Tag: برونڈی

  • امن فورس کے سپاہی کی جگہ پرچا دینے والا استاد گرفتار

    امن فورس کے سپاہی کی جگہ پرچا دینے والا استاد گرفتار

    برونڈی: صومالیہ میں تعینات امن فورس کے ایک طالب علم سپاہی کی جگہ ان کے ایک استاد نے پرچا دینے کی کوشش کی لیکن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق صومالیہ کے ملک برونڈی کی پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایک مقامی کالج کا ہیڈ ماسٹر طالب علم کی جگہ خود پرچا دینے کے لیے کمرۂ امتحان جائیں گے، پولیس نے اطلاع پر رات ہی سے امتحانی سینٹر کے پاس ڈیرا جما لیا۔

    ہیڈ ماسٹر نے جیسے ہی امتحانی کمرے میں بیٹھ کر پرچا لکھنا شروع کر دیا، سادہ لباس میں موجود پولیس نے انھیں حراست میں لے لیا، استاد کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے برونڈی کی وزیرِ تعلیم بھی موقع پر موجود تھیں۔

    طالب علم کی جگہ پرچا دینے والے ہیڈ ماسٹر بن یامین منی رمبونا کا تعلق شمالی بوجمبورا کے بطری ٹیکنکل کالج سے تھا، ان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے امتحانی سینٹر کے پاس پوری رات گزاری۔

    بن یامین نے پولیس اور امتحانی اہل کاروں کا سامنا کرنے کے بعد اعتراف کیا کہ وہ ایک سپاہی کے لیے پرچا دے رہا ہے، سپاہی کا تعلق صومالیہ میں امن مشن سے تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیڈ ماسٹر الیکٹرانکس کا پرچا دیتے ہوئے گرفتار ہوا، استاد کا کہنا تھا کہ طالب علم یونی ورسٹی میں داخلے کے لیے کالج سے اچھے گریڈ میں پاس ہونا چاہتا تھا۔

    صومالیہ: متعدد شوہر رکھنے کا الزام، خاتون سنگ سار کردی گئی

    منی رمبونا کے اعترافات کے مطابق امن فورس کے سپاہی نے ڈیوٹی سے واپسی پر انھیں پرچا دینے کے عوض رقم دینے کی ڈیل کی تھی۔

    دوسری طرف خاتون وزیرِ تعلیم کا کہنا تھا کہ ہیڈ ماسٹر جو کچھ بتا رہے ہیں وہ سب جھوٹ ہے، کیوں کہ وہ یہ کام پہلے بھی کرتے رہے ہیں۔ ہیڈ ماسٹر کو مزید تفتیش کے لیے پولیس حراست میں ساتھ لے جایا گیا۔

  • برونڈی میں جھنڈ کی صورت میں جاگنگ کرنے پر پابندی

    برونڈی میں جھنڈ کی صورت میں جاگنگ کرنے پر پابندی

    بوجمبورا : افریقی ملک برونڈی کے صدر نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بغاوت کے پیش نظر ہفتے کے روز جھنڈ کی صورت میں جاگنگ کرنے کو جرم قرار دیے دیا۔ جس کی سزا عمر قید ہے۔

    تفصیلات کے مطابق براعظم افریقہ کے مشرقی ملک برونڈی کے صدر پائیر انکورونزیزا نے شہریوں پر گذشتہ کئی برس سے ہفتے کے روز مجمے کی صورت میں جاگنگ کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز یکجا ہوکر جاگنگ کرنا برونڈی کے شہریوں کی بہت پرانی روایت ہے، تاہم ملک کے موجودہ صدر سنہ 2005 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ہفتے کے روزجنڈ کی صورت میں جاگنگ کرنے کو جرم قرار دے دیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شہری ہفتے کے روز جھنڈ کی صورت میں جاگنگ کرتا ہوا پکڑا جائے تو اسے عمر قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کردیا جاتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برونڈی کے صدر پائیر انکورونزیزا کو خطرہ لاحق تھا کہ اپوزیشن جماعتیں ہفتے کے روز جنڈ کی صورت میں جاگنگ کے ذریعے موجودہ حکومت کے خلاف بغاوت نہ کردیں اس لیے انہوں نے پابندی لگادی۔

    خیال رہے کہ سنہ افریقی ملک برونڈی میں وقتاً فوقتاً حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ہوتی رہتی ہے، صدر پائیر انکورونزیزا کے سنہ 2005 میں اقتدار میں آنے کے بعد 3 لاکھ شہری قتل ہوئے تھے۔ برونڈی میں 2005 کے بعد مسلسل خانہ جنگی چل رہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برونڈی افغانستان کے بعد دنیا میں دوسرا ملک ہے جہاں خانہ جنگی کے باعث سب سے زیادہ بچے غذائی کمی کا شکار ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں