Tag: بریانی

  • مکلی میں باہر سے منگوائی بریانی کھانے سے ماں اور بچوں کی حالت غیر

    مکلی میں باہر سے منگوائی بریانی کھانے سے ماں اور بچوں کی حالت غیر

    کراچی (24 اگست 2025): صوبہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں مضر صحت بریانی کھانے سے ماں اور بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ شہر میں مکلی کے قریب مضر صحت بریانی کھانے سے خاتون اور بچوں کی حالت غیر ہو گئی، اہل خانہ نے بتایا کہ بریانی باہر سے خرید کر کھائی تھی۔

    متاثرہ افراد کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، خاتون اور 3 بچوں کو نیم بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بریانی باہر سے منگوائی گئی تھی جس کے کھانے کے بعد بچوں کی حالت بگڑنا شروع ہو گئی۔

    شوارما کھانے سے متعدد افراد کی حالت غیر ہو گئی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے شہر حافظ آباد میں مبینہ طور پر شوارما کھانے سے متعدد افراد کی حالت غیر ہو گئی تھی، فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ مضر صحت شوارما کھانے سے 3 فیمیلیوں کے 9 افراد متاثر ہوئے ہیں، جو سول اسپتال میں داخل کر دیے گئے ہیں، اور تمام کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    ترجمان کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تفصیلی چیکنگ کے بعد شوارما پوائنٹ کو سیل کر دیا، 40 کلو گوشت، 16 لٹر آئل، 15 کلو مایونیز، بھاری مقدار میں فرائز اور سلاد کو تلف کر دیا گیا۔

  • سحری میں ایک کلو دیگ والی بریانی کی دھوم، ویڈیو رپورٹ

    سحری میں ایک کلو دیگ والی بریانی کی دھوم، ویڈیو رپورٹ

    رمضان میں لوگوں کا گھروں سے باہر سحری کا رجحان بڑھ رہا ہے اور ایک کلو کی دیگ والی بریانی نے دھوم مچائی ہوئی ہے۔

    رمضان المبارک کی مقدس ساعتیں آہستہ آہستہ اختتام کی جانب گامزن ہیں۔ لوگوں میں ماہ مقدس میں گھروں سے باہر سحری کرنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور نت نئے ذائقوں کی تلاش میں شہری دوستوں اور فیملیز کے ساتھ ہوٹلوں، ڈھابوں کا رخ کرتے ہیں۔

    ایسے ہی ایک ہوٹل کے بارے بتا رہے ہیں حیدرآباد سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے جام فرید لاکھو۔ جہاں دور دور سے لوگ ایک کلو دیگ والی بریانی کھانے کے لیے آ رہے ہیں۔

    حیدرآباد میں پہلی بار ایک کلو کی دیگ میں بریانی متعارف کرائی گئی ہے۔ ایک کلو چاول کے ساتھ چکن، بیف اور آلو سے تیار کردہ لذیذ بریانی کو کھانے کے لیے سحری کے وقت لوگوں کی بڑی تعداد لطیف آباد 11 کا رخ کر رہی ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں پہلی بار ایک کلو کی دیگ میں بریانی تیار کی جاتی ہے اور خاص بات یہ کہ کسٹمرز کے سامنے اس کی مرضی کے مطابق مصالحہ جات ڈال کر یہ بریانی تیار کی جاتی ہے اور ایک دیگ سے 7 سے 8 افراد کھاتے ہیں۔

  • مسلمانوں کے لیے بریانی بنانا بھی محال ہوگیا، بی جے پی لیڈر کی شرانگیزی

    مسلمانوں کے لیے بریانی بنانا بھی محال ہوگیا، بی جے پی لیڈر کی شرانگیزی

    بی جے پی لیڈر نے شرانگیزی پھیلاتے ہوئے کہا ہے کہ ہندو علاقے میں کسی بھی مسلمان کو نان ویج بریانی کے لیے دکان نہیں دی جائے گی۔

    اتر پردیش کے ضلع مراد آباد میں ایک خاتون بی جے پی لیڈر نے مسلمان دکانداروں کو ہندو علاقہ رام گنگا وِہار سے دکانیں خالی کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے، یہ الٹی میٹم برسرعام مائک پر دیا گیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔

    سنیتا شرما نامی خاتون بی جے پی لیڈر نے یہ نفرت انگیز بیان دیا ہے جو کہ مقامی سطح پر سیاست کرتی ہیں، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ہاتھ میں مائیک لے کر مسلم دکانداروں کو دھمکا رہی ہیں جنھوں نے رام گنگا وِہار میں نان ویج کی دکانیں کھولی ہوئی ہیں۔

    بھارتی میڈیا نے بتایا کہ سنیتا شرما جس جگہ مسلمان دکانداروں کو دھمکا رہی ہیں، اسی جگہ ایک مورتی لگانے کا احتجاجی مظاہرہ چل رہا تھا۔

    اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بی جے پی لیڈر سنیتا شرما وہاں پہنچیں اور مسلمانوں کو ہندو علاقوں میں دکان دینے سے منع کرتی نظر آئیں، انھوں نے کہا کہ اگر کوئی مسلمان اس علاقے میں نان ویج کی دکان کھولتا ہے تو اس کے خلاف مظاہرہ کیا جائے گا۔

    یہ واقعہ 17 دسمبر کو پیش آیا ، بی جے پی لیڈر کہتی نظر آئی کہ آج منگل کے دن بھی نان ویج کی دکانیں کھلی ہوئی ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ یوگی جی کہتے ہیں ہندو علاقے میں گوشت کی دکانیں نہیں کھلنی چاہئیں۔

    انھوں نے کہا کہ میں تابڑتوڑ حملہ کروں گی، چاہے کچھ بھی ہو جائے یہاں پر بریانی کی دکانیں کھولی جا رہی ہیں۔ حد ہو گئی، ہندو علاقہ میں مسلمان بریانی کی دکانیں کھول رہے ہیں، کان کھول کر سن لو یہاں سے دکانیں فوراً خالی کر دو۔

  • بھارت: بریانی کھانے پر تیسری جماعت کا مسلم طالب علم اسکول سے فارغ

    بھارت: بریانی کھانے پر تیسری جماعت کا مسلم طالب علم اسکول سے فارغ

    امروہہ: بھارت کے اتر پردیش کے امروہہ ضلع کے ایک نجی اسکول کے کلاس 3 کے طالب علم کو بدھ کے روز مبینہ طور پر اس وقت اسکول سے نکال دیا گیا جب اس کے لنچ باکس میں نان ویجیٹیرین بریانی دیکھی گئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 7سالہ بچے کی ماں اور اسکول کے پرنسپل کے درمیان بات چیت کی مبینہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا۔

    لڑکے کی ماں نے الزام لگایا ہے کہ اسے پرنسپل نے مارا پیٹا اور بریانی کھانے پر ایک خالی روم میں بند کر دیا، جبکہ پرنسپل نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

    ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف اسکولز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لڑکے کی ماں نے شکایت درج کرائی ہے کہ اس کے بیٹے کو اسکول کے پرنسپل نے مارا پیٹا ہے، اس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ پرنسپل نے اسے بتایا کہ اس نے اسکول کے رجسٹر سے لڑکے کا نام نکال دیا ہے، میں نے وقتی انکوائری کا حکم دیا ہے اور رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی کروں گا۔

    وی پی سنگھ، جو ضلع میں تمام سرکاری رجسٹرڈ اسکولوں کے ذمہ دار ہیں، نے ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے اور اسے پیر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کمیٹی میں امروہہ ضلع کے تین سرکاری اسکولوں کے پرنسپل شامل ہیں۔

    اسکول کے پرنسپل نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے لڑکے کو نہیں مارا اور وہ ایک استاد کی نگرانی میں کمپیوٹر روم میں موجود تھا۔

    پرنسپل اور والدہ کے درمیان ہونے والی بات چیت کی مبینہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ اسکول کے رجسٹر سے لڑکے کا نام نکال دیا گیا ہے۔ گھر لے جاؤ اسے۔ ایسے بچو کی یہاں ضرورت نہیں ہے۔

    مقامی مسلم کمیٹی کے ارکان نے جمعرات کو امروہہ تحصیل ہیڈکوارٹر پر اس واقعہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔

    جعلی واٹس ایپ گروپ سے فراڈ، ریٹائرڈ بینک ملازم 1.57 کروڑ سے محروم

    مسلم کمیٹی کے صدر حاجی خورشید انور نے کہا کہ واقعہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا، ”ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کی شناخت منسوخ کی جائے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔“

  • عجیب و غریب نیلے رنگ کی بریانی، نام ہے اواتار

    عجیب و غریب نیلے رنگ کی بریانی، نام ہے اواتار

    نیلے رنگ کی عجیب و غریب بریانی انٹرنیٹ پر ایسی وائرل ہوئی کہ بریانی کے شوقین افراد اس پر بولے بغیر نہیں رہ سکے۔

    جب بات کھانے کے امتزاج کی ہو تو سوشل میڈیا پر تخلیقی صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے لوگ نئی ترکیبیں استعمال کرنے اور منفرد امتزاج پیش کرتے رہتے ہیں۔

    اسی طرح سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں نیلے رنگ کی ’اواتار بریانی‘ کی عجیب و غریب ریسیپی زیرِ بحث ہے۔

     وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کی ایک خاتون نیلے رنگ کی بریانی تیار کررہی ہے، خاتون کی اس تخلیق نے سوشل میڈیا پر تجسس اور تنازعہ دونوں کو جنم دیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pratima Pradhan (@thecookingamma)

    وائرل ویڈیو میں دکھائی جانے والی ڈش میں نیلے رنگ کے گھی والے چاول کی ہے، جو روایتی بریانی سے الگ قسم کی لگ رہی ہے۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی، ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بلاگر تتلی کے مٹر کے پھولوں کو احتیاط سے دھو کر اور ان کی پنکھڑیوں کو تنوں سے الگ کرکے ڈش تیار کرتی ہے۔

    اس ترکیب نے بریانی کے شوقین افراد کو چونکا دیا ہے، کیونکہ یہ روایتی طریقوں کو چیلنج کرتا ہے، جبکہ یہ ترکیب کچھ لوگوں کو خوشگوار لگا ۔

  • ہارنے کی وجہ یہی ہے کہ ہم بریانی کھاتے ہیں؟ افتخار کی دلچسپ وضاحت

    ہارنے کی وجہ یہی ہے کہ ہم بریانی کھاتے ہیں؟ افتخار کی دلچسپ وضاحت

    پاکستانی مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے پاکستانی ٹیم کے بریانی کھانے پر تنقید کرنے والوں کو دلچسپ جواب دیا ہے۔

    چاچا کی عرفیت سے مشہور افتخار احمد کا بھارت میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں آپ کو ایک بات بتاؤں اگر پاکستان ٹیم جیت جائے یہ لوگ نہیں کہتے کہ یہ بریانی کھاتے ہیں جب ہارتے ہیں کیوں لوگ کہتے ہیں کہ بریانی کھاتے ہیں۔

    قومی بیٹر نے مزید کہا کہ مجھے آپ لوگ اس بات کا جواب دے دیں، یہ ہارنے کی وجہ یہی ہے کہ ہم بریانی کھاتے ہیں، ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

    انھوں نے کہا کہ دیکھیں بطور پروفیشنل ہر کرکٹر اپنے آپ کو دیکھتا ہے کہ میں کہاں پر اسٹینڈ کرتا ہوں۔ اگر کوئی بریانی کھاتا ہے اگر کوئی ایسے کام کرتا ہے جس سے ملک کا نام بدنام ہوتا ہے تو ہم اس کے بھی خلاف ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان ٹیم کی لگاتار شکستوں پر تجزیہ کاروں اور سابق کرکٹرز نے کھلاڑیوں کی فٹنس اور مرغن غذائیں کھانے پر تنقید کی تھی۔

  • سیلاب میں تیرتی بریانی سوشل میڈیا پر وائرل

    سیلاب میں تیرتی بریانی سوشل میڈیا پر وائرل

    رواں برس مون سون کی بارشوں نے جہاں سیلابی صورت اختیار کر کے بے تحاشہ نقصان کیا، وہیں اس دوران کچھ دلچسپ مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ایک دلچسپ ویڈیو میں بریانی کی دیگ کو سیلابی پانی میں تیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    بظاہر یہ ویڈیو بھارتی ریاست حیدر آباد کی لگ رہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بارش کے پانی میں تیرتی دیگ کی ویڈیو کو فلمانے اور اسے دیکھنے والے لوگ ہنس رہے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ جس شخص کو اپنا یہ بریانی کا آرڈر نہیں ملے گا وہ بہت ناخوش ہوگا۔

    کچھ صارفین نے کہا کہ بارشوں کے دوران کھانے کی ڈیلیوری پہنچانے کا یہی مؤثر ترین ذریعہ ہے۔

  • بقر عید پر پی آئی اے کا دل چسپ انداز

    بقر عید پر پی آئی اے کا دل چسپ انداز

    کراچی: قومی ایئر لائن نے بقر عید پر دل چسپ انداز اختیار کر لیا، مسافروں کے لیے خصوصی انتظامات کر لیے، مسافروں کو عید کی مناسبت سے کھانے کھلائے جا رہے ہیں۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے عید الاضحیٰ پر دوران پرواز، ڈومیسٹک فلائٹس میں مسافروں کے لیے عید کیک، بریانی اور شیر خرما کا اہتمام کیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق جہاز پر موجود مسافر چاہے گھروں کو جا رہے ہوں یا گھر سے نکلے ہوں، جہاز پر ان کو اپنائیت دینا پی آئی اے کی روایات رہی ہیں۔

    پی آئی اے کے ترجمان نے اس سلسلے میں بنائی گئی تصاویر بھی جاری کیں، ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے عید الاضحیٰ کی خوشیاں بانٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے۔

    پی آئی اے کا چینی شہر چینگڈو کیلئے پروازوں کا آغاز

  • عید الفطر: کچے گوشت کی مزیدار حیدرآبادی بریانی بنانے کی ترکیب

    عید الفطر: کچے گوشت کی مزیدار حیدرآبادی بریانی بنانے کی ترکیب

    عید الفطر کے موقع پر مہمانوں اور گھر والوں کی تواضع کے لیے بہترین پکوان بنائے جاتے ہیں، اسی لیے آج ہم آپ کو کچے گوشت کی حیدر آبادی بریانی بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    چکن: 1 کلو

    چاول: 1 کلو

    دہی: 1 کلو

    دار چینی: 2 عدد

    لونگ: 8 عدد

    چھوٹی الائچی: 4 عدد

    کالی مرچ: 5 عدد

    لال مرچ پسی ہوئی: 1 کھانے کا چمچ

    ہلدی: آدھا چائے کا چمچ

    چھوٹی الائچی: 2 چائے کے چمچ

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

    پیاز: چار عدد، فرائی، سلائس اور چورا کرلیں

    ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا: آدھی گڈی

    دودھ: تھوڑا سا

    زردے کا رنگ: تھوڑا سا

    ترکیب

    پہلے چاولوں میں دار چینی، لونگ، چھوٹی الائچی اور کالی مرچ ڈال کر ابال لیں۔

    ایک پیالے میں چکن، دہی، ادرک لہسن کا پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی اور پسی چھوٹی الائچی کو اچھی طرح مکس کر کے میری نیشن کے لیے چھوڑ دیں۔

    ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز کو فرائی کر کے نکال لیں اور ایک طرف رکھ لیں۔

    میری نیٹ کیے ہوئے گوشت کو فرائی پین میں ڈال دیں۔

    پھر اس میں فرائی کی ہوئی پیاز اور ہرا دھنیہ ڈال دیں۔

    اب گوشت کے اوپر فرائی کی ہوئی پیاز کا آدھا تیل ڈال دیں۔

    ابلے ہوئے چاولوں کو ڈال کر پکالیں۔

    دودھ اور زردے کے رنگ کو مکس کرلیں اور چاولوں پر ڈال دیں۔

    بچے ہوئے تیل کو گرم کر کے اس میں تھوڑا سا زردہ رنگ ڈال کر چاولوں پر ڈال دیں۔

    اس کو دم پر رکھ دیں اور جب پک جائیں تو ڈش میں ڈال کر سرو کریں۔

  • لذیذ دیگی بریانی بنانے کی آسان ترکیب

    لذیذ دیگی بریانی بنانے کی آسان ترکیب

    بریانی ہر خاص و عام کی پسندیدہ ہوتی ہے اور شاید ہی کوئی ہو جسے بریانی ناپسند ہو، دیگی بریانی کا ذائقہ بھی مختلف ہوتا ہے اور آج آپ کو اسی کی ترکیب بتائی جارہی ہے۔

    اجزا

    چاول: آدھا کلو

    گوشت: آدھا کلو

    دہی: 1 پاؤ

    لال مرچ کٹی ہوئی: 2 چائے کے چمچ

    ہلدی: آدھا چائے کا چمچ

    لال مرچ پسی ہوئی: 1 چائے کا چمچ

    نمک: 2 چائے کے چمچ

    تیل: 1 کپ

    مکس گرم مصالحہ: 1 کھانے کا چمچ

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمہ

    آلو: 3 عدد

    زردے کا رنگ: آدھا چائے کا چمچ

    پیاز: 1 چائے کا چمچ

    ٹماٹر: 1 پاؤ

    آلو بخارے: 50 گرام

    ہرا دھنیا: آدھی گٹھی

    پودینہ: آدھی گٹھی

    چاٹ مصالحہ: 2 چائے کے چمچ

    کڑی پتے: 6 عدد

    ترکیب

    سب سے پہلے دہی میں زردہ رنگ ملا کر ایک طرف رکھ دیں۔

    ایک پین میں ایک کپ پانی، باقی دہی، کٹی لال مرچ، ہلدی، پسی لال مرچ، نمک، ایک کپ تیل، مکس گرم مصالحہ، ادرک لہسن کا پیسٹ اور بادیان کے پھول ڈال کر مکس کریں۔

    پھر گوشت شامل کر کے دس منٹ پکائیں۔

    اب آلو ڈال کر بھونیں، جب آلو آدھے گل جائیں تو اوپر سے زردے رنگ والا دہی پھیلائیں۔

    پھر فرائی پیاز، ٹماٹر، آلو بخارے، ہرا دھنیا، پودینہ، چاٹ مصالحہ، کڑی پتے اور ادرک ڈال کر ابلے چاول ڈالیں۔

    اب چاولوں پر آدھا کپ تیل ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے دم پر رکھ دیں اور چولہا بند کر دیں۔

    مزیدار گرما گرم دیگی بریانی تیار ہے، رائتے اور سلاد کے ساتھ سرو کریں۔