Tag: برٹش کونسل

  • اے اور او لیول کے امتحانات دینے والے  طلبا کے لیے بڑی‌ خبر

    اے اور او لیول کے امتحانات دینے والے طلبا کے لیے بڑی‌ خبر

    لاہور : نجی اسکولز نے برٹش کونسل کو پی ٹی آئی مظاہروں کے باعث منسوخ کئے جانے والے امتحانات دوبارہ لینے کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی مظاہروں کے باعث کیمبرج امتحانات منسوخی کے بعد نجی اسکولز نےبرٹش کونسل کودوبارہ امتحان لینےکی تجویز دے دی۔

    نجی اسکولوں کا کہنا ہے کہ کیمبرج امتحان میں ایک مضمون کےدوسے4امتحان ہوتےہیں، 3 روز میں طلبا کے متعدد امتحانات کا ضیاع ہوا، اے لیولز کے ریاضی اور ہسٹری کے امتحان دوبارہ لیے جائیں۔

    نجی اسکولز نے کہا کہ دیگر مضامین کو اوسط مارکس دے دیے جائیں، جولائی تک دوبارہ امتحان ہوگئے تو طلبا یونیورسٹیز میں داخلے لے سکیں۔

    برٹش کونسل نے اسکولز کی تجاویز پر نظرثانی شروع کردی اور کہا کہ امتحانات معاملے پر اسکولز کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

    یاد رہے پاکستان کی موجودہ صورتحال کے باعث 11 اور 12 مئی سے ہونے والے کیمبرج کے امتحانات منسوخ کیے گئے تھے۔

    برٹش کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ کیمبرج سسٹم کے تحت آج ہونے والے او لیول اور اے لیول کے امتحانات نہیں لیے جائیں گے۔

  • کل پرچہ ہوگا یا نہیں؟  اے اور او لیول کے امتحانات دینے والے طلبا کے لیے اہم خبر

    کل پرچہ ہوگا یا نہیں؟ اے اور او لیول کے امتحانات دینے والے طلبا کے لیے اہم خبر

    اسلام آباد : برٹش کونسل نے پاکستان کی موجودہ صورتحال کے باعث کل 11مئی کو ہونے والے کیمبرج کے امتحانات بھی منسوخ کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق برٹش کونسل نے پاکستان میں کل 11مئی کو ہونے والے کیمبرج کےامتحانات بھی منسوخ کردیئے اور کہا پاکستان کی موجودہ صورتحال اورطلبہ کےتحفظ کی خاطرفیصلہ کیا گیا۔

    گذشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد برٹش کونسل نے پاکستان میں او اور اے لیول کے پرچے منسوخ کر دیے تھے۔

    برٹش کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ کیمبرج سسٹم کے تحت آج ہونے والے او لیول اور اے لیول کے امتحانات نہیں لیے جائیں گے۔

    برٹش کونسل کی کنٹری ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف کے مطابق آج او لیول فزکس اور اے لیول کا میتھمیٹکس کا پرچہ ملتوی کیا گیا تھا۔

    برٹش کونسل کے مطابق پاکستان میں آج منسوخ ہونے والے پرچے دوبارہ نہیں لیے جائیں گے بلکہ تمام امیدواروں کو ایوریج مارکنگ پر نمبرز دیے جائیں گے۔

  • برٹش کونسل نے پاکستانی طلبا کے لئے بڑا اعلان کردیا

    برٹش کونسل نے پاکستانی طلبا کے لئے بڑا اعلان کردیا

    اسلام آباد: برٹش کونسل نے پاکستانی طالبات کے لئے اہم اعلان کردیا ہے۔

    برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برٹش کونسل نے پاکستانی طالبات کیلئےتعلیمی وظائف دگناکرنےکا اعلان کیا ہے جبکہ اضافی تعلیمی وظائف کیلئےپانچ لاکھ پاؤنڈز کی اضافی فنڈنگ بھی مختص کردی گئی ہے۔

    برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق اسکاٹش وزیر نیل گرے نے تعلیمی وظائف دگناکرنےکااعلان کیا،تعلیمی وظائف سیلاب متاثرہ اسکولوں اورجامعات کی طالبات کودیئےجائیں گے۔

    اسکاٹش وزیر نے کہا کہ اسکاٹش وزیر پاکستان میں قدرتی آفات جیسے مسائل میں خواتین اور بچیاں زیادہ متاثر ہوتی ہیں اب
    برٹش کونسل پاکستان کو دستیاب وسائل سےمزید لڑکیاں تعلیم حاصل کرسکیں گی۔

    نیل گرے کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اسکاٹ لینڈ تعلیمی وظائف سےپندرہ ہزاراسکول کےطلبا فائدہ اٹھاچکے دو ہزار تیرہ سےاجراوظائف کےبعدچودہ سو خواتین جامعات کی تعلیم سےمستفید ہوئیں مزید فنڈز کے زریعے تعلیم یافتہ خواتین،بچیاں پاکستان کی اقتصادی بحالی میں کلیدی کردارادا کریں گی۔

  • او اور اے لیول کے کل ہونے والے پرچے ،  طلباء کیلئے اہم خبر آگئی

    او اور اے لیول کے کل ہونے والے پرچے ، طلباء کیلئے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : برٹش کونسل نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں او اور اے لیول کے کل ہونے والے پرچے منسوخ کردیئے تاہم ملک کے دیگر حصوں میں کل کا امتحان معمول کے مطابق ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کے پیش نظر برٹش کونسل کے راولپنڈی اور اسلام آباد میں او اور اے لیول کے کل ہونے والے پرچے منسوخ کردیئے گئے۔

    کیمبرج آئی جی سی ایس ای بزنس اسٹڈیزاور او لیول بزنس سٹڈیز کے پرچے بھی منسوخ کردیئے ہیں۔

    برٹش کونسل کا کہنا تھا کہ کیمبرج انٹرنیشنل اے ایس لیول لاء اور سائیکالوجی کے پرچے اور کیمبرج آئی جی سی ایس ای ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی کا پرچہ منسوخ کیا گیا۔

    برٹش کونسل کے مطابق کیمبرج انٹرنیشنل اے لیول میتھ کا پرچہ بھی منسوخ کردیا ہے تاہم ملک کے دیگر حصوں میں کل کاامتحان معمول کے مطابق ہوگا۔

    برٹش کونسل نے مزید کہا کہ 26مئی اوربعد کے پرچے راولپنڈی اسلام آبادمیں شیڈول کے تحت ہوں گے ، امن و امان کی صورتحال میں طلبااور عملے کےتحفظ کے لیےامتحان منسوخ کیاگیا۔