Tag: برٹنی اسپیئرز

  • معروف امریکی گلوکارہ بھی ’پسوڑی‘ کی مداح

    معروف امریکی گلوکارہ بھی ’پسوڑی‘ کی مداح

    معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز بھی پاکستانی گانے پسوڑی کی دلدادہ نکلیں، ان کی شیئر کی گئی ویڈیو پر ان کے پاکستانی مداحوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر برٹنی اسپیئرز نے ایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو ایک منی کچن نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے لی گئی ہے جس میں ڈوسہ بنایا جارہا ہے۔

    ویڈیو کے پس منظر میں پسوڑی گانا چل رہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Britney Spears (@britneyspears)

    یہ اکاؤنٹ بھارت سے تعلق رکھتا ہے جہاں پسوڑی گانا پہلے ہی خاصا مشہور ہوچکا ہے۔

    اب برٹنی اسپیئرز کی جانب سے اسے شیئر کیے جانے کے بعد پاکستان اور بھارت میں ان کے مداح نہایت خوش ہوئے ہیں۔

    خیال رہے کہ کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کا سپر ہٹ گانا پسوڑی مقبولیت کے ریکارڈ توڑ چکا ہے۔

    اس گانے کو رواں سال کے آغاز میں ریلیز کیا گیا تھا جسے تاحال یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد بار سنا جا چکا ہے۔

    میوزک پروڈیوسر ذوالفقار جبار خان عرف زلفی نے بھی برٹنی اسپیئرز کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے گانا پسند کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

  • برٹنی اسپیئرز نے ایک اور حق حاصل کر لیا

    برٹنی اسپیئرز نے ایک اور حق حاصل کر لیا

    لاس اینجلس: جائیداد اور ذاتی زندگی پر اختیار کے بعد امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے ایک اور حق حاصل کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاپ سنگنگ کی شہزادی برٹنی اسپیئرز کو دستاویزات پر خود دستخط کرنے کا حق مل گیا، انھوں نے 13 سالہ طویل عدالتی جنگ کے دوران کنزرویٹر شپ کے خاتمے کے بعد آخر کار اپنے دستاویزات پر دستخط کرنے کا حق جیت لیا۔

    گلوکارہ کو 8 دسمبر بروز بدھ اس حق سے نوازا گیا، اور سماعت کے نتیجے کے مطابق، ان کے وکیل میتھیو روزنگارٹ نے وضاحت کی کہ اب وہ جو بھی کرنا چاہتی ہیں وہ کرنے کا اختیار رکھتی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق برٹنی اسپیئرز نےگزشتہ ماہ 13 سالہ قانونی جنگ کے بعد والد جیمی اسپیئرز سے 60 ملین ڈالر کی جائیداد کی نگرانی اور ذاتی زندگی میں مداخلت سے رہائی پائی تھی۔

    برٹنی کی قانونی ٹیم کی جانب سے جیمی اسپیئرز پر عدالت میں مکمل دستاویزات فراہم نہ کرنے کا الزام بھی لگایا گیا۔

    اٹارنی نے پریزائیڈنگ جج بریڈا پینی کو بتایا کہ برٹنی ایک آزاد عورت ہیں اور اب کنزرویٹرشپ سے آزاد ہیں۔

    کنزرویٹرشپ کیا ہے؟

    واضح رہے کہ برٹنی اسپیئرز کے مالیاتی معاملات اور ذاتی زندگی کے بہت سے پہلوؤں کو ان کے والد اور دیگر نے گزشتہ 13 سالوں سے ایک قانونی سرپرستی کے تحت کنٹرول کیا ہے، جسے کنزرویٹرشپ کہا جاتا ہے۔

    اس کنزرویٹرشپ کو 2008 میں اس وقت قائم کیا گیا تھا، جب امریکی پاپ اسٹار (Oops I Did It Again اور ٹاکسک جیسے مقبول ترین گانوں کے لیے مشہور) کو عوامی سطح پر دماغی صحت کے بحران کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    عدالت نے برٹنی اسپیئرز کو اس کنزرویٹرشپ سے 12 نومبر کو آزاد کیا تھا۔

    دراصل جب 2007 میں کیون فیڈرلائن سے برٹنی کی طلاق طے پا گئی تو اس کے بعد ان کے رویے میں بڑی تبدیلی آ گئی اور وہ اپنے جذبات پر قابو نہیں کر پا رہی تھی، کئی بار برے سلوک کی وجہ سے آخر انھوں نے اپنے دو بچوں کی تحویل کھو دی۔

    عوامی سطح پر تواتر کے ساتھ ایسے واقعات پیش آئے جن کی وجہ سے ان کی ذہنی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا جانے لگا، گلوکارہ نے اپنا سر بھی منڈوایا، اور ایک بار فوٹوگرافر کی گاڑی پر چھتری دے ماری۔

    2008 میں انھیں دو بار ایک عارضی نفسیاتی تشخیص کے تحت اسپتال میں داخل کرایا گیا، ایک بار اس وقت بھی جب انھوں نے اپنے بیٹوں کی حوالگی سے انکار کر کے پولیس کے آگے مزاحمت کی تھی، انھی دنوں میں عارضی کنزرویٹرشپ قائم کی گئی تھی جسے بعد میں مستقل کر دیا گیا۔

  • برٹنی اسپیئرز نے آخر کار باپ کے خلاف قانونی جنگ جیت لی

    برٹنی اسپیئرز نے آخر کار باپ کے خلاف قانونی جنگ جیت لی

    لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی مشہور پاپ سنگر برٹنی اسپیئرز نے آخر کار باپ کے خلاف قانونی جنگ جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی عدالت نے پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کی درخواست پر ان کے والد جیمز اسپیئرز کو 13 برس سے گلوکارہ کی زندگی اور رقم پر حاصل ’سرپرستی‘ کو معطل کر دیا۔

    رپورٹس کے مطابق 3 گھنٹے تک جاری رہنے والی سماعت میں اعلیٰ عدالت کی جج نے جیمز اسپیئرز کو برٹنی کی 6 کروڑ ڈالر کی جائیداد کی نگرانی سے ہٹانے کا فیصلہ سنایا، جب کہ مکمل سرپرستی ختم کرنے سے متعلق نومبر کی تاریخ طے کر دی۔

    واضح رہے کہ برٹنی اسپیئرز نے 27 جولائی کو لاس اینجلس کی عدالت میں چوتھی مرتبہ والد کو سرپرستی سے ہٹانے کی درخواست دائر کی تھی، جیمز اسپیئرز کو امریکی عدالت نے 2008 میں گلوکارہ کا سرپرست مقرر کیا تھا۔

    امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئر کی ایرانی نژاد اداکار سے منگنی، ویڈیو وائرل

    برٹنی اسپیئرز نے چند دن قبل اپنے ایرانی دوست سیم اصغری سے منگنی کی ہے، برٹنی دو شادیاں کر چکی ہیں، ریپر کیون فیڈرلائن سے ان کے 2 بچے ہیں، بچپن کے دوست جیسن الیگزینڈر سے بھی برٹنی نے شادی کی تھی، لیکن یہ محض 55 گھنٹوں میں ختم ہوگئی تھی۔

  • امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئر کی ایرانی نژاد اداکار سے منگنی، ویڈیو وائرل

    امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئر کی ایرانی نژاد اداکار سے منگنی، ویڈیو وائرل

    لاس اینجلس : معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے ایرانی نژاد اداکار سیم اصغری سے منگنی کرلی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی مشہور گلوکارہ 39 سالہ برٹنی اسپیئر نے اپنے دوست سیم اصغری سے منگنی کا اعلان ویڈیو و تصویر شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ذریعے کیا۔

    سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ ایرانی نژاد اداکار کے ہمراہ کھڑی ہیں اپنے منگی کی انگوٹھی مداحوں کو دکھا رہی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سیم اصغری اور برٹنی اسپیئر میں تقریباً پانچ سال سے دوستی کا رشتہ قائم ہے اور وہ بہت جلد ایرانی نژاد اداکار سے شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔

    واضح رہے کہ 27 سالہ سیم اصغری ایرانی دارالحکومت تہران میں پیدا ہوئے تھے لیکن 12 برس کی عمر میں اپنے والدین کے ہمراہ امریکی شہر لاس اینجلس منتقل ہوگئے تھے جہاں انہوں نے شوبز کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

  • معروف گلوکارہ کی جانب سے ملازم پر تشدد، پولیس کی کارروائی

    معروف گلوکارہ کی جانب سے ملازم پر تشدد، پولیس کی کارروائی

    معروف امریکی پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے خلاف امریکی ریاست کیلی فورنیا کی پولیس نے ملازم پر تشدد کرنے کی تفتیش شروع کردی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق گلوکارہ کے خلاف لاس اینجلس کی شیرف کاؤنٹی کی پولیس نے ملازم کی جانب سے شکایت درج کروانے پر تفتیش شروع کی ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ برٹنی اسپیئرز کے ایک ملازم نے شکایت درج کروائی کہ گلوکارہ نے ان پر تشدد کیا۔ واقعے کی اب تک ہونے والی تفتیش میں کسی کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہو سکی، البتہ معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ تفتیش مکمل کرنے کے بعد رپورٹ پراسیکیوٹرز کے حوالے کی جائے گی، جو گلوکارہ کے خلاف کسی بھی قانونی کارروائی کا فیصلہ کریں گے۔

    دوسری جانب برٹنی اسپیئرز کے وکیل نے مذکورہ معاملے پر بتایا کہ کوئی بھی زخمی نہیں ہوا، مسئلے کو بلا وجہ اچھالا جا رہا ہے اور اس کی تفتیش فوری طور پر بند ہو جانی چاہیئے۔

    فی الوقت لاس اینجلس کی عدالت میں برٹنی اسپیئرز کا سرپرستی کا کیس بھی زیر سماعت ہے۔

    برٹنی اسپیئرز کی جانب سے عدالت میں والد کی سرپرستی ختم کروانے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے جو گزشتہ 13 سال سے قانونی طور پر ان کے سرپرست ہیں۔

    مذکورہ عدالت میں گلوکارہ کے والد جیمز اسپیئرز نے بھی گزشتہ ہفتے ایک درخواست جمع کروائی تھی، جس میں انہوں نے بیٹی کی خوشی کی خاطر سرپرستی سے دستبرداری کی رضا مندی ظاہر کی تھی۔

  • امریکی پاپ گلوکارہ والد کے خلاف کیس ہار گئیں

    امریکی پاپ گلوکارہ والد کے خلاف کیس ہار گئیں

    لاس اینجلس: امریکی پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز اپنے والد کے خلاف عدالتی جنگ ہار گئی ہیں، سپیریئر کورٹ کے جج نے گلوکارہ کے وکیل کی جانب سے والد جیمی اسپیئرز کو ان کی بیٹی کی شریک کنزرویٹر کی حیثیت سے معزول کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

    گلوکارہ کے والد جیمی کو 2008 میں اس وقت برٹنی اسٹیٹ کا کنزرویٹر نامزد کیا گیا تھا، جب وہ شدید نفسیاتی بحران کا شکار تھیں، اور انھیں سخت عوامی مخالفت کا بھی سامنا تھا، کیلیفورنیا کی مالیاتی کمپنی بسمر ٹرسٹ پچھلے سال برٹنی اسپیئرز کی دولت کی دیکھ بھال کے لیے شریک کنزرویٹر کی حیثت سے شامل ہوئی تھی، جس کے بعد برٹنی نے والد کی شریک کنزرویٹر کی حیثیت سے معزولی کی درخواست دائر کر دی تھی، جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

    23 جون کو اس سلسلے میں عدالت میں ورچوئل سماعت ہوئی تھی، جس میں 39 سالہ گلوکارہ نے والد پر سخت تنقید کی، اور کہا انھیں اپنی بیٹی کو تکلیف پہنچانا اور کنٹرول کرنا اچھا لگتا ہے، لیکن میں اب اپنی زندگی واپس اور آمدنی و دیگر معاملات میں ’مکروہ مداخلت‘ سے چھٹکارا چاہتی ہوں۔

    دوسری طرف والد جیمی اسپیئرز نے عدالت میں ایک درخواست دائر کر دی ہے کہ ان پر لگے الزامات کی تحقیقات کی جائیں، نیز انھوں نے گزشتہ دو برس سے بیٹی کی ذاتی یا طبی امور میں مداخلت نہیں کی۔

    یاد رہے کہ اپنے سابق شوہر کیون فیڈر کے ساتھ اختلافات کے باعث وہ شدید نفسیاتی بحران کا شکار ہو گئی تھیں، جسے دیکھتے ہوئے 13 برس قبل عدالت نے ان کے والد کو ان کی نگرانی سونپ دی تھی، جس کے بعد اب پہلی بار 39 سالہ گلوکارہ نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

    سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر بریٹنی کے مداحوں کا ہجوم بھی جمع ہو گیا تھا، ان کے ہاتھوں میں موجود بینرز اور پوسٹرز پر لکھا تھا ’بریٹنی اسپیئر کو اب آزاد کرو‘ اور ’بریٹنی کی زندگی میں مداخلت بند کرو.‘

    بریٹنی اسپیئر نے جج سے کہا کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کرنا چاہتی ہے اور ان سے بچے کی بھی متمنی ہے، تاہم سرپرست رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، یہ نگرانی میرا بھلا کرنے سے زیادہ مجھے نقصان پہنچا رہی ہے، میں بغیر کسی جائزے کے اس سرپرستی کو ختم کرنا چاہتی ہوں۔

  • ہالی ووڈ کی دنیا میں ان دنوں گلوکارائوں کا بول بالا ہے

    ہالی ووڈ کی دنیا میں ان دنوں گلوکارائوں کا بول بالا ہے

    ہالی ووڈ کی دنیا میں ان دنوں گلوکارائوں کا بول بالا ہے، گلوکار جسٹن بیبر کے بارے میں یہ کہاوت بالکل درست ثابت ہوئی تھی اور وہ سولہ برس کی عمر سے ہی سر لگائےجارہے ہیں، مقبولیت کا یہ عالم دیکھ کر فلم پروڈیوسر نے میوزیکل فلم بیلیو بنائی۔

    جسٹن بیبر نے فلم کے پریمیئر میں شرکت کرتے ہوئے خوب رونقیں تو لوٹیں مگر مداحوں کو ایک دھچکا بھی لگا دیا, جسٹن نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ہوسکتا ہے کہ اس فلم کے بعد وہ ریٹائر ہوجائیں, مداح پریشان ہیں کہ یہ کوئی عمر ریٹائرمنٹ کی ہیں؟

    برطانیہ میں گلوکارہ ایڈلی کے گانے زبان زد عام ہیں، انھوں نے اپنا البم ٹوئنٹی ون کیا لائنچ کیا، ہر جگہ واہ واہ ہوگئی، ایڈلی اس البم سے اتنی مقبول ہوئیں کہ ان کا نام بیسٹ سیلز آل ٹائن سنگرز میں شامل ہوگیا، صرف یہی نہیں ملکہ برطانیہ بھی انہیں ایوارڈ سے نوازیں گی۔

    ادھر امریکا میں گلوکارہ بیونسے کےچرچے ہیں، انھوں نے اچانک ہی اپنا نیا البم  سرپرائز انٹرنیٹ پر ریلیز کرکے ہم عصر گلوکاروں کو ہکا بکا کردیا، لیڈی گاگا اور برٹنی اسپیئرز کافی عرصے سے اپنے البمز کی تشہیر میں مصروف تھیں۔

    مگر بیونسے نے سرپرائز البم مارکیٹ میں پھینک کر سب کی محنت پر پانی پھیر دیا اوردیکھتے ہی دیکھتے ہٹ ہوگئیں، یوں ہر طرف گلوکاروں نے سر بکھرائے ہیں۔