Tag: برٹش ایشین ٹرسٹ

  • برٹش ایشین ٹرسٹ نے راحت فتح علی سے وابستگی ختم کردی

    برٹش ایشین ٹرسٹ نے راحت فتح علی سے وابستگی ختم کردی

    گلوکار راحت فتح علی خان کی تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کے ستارے گردش میں آگئے، برطانوی بادشاہ چارلس کی چیرٹی برٹش ایشین ٹرسٹ نے راحت فتح علی خان سے اپنی وابستگی ختم کردی ہے۔

    ترجمان برٹش ایشین ٹرسٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ راحت فتح علی خان کی تشدد والی ویڈیو دیکھ کر قطع تعلق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق حالات کچھ بھی ہوں، کسی بھی قسم کا تشدد ناقابل برداشت ہے، بدسلوکی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    ایشین برٹش ٹرسٹ کی بنیادکنگ چارلس نے رکھی تھی اور انہوں نے 2017 میں ٹرسٹ کے عشائیے میں راحت فتح علی خان کو برٹش ایشین ٹرسٹ کا سفیر مقرر کیا تھا۔

    واضح رہے کہ گلوکار راحت فتح علی خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ 27 جنوری کی رات اپنے ملازم نوید حسنین کو تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان اپنی بوتل کے بارے میں پوچھتے رہے۔

    مذکورہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد راحت فتح علی خان کے ملازم کا بیان بھی سامنے آیا جس میں نوید حسنین نے کہا تھا کہ راحت فتح علی خان میرے استاد ہیں، جو بھی چل رہا ہے یہ سب جھوٹ ہے۔

    فائزہ خان کی کشمیر میں سیر و تفریح کی ویڈیو وائرل

    ملازم کی جانب سے کہا گیا تھا کہ راحت فتح علی خان ہمارے مرشد ہیں، ہمیں مار سکتے ہیں اور ڈانٹ بھی سکتے ہیں، جس بوتل کی بات ہو رہی ہے اس میں خان صاحب کے مرشد پاک کا پڑھا ہوا پانی تھا، وہ بوتل میں کہیں رکھ کر بھول گیا تھا۔

  • ورلڈ کپ‘ پی سی بی نے کھلاڑیوں کی چیریٹی پروگرامزمیں شرکت پرپابندی لگادی

    ورلڈ کپ‘ پی سی بی نے کھلاڑیوں کی چیریٹی پروگرامزمیں شرکت پرپابندی لگادی

    لندن: انگلینڈ کی سیریزاورورلڈ کپ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کو بھاری معاوضہ وصول کرکے مختلف چیریٹی پروگرامز میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق 2016 میں انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز، 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور 2018 میں پھر ٹیسٹ سیریز کے دوران انگلینڈ میں بعض پروفیشنل آرگنائزرز نے ایسے چیریٹی پروگرام کرائے جس میں کئی بڑے کھلاڑی شریک ہوئے، موجودہ اورسابق کھلاڑیوں نے ان پروگراموں میں شرکت کےلئے منتظمین سے بھاری معاوضے لیے تھے۔

    ذرائع کے مطابق یہ آرگنائزر دراصل چیریٹی کے نام پر پیسہ جمع کرتے ہوئے یہ دعویٰ کرتے تھے کہ ان پیسوں سے پاکستان میں مختلف فلاحی منصوبوں پر کام ہو گا لیکن ان منصوبوں کا پاکستان میں وجود ہی نہیں ہوتا تھا۔گزشتہ تین سال میں کئی کھلاڑیوں نے ان تقاریب میں شرکت کرکے خاصے پیسے کمائے۔

    ان پروگراموں میں بعض کرکٹرز کے پاکستانی نژاد ایجنٹس بھی پیش پیش رہے جنہوں نے پیسوں کا لالچ دے کر کھلاڑیوں کو تقاریب میں مدعو کیا اور کھلاڑیوں کے پرستار نیلامی میں مختلف اشیاءخریدتے رہے اورڈنر کے مہنگے ٹکٹ فروخت کیے گئے۔

    اس قسم کی صورتحال سے گریز کرنے کے لیے اس بار پاکستان کرکٹ بورڈ نے برٹش ایشین ٹرسٹ سے معاہدہ کیا ہے ،اس ٹرسٹ کے مرکزی حکام میں شہزادہ چارلس شامل ہیں۔اس سے قبل پی سی بی کا معاہدہ ایدھی ٹرسٹ کے ساتھ تھا۔

    کراچی میں وسیم خان نے چیریٹی کے آفس کا دورہ کر کے ڈیل کو حتمی شکل دی اور پی سی بی نے اس بات کا اطمینان کر لیا کہ چیریٹی ٹرسٹ کا وجود موجود ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کسی اور مقصد کےلئے خرچ نہیں ہو گی۔

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن سے نیا معاہدہ کر رہا ہے۔شاہد آفریدی اس ورلڈ کپ میں معاہدہ کرنا چاہتے تھے لیکن پی سی بی پہلے ہی ڈیل فائنل کر چکی تھی۔

    پی سی بی ترجمان نے رابطہ کرنے پر تصدیق کی کہ پی سی بی نے انگلش سیزن کے لیے برٹش ایشین ٹرسٹ سے معاہدہ کیا ہے جب کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن سے مستقبل کے لیے بات چیت چل رہی ہے۔