Tag: برہان وانی کا یوم شہادت

  • برہان وانی کا یوم شہادت :  کشمیری نوجوانوں نے بھارت کیخلاف مزاحمت کا حلف اٹھالیا

    برہان وانی کا یوم شہادت : کشمیری نوجوانوں نے بھارت کیخلاف مزاحمت کا حلف اٹھالیا

    مظفرآباد : عظیم کشمیری آزادی پسند رہنما برہان وانی کے یوم شہادت پر کشمیری نوجوانوں کے دستے نے بھارت کیخلاف مزاحمت کا حلف اٹھالیا۔

    تفصیلات کے مطابق عظیم کشمیری آزادی پسندرہنمابرہان وانی کا7واں یوم شہادت منایاجا رہا ہے ، سیزفائرلائن کے دونوں اطراف عوام برہان وانی کو آج خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

    پاسبان حریت جموں کشمیرکے زیر اہتمام آج یوم مزاحمت کےطورپرمنایاجا رہاہے ، پاسبان حریت کے زیر اہتمام 313 نوجوانوں کے دستے نے شہید برہان وانی کو سلامی پیش کی۔

    کشمیری نوجوانوں کے دستے نے قومی ترانوں پر پاکستان اور کشمیر کے جھنڈوں کو سلامی پیش کی جبکہ شہدائےکشمیرکی ماؤں ، بیواؤں اور بیٹوں برہان شہیدسمیت دیگرشہدا کی تصویروں پر گل پاشی کی۔

    برہان وانی کے یوم شہادت پر نوجوانوں کے دستے نے بھارت کیخلاف مزاحمت کا حلف اٹھایا جبکہ پاسبان حریت کےنوجوانوں نے گھڑی پن چوک سےبرہان وانی شہید چوک تک مارچ کیا۔

  • برہان وانی کا یوم شہادت، مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال

    برہان وانی کا یوم شہادت، مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال

    سری نگر : حریت کمانڈر برہان وانی کے چوتھے یوم شہادت پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے، اس موقع پر برہان وانی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے، قابض بھارتی فورسز نے برہان وانی کو 2016 میں شہید کردیا تھا۔

    تفصیلات کئ مطابق مقبوضہ کشمیرمیں حریت کمانڈر برہان وانی کا چوتھا یوم شہادت منایا جارہا ہے۔ علی گیلانی اورحریت کانفرنس کی کال پرمقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے اور ۔گلی کوچوں میں ہم کیا چاہتے ہیں آزادی کے نعروں کی گونج ہے۔

    بھارتی فورسزنے کشمیریوں کواحتجاج سے روکنے کے لئےروایتی ہتھکنڈا استعمال کرتے ہوئے متعدد کشمیری نوجوانوں کوگرفتارکرلیا جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ،موبائل سروس بدستورمعطل ہے.

    یوم شہادت کے موقع پر برہان وانی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے جبکہ آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں پاسبان حریت کے زیرِ اہتمام برہان وانی چوک میں شہید وانی کو زبردست خراجِ عقیدت کرنے کیلئے نوجوانوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے مرکزی شاہراہ پر آزادی مارچ کیا اور پاکستان اور کشمیر کے ترانوں کی گونج میں قومی پرچموں کو سلامی پیش کی۔

    بھارتی مظالم کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی، اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ برہان وانی شہید بھارتی مظالم کے خلاف مظلوموں کی آواز بن کر ابھرے ہیں اور اب یہ آواز آزادی کے حصول تک کبھی ماند نہیں پڑے گئی۔

    خیال رہے قابض بھارتی فورسز نے برہان وانی کو دو ہزار سولہ میں شہید کردیا تھا اور بھارتی فورسزکےکڑے پہرے کے باوجود شہید کے جنازے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے تھے۔