Tag: بریسبین

  • پہلا ٹیسٹ: آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو شرمناک شکست

    پہلا ٹیسٹ: آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو شرمناک شکست

    برسبین: ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں پاکستان کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑگیا، آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو اننگز اور 5 رنز سے ہرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹاپ آرڈر بلےباز دوسری اننگز میں بھی ناکام ہوگئے، آسٹریلیا نے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی، پاکستانی بلے بازوں کی وکٹیں ریت کی دیوار ثابت ہوئیں۔

    آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز اور 5رنز سے ہرا دیا، آسٹریلیا نے ایک اننگز میں580رنز بنائے، پاکستان 2 اننگز میں نہ بنا سکا، پہلی اننگز میں پاکستانی کھلاڑی 240 جبکہ دوسری اننگز میں 335رنز پر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم 104 اور محمد رضوان 95رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    آسٹریلوی بولر جوش ہیزل ووڈ نے 4 اور مچل اسٹارک نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    برسبین ٹیسٹ کے چوتھے روز بھی پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، آسٹریلیا کے 340 رنز کے جواب میں دوسری اننگز میں پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی، شان مسعود 42 اور افتخار احمد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، اس سے قبل کپتان اظہرعلی 5، حارث سہیل 8 اور اسد شفیق کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے تھے۔

    بابراعظم نے شاندار اور ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری جڑی لیکن ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

    خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری برسبین ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان نے 3 وکٹوں پر 64 رنز بنائے تھے، قومی ٹیم کا برسبین میں جیتنے کا خواب ٹوٹ گیا، دوسری اننگز میں بھی پاکستانی بلے باز بوکھلاہٹ کا شکار نظر آئے تھے۔

    برسبین ٹیسٹ: پاکستان نے 3 وکٹوں پر 64 رنز بنا لیے

    آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی بلے بازوں کو شروع سے ہی سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا، آسٹریلوی بلے بازوں نے پہلی اننگز میں 580 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا تھا، میزبان بلے باز پاکستانی بولرز پر قہر بن کر ٹوٹے، وارنر اور لبوشین نے سنچریاں اسکور کیں، جب کہ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 240 رنز بنا سکی تھی۔

  • آئرلینڈ نے یو اے ای کو سخت مقابلے کے بعد دو وکٹ سے ہرا دیا

    آئرلینڈ نے یو اے ای کو سخت مقابلے کے بعد دو وکٹ سے ہرا دیا

    بریسبین : آئرلینڈ نے متحدہ عرب امارات کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹ سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ برسبین میں کھیلے گئے پول بی کے اہم میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد امجد علی اور شیمان انور نے ٹیم کو سہارا دیا۔ نیٹ ساؤنڈ شیمان انور نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری بنائی۔

    شیمان انور کی برق رفتار ایک سو چھ رنز کی بدولت یو اے ای نے دو سو اٹہتر رنز بنائے ، ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کا آغاز مایوس رہا۔ ولیمز پوٹرفیلڈ اور ایڈ جوائس سینتس سینتس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    ایک موقع پر آئرلینڈ کی چار وکٹیں ستانوے رنز پر پویلین لوٹ چکی تھی۔ اس وقت گیری ولسن نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ جارحانہ آل راؤنڈ کیون او برائن نے چوبیس گیند پر پچاس رنز کی باری کھیل کا میچ کا نقشہ بدلا۔

    آئرلینڈ نےہدف آٹھ وکٹ پرچار گیند قبل حاصل کرکے ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری فتح اپنے نام کی۔