Tag: برمنگھم

  • حکومت مجھے بلیک میل کر رہی ہے، میں ڈرنے والوں میں سے نہیں، عمران خان

    حکومت مجھے بلیک میل کر رہی ہے، میں ڈرنے والوں میں سے نہیں، عمران خان

    برمنگھم : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ حکومت مجھے بلیک میل کر رہی ہے لیکن میں ڈرنے والوں میں سے نہیں ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے برطانیہ میں آج تک اتنا بڑا جلسہ نہیں دیکھا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بر منگھم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    چیئر میں پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں شفافیت ہوتی ہے کہ عوام حکمرانوں کا احتساب کر سکیں ،پاناما لیکس پر آزاد جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے حکومت کو موقع دیں گے۔

    پاناما لیکس کے الزامات کا جواب دینے کی بجائے حکمرانوں نے پاکستان کے سب سے بڑے خیراتی ادارے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا کہ وزیر اعظم کرپشن کے ذریعے ملک لوٹ لے اور اس کی پکڑ نہ ہو۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر وزیر اعظم نواز شریف کو بھی پارلیمنٹ کے سامنے اپنے صفائی پیش کرنا چاہیے تھی لیکن انہوں نے ٹی وی پر آکر قوم کو اپنا رونا سنایا۔

    عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بے شمار قررتی وسائل ہیں لیکن حکمرانوں کی بے حسی کی وجہ سے آج ہم دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی نسبت بہت پیچھے ہیں ۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ میں کبھی بھی مارشل لاء لگانے کی ضرورت نہیں پڑی کیونکہ اگر یہاں ٹرین حادثہ ہو جائے تو وزیر مستفی ہو جاتا ہے ۔برطانیہ میں حکومت اخلاقیات پر کی جاتی ہے لیکن ہمارے حکمرانوں میں تو اخلاقیات نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انصاف کا مطلب یہ ہے کہ ہر کوئی قانون کو جواب دہ ہے، یہ نہیں کہ وزیراعظم ٹیکس چھپائے اور اسے کوئی نہ پکڑ سکے۔

    جمہوریت میں لیڈر شپ ڈنڈے کے زور نہیں مورل اتھارٹی پر ہوتی ہے۔ نواز شریف پاناما لیکس معاملے پر جواب دینے کے بجائے دوسروں پر حملے کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستان کے لیے سب سے زیادہ قیمتی ہیں۔ بیرون ملک رہنے والے پاکستانی اپنی محنت کا پیسہ پاکستان بھیجتے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے لیے پوری جدوجہد کروں گا۔

     

  • برمنگھم: آفریدی کی آل راؤنڈکارکردگی، نارتھمپٹن کوچیمپئن نہ بناسکی

    برمنگھم: آفریدی کی آل راؤنڈکارکردگی، نارتھمپٹن کوچیمپئن نہ بناسکی

    برمنگھم میں کھیلےگئے ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کےفائنل میں لنکاشائرنےتیرہ رنزسےنارتھمپٹن شائر کوشکست دیکرٹائٹل اپنےنام کیا۔

    نارتھمپٹن شائرنےٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیا،،آل راؤنڈرشاہدآفریدی نےشاندارباؤلنگ کامظاہر کیااورصرف چاراوورزمیں چودہ رنز دیکرتین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

     لنکاشائرنےبیس اوورزمیں سات وکٹوں کےنقصان پرایک سو چھیاسٹھ رنزبنائے،نارتھمپٹن شائرکاکوئی بلےبازاچھی کارکردگی نہ دکھا سکا ۔

    آفریدی نےاٹھارہ گیندوں پرچھبیس رنزبنائے،نارتھمپٹن شائرکی ٹیم چھ وکٹوں کےنقصان پربیس اوورز میں ایک سوترپن رنزبناپائی اورتیرہ رنزسےفائنل ہار گئی۔

  • برطانیہ میں پاکستانی نژاد نوجوان کا لرزہ خیز قتل

    برطانیہ میں پاکستانی نژاد نوجوان کا لرزہ خیز قتل

    برمنگھم : برطانیہ کے شہر برمنگھم میں بتیس سالہ پاکستانی نژاد نوجوان کودیرینہ دشمنی پرتشدد کے ذریعے قتل کردیا گیا،ویسٹ مڈ لینڈ پولیس نے قتل کے شبے میں گیارہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے.

    برمنگھم کے علاقے لوزے گرین میں ایک بتیس سالہ نوجوان کو خاندانی دشمنی پر اغوا کے بعد قتل کردیا گیا ،نوجوان کا تعلق ڈڈیال آزاد کشمیر سے بتایا جاتا ہے اور وہ چندہفتے پہلے پاکستان سے چھٹیاں گزارنے کے بعدواپس برطانیہ پہنچا تھا۔

    مقتول کو چند دن پہلے برمنگھم سے ہی اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد مقتول کے اہل خانہ نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کی تھی ،رپورٹ میں زیر حراست افراد پر اغواء کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

    جس پر پولیس نے کارٹن پونڈ پر واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا اور دوران تلاشی مقتول کی لاش کو گارڈن سے برآمد کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش دو روز سے وہاں موجود تھی اور نوجوان کو  تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا،تاہم ابھی تک موت کی حتمی وجہ سامنے نہیں آسکی، لیکن ذرائع کے مطابق مقتول کی موت تشدد سے واقع ہوئی ہے۔

    پولیس نے اس سلسلے میں گیارہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن میں تین خواتین اور دو پندرہ سالہ بچے بھی شامل ہیں، زیر حراست افراد کا تعلق پاکستان کے صوبے خیبر پختوانخواہ سے ہے جو ایک عرصے سے برمنگھم میں آباد ہیں۔

    ذرائع کے مطابق دونوں خاندانوں کے درمیان ایک عرصہ سے دشمنی چلی آرہی ہے پولیس نے علاقے کو سیل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔