Tag: بریفنگ

  • ضرب عضب آپریشن کا ردعمل آنا یقینی عمل ہے، جنرل نصرجنجوعہ

    ضرب عضب آپریشن کا ردعمل آنا یقینی عمل ہے، جنرل نصرجنجوعہ

    کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل نصر خان جنجوعہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں خالد اور سمنگلی ایئر بیس پر ہونے والی دہشت گردی مہران اور کامرہ بیس طرز کی تھی جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔

    کوئٹہ میں خالد ایوی ایشن بیس پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ خالد ایو ی ایشن بیس اور سمنگلی ایئر بیس پر چھ چھ دہشت گرد وں نے حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دونوں حملے بیسز کی بیرونی دیواروں پر ہی ناکام بنادیئے،انہوں نے کہا کہ دونوں جگہوں خودکش دھماکوں اور فائرنگ کے تبادلے میں بارہ دہشت گرد ہلاک ہوئے، سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت چودہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرستان میں جاری ضرب عضب آپریشن کا ردعمل آنا یقینی عمل ہے۔

  • ضرب عضب کے تمام مقاصد حاصل ہوگئے،ڈی جی ایم او میجرجنرل عامر

    ضرب عضب کے تمام مقاصد حاصل ہوگئے،ڈی جی ایم او میجرجنرل عامر

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کانفرنس کے شرکاءکو پاک فوج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل عامر ریاض نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب کے تمام مقاصد کامیابی سے حاصل کرلئے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل عامر ریاض نے شرکاء کو مزید بتایا کہ شدت پسندوں کے خلاف موثر انداز میں کارروائیاں کی گئی ہیں ، اور ان کی کمر توڑ دی گئی ہے ، ان کا نیٹ ورک مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ اب تک 600سے زائد شدت پسند مارے گئے ہیں، جن میں اکثریت ازبک نژاد شدت پسندوں کی ہے جبکہ ان کے 125سے زائد ٹھکانے تباہ اور گولہ و بارود کے کئی ذخیرے تباہ کردیئے گئے ہیں۔

    انہوں نے شرکاء کو آپریشن کے مستقبل کے لائحہ عمل سمیت شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور ان کی آپریشن کے بعد دوبارہ آبادکاری ، بحالی اور تعمیر نو کے مراحل کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

  • ضرب عضب بقا کی جنگ ہے، نوازشریف

    ضرب عضب بقا کی جنگ ہے، نوازشریف

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف کاکہناہےپاک فوج کے جوان ملک کومحفوظ بنانے کیلئےجانیں قربان کررہے ہیں جن پرفخر ہے۔

    وزیراعظم ہاؤس میں میاں نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزراءاورن لیگ کےرہنماؤں نے شرکت کی،اجلاس کے شرکا نے شمالی وزیرستان آپریشن کے شہدااورغازیوں کوسلام پیش کیا،وزیراعظم کا کہنا تھاچودہ اگست کو ضرب عضب میں مصروف جوانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےطورپرمنایاجائے،وزیراعظم نےآئی ڈی پیز کی بھرپورامداد کرنے کی بھی ہدایت کی۔