Tag: برہم

  • شاہد آفریدی بھارت پر برہم

    شاہد آفریدی بھارت پر برہم

    پاکستان کے سابق کپتان اور شہرہ آفاق آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی چیمپئنز ٹرافی کیلیے اوچھے ہتھکنڈے اپنانے پر بھارت پر برہم ہوگئے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان کی میزبانی میں ہو رہا ہے۔ بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کیا اور بھارتی امپائرز نے بھی پاکستان آنے سے معذرت کر لی۔

    بھارت کی اس ہٹ دھرمی اور پاکستان کے خلاف کھیل میں ہمیشہ سیاست در لانے پر دونوں ممالک کے سابق کھلاڑی بھارتی حکومت کے فیصلوں کی مذمت کرتے رہتے ہیں۔ اب شاہد آفریدی نے بھی بھارت کے اقدام پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    بھارتی امپائرز کے پاکستان نہ آنے کے فیصلے پر ردعمل میں سابق قومی کپتان بوم بوم آفریدی نے بھارت کی ہٹ دھرمی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں بھارت جاکر کرکٹ کھیلی۔ لیکن بھارت سے جس جواب کی امید تھی وہ نہیں ملا۔

    سابق کرکٹ سپر اسٹار نے مزید کہا کہ کھیل کے ذریعے ہی تعلقات بہتر بنائے جا سکتے ہیں، لیکن اگر نیت ہی نہ ہو تو وہ کام نہیں ہو سکتا۔

    واضح رہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے میچ ریفری جواگل سری ناتھ اور امپائر نتن مینن نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان جانے سے معذوری ظاہر کی جس کے بعد آئی سی سی نے انہیں میچز آفیشلز میں شامل نہیں کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-indian-umpires-also-refuse-to-come-to-pakistan/

  • وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصل واوڈا مشیر صحت پر برہم

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصل واوڈا مشیر صحت پر برہم

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بچوں کی جان بچانے والی مخصوص غذا کی درآمد میں رکاوٹ دور کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر فصل واوڈا نے میٹابولزم ڈس آرڈر کے شکار بچوں کا معاملہ حل نہ ہونے مشیر صحت پر برہمی کا اظہار کیا۔

    ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود غذا کی دستیابی یقینی نہیں بنائی گئی، معصوم بچوں کی زندگیوں کا معاملہ ہے، لاپرواہی کیوں کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہماری وزارت کے اندورنی معاملات میں مداخلت نہ کی جائے، جس پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آپ کچھ کریں گے نہیں تو ہمیں مداخلت کرنا پڑے گی، بچوں کی جان بچانے والی مخصوص غذا کی درآمد میں رکاوٹ دور کی جائے۔

    وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر ظفر مرزا کو 48 گھنٹے میں معاملہ حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لائف سیونگ غذا کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے حکومت تعاون کرے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کےمعاملےپربرہم

    ڈونلڈ ٹرمپ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کےمعاملےپربرہم

    واشنگٹن : امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاووٹوں کی گنتی پرگرین پارٹی کی صدارتی امیدوار جِل اسٹین کوتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسٹین کامقصدنوٹوں سےتجوری بھرناہے۔

    تفصیلات کےمطابق نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ریاست وسکانسن کےووٹوں کی گنتی دوبارہ کرانے کی جل اسٹین کی کوشش کو سخت تنقیدکانشانہ بناتےہوئے ووٹرزسےکہاہےکہ وہ نتائج کااحترام کریں۔

    گرین پارٹی کی صدارتی امیدوار جل اسٹین سوئنگ اسٹیٹ وسکانسن،مشی گن اور پنسلوینیا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کےلیےچندہ جمع کرنےمیں سرگرم ہیں۔

    مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے نئے صدر منتخب ہوگئے

    امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ہفتے سے جاری اس مہم کےدوران جل اسٹین اب تک پچاس لاکھ ڈالرزاکھٹاکرچکی ہیں۔

    مزید پڑھیں:امریکہ کاروس پر سائبر حملے کا الزام

    ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نےبھی ووٹوں کی گنتی کے معاملےپرجل اسٹین کی حمایت کااعلان کیاہے۔

    مزید پڑھیں:امریکا ریاستی وسکانسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست

    یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست وسکانسن میں الیکشن کمیشن کوصدارتی انتخاب کی ووٹنگ کی دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست گرین پارٹی کی جانب سے دی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ نومنتخب صدر ٹرمپ کاکہناہےکہ جل اسٹین کامقصدصرف نوٹوں سےتجوری بھرناہےوہ جمع شدہ پیسے کااستعمال ووٹوں کی گنتی پرنہیں کریں گی۔