Tag: بریت کی درخواست

  • ایون فیلڈ ریفرنس: نیب کی  مریم نواز کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    ایون فیلڈ ریفرنس: نیب کی مریم نواز کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    اسلام آباد : ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب نے مریم نوازکی بریت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا بریت کی درخواست عدالت کے ساتھ دھوکا دہی کے مترادف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بریت کی درخواست پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔

    نیب نے مریم نواز کی اپیل خارج اور مثالی جرمانے لگانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا مریم نواز کی بریت کی درخواست ناقابل سماعت ہیں اور بریت کی درخواست میں بیان حقائق درست نہیں۔

    جواب میں کہا گیا ہے کہ بریت درخواست میں الزامات پر سپریم کورٹ پہلےہی فیصلہ دے چکی اور حتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں قانونی تقاضوں کوپورا کرکے سزادی ، ٹرائل کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کا صاف شفاف ٹرائل ہوا۔

    نیب کا کہنا تھا کہ مریم نوازکےوالدنوازشریف،بھائی حسن ،حسین نوازعدالتی مفرورہیں ، ملزمان نے لندن فلیٹس کی منی ٹریل نہیں دی، نوازشریف بتائیں لندن جائیدادیں کیسے خریدیں اور پیسہ کیسےمنتقل کیا؟

    جواب مین کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے فیصلے پر عملدرآمد کیلئےنگران جج مقررکیا، مریم نواز کی درخواست عدالت کیساتھ دھوکا دہی کے مترادف ہے جبکہ مریم نواز کے نگران جج پر الزامات توہینِ عدالت کے زمرے میں آتےہیں۔

    قومی احتساب بیورو نے کہا پانامہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج ابھی بھی جوڈیشل سروس میں ہیں۔

  • نندی پور ریفرنس :  بابراعوان کی بریت کی درخواست پرفیصلہ پھر مؤخر

    نندی پور ریفرنس : بابراعوان کی بریت کی درخواست پرفیصلہ پھر مؤخر

    اسلام آباد:نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں بابراعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ ایک بار پھرمؤخرکردیا، فیصلہ آٹھ مارچ کوسنایاجائےگا،گزشتہ سماعت پرعدالت نے فریقین کےدلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں بابر اعوان کے خلاف نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے متعلق ریفرنس میں بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر کردیا گیا۔

    احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ 8 مارچ کو دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔

    گزشتہ سماعت پرعدالت نےفریقین کےدلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    سماعت میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کہا تھا میں کچھ باتیں مزیدجانناچاہوں گا، یہ بات تو تسلیم شدہ ہے نندی پور منصوبے میں تاخیر ہوئی ، صرف یہ بات تسلیم شدہ نہیں کہ تاخیر وزارت قانون کی وجہ سے ہوئی، حکومتوں کا کام تو منصوبوں کو آگے بڑھاناہوتا ہے التوا میں ڈالنا نہیں۔

    جج کا کہنا تھا کہ ایک سوال نیب سے بھی پوچھنا ہے، بابر اعوان کو بری کردیاجائے تو باقی ملزمان کے ساتھ کیا ہوگا؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا تھا بابراعوان کو بری کیاگیا تو باقی ملزمان بھی آڑلیں گے، سارے ملزمان بابر اعوان کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : بابر اعوان کو بری کردیا جائے توباقی ملزمان کے ساتھ کیاہوگا؟ جج ارشد ملک

    بابراعوان نے سوال کیا تھا کیاریفرنس میں تاخیرجرم ہے؟ب میں آج بھی سمری ڈھونڈ رہاہوں جس وقت وزارت پر تھا، اگر تاخیر جرم ہے تو ہمیں اپنے قوانین میں تبدیلی کرنا پڑے گی۔

    یاد رہے اس سے قبل11 فروری کو عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر ڈاکٹر بابر اعوان کی بریت پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

    خیال رہے نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کے خلاف نندی پور پاور پراجیکٹ میں کرپشن کا ریفرنس دائر کردیا اور بابر اعوان، راجہ پرویز اشرف سمیت 7 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔

    جس کے بعد وزیر اعظم کے پارلیمانی مشیر بابر اعوان ایڈووکیٹ قومی احتساب بیورو کے ریفرنس میں عائد الزامات پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے اور ان کا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان نےمنظور کرلیا تھا۔

    واضح رہے کہ نندی پور منصوبے کی تاخیر سے قومی خزانے کو 27 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا تھا۔

  • اسلام آباد: زرداری ریفرنسز میں بریت کی درخواست کی سماعت

    اسلام آباد: زرداری ریفرنسز میں بریت کی درخواست کی سماعت

    اسلام آباد: نیب عدالت میں آصف علی زرداری کی ریفرنسز میں بریت کی درخواست کی سماعت ہوئی ، قومی احتساب بیورو نے ایس جی ایس اور کو ٹیکنا ریفرنسز پر دلائل مکمل کر لئے ہیں۔

    اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف علی زرداری ریفرنسز میں بر یت کی درخواست پر سماعت کی، نیب کے دلائل مکمل ہونے پرمقدمے کی مزید کارروائی سترہ نومبر تک ملتوی کردی گئی، اگلی سماعت پر اے آر وائی آرسز ٹریکٹر ریفرنسز پر نیب دلائل دیں گے۔

    آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے امید ظاہر کی کہ مقدمے میں انصاف ملے گا۔