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے پر کئی شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

    یورپی یونین اور امریکا کے درمیان فری ٹریڈ زون کے لیے دو سال سے مذاکرات جاری تھےجس کےبعدیورپی یونین نے امریکا اور کینیڈا کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ کیا ہے۔