Tag: برلن

  • ہیم ٹیکسٹائل نمائش کااختتام، پاکستانی مصنوعات کی پذیرائی

    ہیم ٹیکسٹائل نمائش کااختتام، پاکستانی مصنوعات کی پذیرائی

    برلن : جرمنی میں جاری ہیم ٹیکسٹائل نمائش اختتام پزیر ہوگئی جہاں پاکستانی ٹیکسٹائل کی مصنوعات اپنے منفرد اور دلکش اسٹائل اور اعلیٰ معیار کی بنا ء پر خریداروں کی توجہ کا مرکز بنی رہی جس سے پاکستان ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مزید برآمدی آرڈر ملنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی میں جاری دنیا کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل نمائش اختتام پزیر ہوئی ۔ دنیا کی68 ممالک کی 2759 کمپنیوں نے نمائش میں شرکت کی جبکہ 219ٹیکسٹائل کمپنیاں شرکت سے پاکستان ہیم ٹیکسٹائل میں چوتھا بڑا نمائش کنندہ ملک رہا۔

    پاکستانی نمائش کنندگان کے اسٹالوں پر موجود ٹیکسٹائل مصنوعات کو خریداروں نے خوب سراہا گیا اور انکے معیار اوراسٹائل کو بھی بے حد پسند کیا ۔

    پاکستانی پویلین میں موجود ٹیکسٹائل مصنوعات میں یورپین ممالک کے خریداروں کی دلچسپی کے نتیجے میں پاکستانی ہوم ٹیکسٹائل کے لیے لاکھوں ڈالر کے نئے برآمدی معاہدوں کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

    اگرپاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری کودرپیش مسائل کا خاتمہ ہو جائیں تو پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری جی ایس پی پلس کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

  • دھرنےترقی کاراستہ نہیں دکھا سکتے، وزیراعظم

    دھرنےترقی کاراستہ نہیں دکھا سکتے، وزیراعظم

    برلن: نواز شریف نے کہا ہے کہ دھرنے ترقی کا راستہ نہیں دکھاسکتے، جوڈیشل کمیشن میں ایم آئی،آئی ایس آئی کی شملویت کا مطالبہ عجیب ہے۔

    جرمنی سے لندن پہنچنے پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ قومی اداروں کو سیاست میں نہیں گھیسٹنا چاہیئے، ان کا کہنا تھاکہ اقتصادی خوشحالی کی رفتار تیز کرنا حکومت کا فرض ہے، ملک کو اپنی منزل کی جانب چلنے دینا چاہئے، نواز شریف نے کہا کہ دھرنوں نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث کئی سربراہان مملکت پاکستان کو دورہ نہ کر سکے۔

  • عوام نے تحریکِ انصاف کو نئے خیبرپختوانخواہ کیلئے ووٹ دیا، نوازشریف

    عوام نے تحریکِ انصاف کو نئے خیبرپختوانخواہ کیلئے ووٹ دیا، نوازشریف

    برلن :وزیرِاعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ عوام نے نیا خیبرپختوانخواہ بنانے کیلئے تحریکِ انصاف کو ووٹ دیا، اگرنیا خیبرپختوانخواہ نہیں بنا تو نئے پاکستان کیلئے کون ووٹ دے گا۔

    برلن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نواشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، جس میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، عوام باصلاحیت ہیں اور ملک میں وسائل کی کمی نہیں ،ملک کو مسائل نے جکڑا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سمجھداری سے فیصلے دے چکی ہے، نیک نیتی سے ملک وقوم کی خدمت کررہے ہیں اور ملک کو ترقی کی بلندیوں پر لے جائیں گے۔

    وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ دھرنے مسائل کا حل نہیں بلکہ ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہیں، عوام نے تحریک انصاف کو نئے خیبرپختوانخواہ کیلئے ووٹ دیا ہے اگر نیا خیبر پختوانخواہ نہیں بنا تو نئے پاکستان کیلئے کون ووٹ دے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ اربوں ڈالر کے معاہدے حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔

  • پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون مزید مضبوط بنائیں گے، اینجلا مرکل

    پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون مزید مضبوط بنائیں گے، اینجلا مرکل

    برلن: وزیراعظم نواشریف نےانرجی فورم کے قیام پرجرمن چانسلر اینجلا مرکل کاشکریہ ادا کیا،جرمن چانسلر نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کومفید قرار دے دیا۔

    برلن میں جرمن چانسلر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم کاکہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں جرمنی کوخاص مقام حاصل ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کئی دہائیوں پرمشتمل ہیں، وزیراعظم نے توانائی سمیت مختلف شعبوں میں جرمن تاجروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی ۔

    جرمن چانسلرنے ملاقات کومفید قرار دیتے ہوئے کہاپاکستان کےساتھ معاشی تعاون مزیدمضبوط بنائیں گے،اینجلا مرکل کاکہناتھا امیدہے پاک بھارت مذاکراتی عمل بہتر ہوگا،افغانستان کو دوبارہ خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے،افغانستان کا استحکام پاکستان کے لیے بھی اہم ہوگا،جرمن چانسلر نے ملالہ یوسف زئی کو نوبل امن انعام ملنے پر پاکستان کو مبارکباد بھی دی، جب کہ وزیراعظم نوازشریف نے جرمن چانسلر کودورہ پاکستان کی دعوت دی۔

  • وزیراعظم نواز شریف کی جرمن چانسلر سے ملاقات

    وزیراعظم نواز شریف کی جرمن چانسلر سے ملاقات

    برلن: وزیراعظم نوازشریف جرمن چانسلرسے ملاقات کیلئے ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔ وزیراعظم نے گارڈ آف آنرکامعائنہ بھی کیا۔

    وزیراعظم نوازشریف جو آج کل جرمنی کے سرکاری دورے پرہیں، اپنی میزبان جرمن چانسلر سے ملاقات کیلئے چانسلرآفس برلن پہنچ گئے، جہاں اینجلا مرکل نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    وزیراعظم کے استقبالیہ کیلئےچانسلر آفس آف برلن میں ایک پروقار تقریب ہوئی، جرمن مسلح افواج کے چاک چوبند دستے نے وزیراعظم کوسلامی دی۔

    وزیراعظم نوازشریف نے گارڈآف آنرکا معائنہ کیا، اس موقع پردونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے،استقبالیہ تقریب کے بعد وزیراعظم نوازشریف اور جرمن چانسلراینجلا مرکل کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔

  • برلن بھی گو نواز گو کے نعروں سے گونج اٹھا

    برلن بھی گو نواز گو کے نعروں سے گونج اٹھا

    برلن : کپتان کادھرنا اور گو نواز گو کے نعرے میاں صاحب کے اعصاب پرسوار ہوگئے ہیں، جرمنی جائیں یاچین دھرنا دھرنا ضرور کرتے ہیں، وزیرِاعظم کے پاک جرمن بزنس فورم سے خطاب کے دوران ہوٹل کے باہر پر پی ٹی آئی، پی اے ٹی کے کارکنوں نے گو نواز گو کے نعرے لگا دیئے۔

    دھرنے دھرنے کی تکرار اور پی ٹی آئی کے دھرنے کا بخار میاں صاحب کے اعصاب پر سوار ہے، جب بھی وزیرِاعظم ہاؤس سے نکلیں یا سرحد کے اُس پار جائیں یا کئی سمندر پار دھرنے کا ذکر بار بار ضرور کرتے ہیں۔

    نواز شریف جرمنی پہنچے مگر دھرنے کو نہیں بھولے، چین میں بھی دھرنے نے نواز شریف کو چین نہ لینے دیا تھا۔

    وزیرِاعظم نواز شریف پاک جرمن بزنس فورم سے خطاب کرنے پہنچے تو ہوٹل کے باہر پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے احتجاج شروع کر دیا اور مظاہرین گو نواز گو کے نعرے لگاتے رہے۔

  • جرمنی کے چوتھی مرتبہ عالمی چیمپین بننے پر برلن اور فرینکفرٹ میں جشن

    جرمنی کے چوتھی مرتبہ عالمی چیمپین بننے پر برلن اور فرینکفرٹ میں جشن

    برلن : جرمنی کے چوتھی مرتبہ عالمی چیمپین بننے پر برلن اور فرینکفرٹ میں جشن کا سماں رہا، فٹبال شائقین خوشی میں ساری رات جھومتے رہے۔

    جرمن عوام کیلئے چوبیس سالہ طویل انتظار اب ختم ہوا اور جرمنی دنیائے فٹبال کا نیا چیمپیئن بن گیا، فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں جرمنی نے ارجنٹائن کو کیا ہرایا،برلن اور فرینکفرٹ میں خوشیوں کی لہر دوڑ گئی۔ گاڑیوں کی روایتی پریڈ سڑکوں پر کیا نکلی، دیکھتے ہی دیکھتے فٹبال لوورز بھی فتح کا جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے، کچھ نوجوانوں نے کھمبوں پر چڑھ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا، مولر کی پرفارمنس ،کلوزے کا عالمی ریکارڈ اورپھر فائنل میں ماریو گوڑزے کے تاریخ ساز گول نے جرمن عوام کے دل جیت لیے ، خوشیاں کیوں نہ منائی جاتی، چوتھی مرتبہ عالمی چیمپیئن جرمن فٹبال ٹیم جو بن گئی ہے۔

  • جرمنی: فیشن ویک اپنی رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر

    جرمنی: فیشن ویک اپنی رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر

    جرمنی میں جاری فیشن ویک اپنی رنگینیوں کے ساتھ  اختتام پذیر ہوا، فیشن ویک میں نت نئے کلیکشن نے لوگوں کی داد سمیٹی۔

    جرمنی کے شہر برلن میں فیشن کے رنگ بکھرے، حسین لبادے اوڑھے دلکش ماحول میں نزاکتوں سے بھرپور کیٹ واک دیکھنے کو ملی، فیشن شو کو دیکھنے نوجوانوں کی بڑی تعداد پہنچی۔

     ان کا فیورٹ برانڈ پہلی بار فیشن ویک میں شامل ہوا تھا، فیشن شو کا نام شاپ دا رن وے بھی دلچسپی سے بھرپور تھا، جس نے پہلے ہی دن سے مداحوں کو خریداری کرنے پر مجبور کر دیا۔

    نیا سال نیا کلیکشن دونوں ہی نوجوانوں کو اپنی طرف متوجہ کررہے تھے، شاپ دا رن وے فیشن شو میں جرمنی کی معروف ماڈل جیری ہل نے بھی شرکت کی۔