Tag: برہمی کا اظہار

  • حکومت کا ہاکی فیڈریشن کا 3 سال کا فرانزک آڈٹ فوری شروع کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا ہاکی فیڈریشن کا 3 سال کا فرانزک آڈٹ فوری شروع کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہاکی فیڈریشن کے معاملات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہاکی فیڈریشن کا 3 سال کا فرانزک آڈٹ فوری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، حکام بین الصوبائی رابطہ نے واضح پیغام دیا کہ ایک ماہ میں قبلہ درست کریں ورنہ گھرجا ئیں۔

    تٍفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ہاکی فیڈریشن کے معاملات پر برہم ہوئے اور قومی کھیل کے موجودہ حالات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کومعاملات درست کرنے کا اختیار دے دیاگیا ، جس پر وزارت بین الصوبائی رابطہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران کو طلب کرلیا ہے۔

    [bs-quote quote=”ایک ماہ میں قبلہ درست کریں ورنہ گھرجا ئیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”ہاکی فیڈریشن کو واضح پیغام”][/bs-quote]

    سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اکبر درانی کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر پر اظہار برہمی کیا تو کرسی بچانے کے لئے ہاکی فیڈریشن اور اسپورٹس بورڈ نے ملبہ ایک دوسرے پر ڈال دیا۔

    ڈی جی خاقان بابر نے کہا کروڑوں کے فنڈز ہاکی فیڈریشن کھائے ہم کیوں ان کا دفاع کریں، جس پر صدرہاکی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ اسپورٹس بورڈنے سہولیات نہیں دیں، کیمپ کہاں لگاتے تو خاقان بابر نے مزید کہا جوائے رایئڈز کرنے والے اسپورٹس بورڈ کو ذمےدار نہ ٹھہرائیں۔

    حکومت نے ہاکی فیڈریشن کا 3 سال کا فرانزک آڈٹ فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، حکام بین الصوبائی رابطہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں پی ایچ ایف کی وجہ سے جگ ہنسائی ہورہی ہے۔

    حکام بین الصوبائی رابطہ نے ہاکی فیڈریشن کوواضح پیغام دیا کہ ایک ماہ میں قبلہ درست کریں ورنہ گھرجا ئیں۔