Tag: برنس روڈ

  • کراچی: برنس روڈ سےلاپتہ ہونےوالا بچہ گھرپہنچ گیا

    کراچی: برنس روڈ سےلاپتہ ہونےوالا بچہ گھرپہنچ گیا

    کراچی : شہر قائد کے علاقے برنس روڈ سے لاپتہ ہونے والا 10 سالہ عثمان آج صبح صحیح سلامت گھر واپس آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے برنس روڈ سے 10 سالہ عثمان مدرسے سے گھر واپسی پر لاپتہ ہوگیا تھا، آج صبح سویرے گھر پہنچ گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق نامعلوم شخص بچے کو گھر کر قریب چھوڑ کر چلا گیا۔

    عثمان کے تایا نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم شخص چیز دلانے کے بہانے بچے کو اپنے ساتھ لے گیا تھا، بچے پر کسی قسم کا تشدد نہیں ہوا اور وہ خیریت سے گھر لوٹ آیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عثمان کے تایا کا مزید کہنا تھا کہ اے آر وائی کی کاوشوں سے عثمان کی بازیابی ممکن ہوئی جس کے بعد اعلی افسران نے بھی واقعہ کا نوٹس لیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے بچے کے اہلِ خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے برنس روڈ کی دکانیں بند کرادی تھیں اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی تھی۔

    یاد رہے کہ 10 سالہ عثمان کے لاپتہ ہونے کی خبر میڈیا پرنشر ہوتے ہی آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی جنوبی سے رپورٹ طلب کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: برنس روڈ پر عمارت کی چھت گر گئی، ایک جاں بحق ،4زخمی

    کراچی: برنس روڈ پر عمارت کی چھت گر گئی، ایک جاں بحق ،4زخمی

    کراچی: برنس روڈ کے قریب رہائشی عمارت کی چھت کا ایک حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔

    برنس روڈ کے قریب واقع قدیم رہائشی عمارت کی چھت اور سیڑھیاں گر گئیں، علاقہ مکینوں کے مطابق عمارت بوسیدہ حالت میں تھی اور اس میں تعمیراتی کام بھی جاری تھا، جس کے باعث عمارت کی چھت اور سیڑھیاں گر گئیں، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

    واقعے کے بعد ریسکیو کا عملہ وہاں پہنچا اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں تاہم گلیاں تنگ ہونے کے باعث دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

    ریسکیو کے عملے نے ایک شخص کو ملبے سے باہر نکالا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔