Tag: بریو پاکستان

  • بریو پاکستان کے تحت مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلوں کا آغاز، شائقین میں جوش و خروش

    بریو پاکستان کے تحت مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلوں کا آغاز، شائقین میں جوش و خروش

    لاہور: بریو پاکستان کے تحت مکسڈ ماشل آرٹس کے مقابلے شروع ہو گئے، لاہور میں رِنگ سج گیا جہاں رفتار، طاقت اور تکنیک کی جنگ جوش و خروش سے جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں بریو پاکستان کے تحت مکسڈ مارشل آرٹس ایونٹ کا آغاز جوش و خروش کے ساتھ ہو گیا ہے، مقابلوں میں پاکستان سمیت 11 ملکوں کے فائٹرز نے حصہ لیا، مجموعی طورپر 20 فائٹرز کے درمیان 10 مقابلے ہوئے۔

    [bs-quote quote=”مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلے کرانے پر سلمان اقبال اور اے آر وائی نیٹ ورک مبارک باد کے مستحق ہیں: علیم خان” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ایونٹ میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے بہترین فائٹرز ایکشن میں ہیں، پاکستان میں پہلی بار مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلے اے آر وائی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان اقبال کی کاوشوں سے ہو رہے ہیں۔

    ایم ایم اے فائٹس کی پہلی فائٹ میں عباس نے سکندر بدر کو 14 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا، دوسری فائٹ میں پاکستان کے نجم نے افغانستان کے وسیم کو ہرایا، پاکستان کے حیدر سلمان نے فلپائن کے ایریل کو دوسرے راؤنڈ میں شکست دے دی۔

    چوتھی فائٹ میں نیوزی لینڈ کے جان بریون نے مصر کے احمد کو شکست دی، پانچویں فائٹ میں چین کے یی بگلی نے پاکستان کے ضیا مشوانی کو ہرایا، چھٹی فائٹ میں ویلز کے ایڈن جیمز نے جنوبی افریقہ کے فرانس میمبو کو ہرا دیا۔ ساتویں فائٹ میں پاکستان کے محمود رضا نے فلپائن کے اربن اسکائیو کو شکست دی۔

    آٹھویں فائٹ میں جنوبی افریقہ کے جے پی بائز نے فتح حاصل کر لی، گامزٹ میگوم دوف کو 3 غیر قانونی اسٹرائیکس کر نے پر ڈس کوالیفائی کر دیا گیا، نویں فائٹ میں فلپائن کے جرمی پیکا ٹیو نے پاکستان کے کریم کو شکست دی۔ دسویں اور آخری فائٹ فرانس کے ابدور ماوو نے برازیل کے روڈریگو کو شکست دے کر جیتی۔


    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے عالمی ایونٹس کرانے کے لیے سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال کا 3 کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ


    بریو پاکستان کی تیسری فائٹ میں پاکستان کے حیدر فرمان کے زور دار مکوں نے فلپائنی فائٹر کو گھٹنےٹیکنے پر مجبور کر دیا۔

    ایونٹ سے متعلق صوبائی وزیرِ بلدیات علیم خان نے کہا کہ مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلے کرانے پر سلمان اقبال اور اے آر وائی نیٹ ورک مبارک باد کے مستحق ہیں، جمنازیم میں موجود سیکڑوں نوجوانوں کا جوش دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

    علیم خان کا کہنا تھا کہ دیگر شہروں میں بھی ایسے انٹرنیشنل ایونٹس کا انعقاد کرائیں گے، پاکستان میں اتنے ممالک کے فائٹرز کا آنا قابل تحسین ہے۔

  • پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے عالمی ایونٹس کرانے کے لیے سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال کا 3 کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ

    پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے عالمی ایونٹس کرانے کے لیے سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال کا 3 کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ

    دبئی: پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے عالمی ایونٹس کرانے کے لیے بڑی پیش رفت ہوئی ہے، اے آر وائی کے صدر، سی ای او سلمان اقبال اور 3 کمپنیوں میں معاہدہ طے پا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے فروغ کے لیے بڑا اقدام سامنے آ گیا، صدر و سی ای او سلمان اقبال اور تین کمپنیوں کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔

    [bs-quote quote=”ہمارا مقصد پاکستانی کھیلوں کو دنیا بھر میں روشناس کرانا ہے: سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    بریو کامبیٹ فیڈریشن، راک ولے، اور ایم آر جی نے معاہدے پر دستخط کیے، معاہدے کے تحت پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹ کے عالمی ایونٹس منعقد ہوں گے۔

     سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال کو بریو پاکستان لمیٹڈ کا بورڈ چیئرمین منتخب کیا گیا، بریو پاکستان کے تحت مکسڈ مارشل آرٹ کا پہلا عالمی ایونٹ 27 اکتوبر کو لاہور میں ہوگا، مکسڈ مارشل آرٹ کامبیٹ کی پاکستان کی تاریخ کی بڑی نشریات ہوگی۔

    صدر و سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان میں کھیلوں کا فروغ ہے، ہمارا ارادہ پاکستانی کھیلوں کو دنیا بھر میں روشناس کرانا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ایونٹ سے مکسڈ مارشل آرٹ کے پاکستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، بریو پاکستان سے پاکستانی کھلاڑیوں کو عالمی پلیٹ فارم میسر آ سکے گا۔


    افغانستان پریمیئر لیگ، کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال میچ دیکھنے شارجہ پہنچ گئے


    خیال رہے کہ بریو کامبیٹ فیڈریشن کی بنیاد شیخ خالد بن حماد الخلیفہ نے رکھی، شیخ خالد بن حماد الخلیفہ بحرین ایتھلیٹ ایسوسی ایشن کے صدربھی ہیں۔

    بریو کامبیٹ فیڈریشن کے تحت بحرین، برازیل اور دیگرممالک میں مقابلے ہو چکے ہیں، بریو کامبیٹ کے تحت مقابلوں میں 45 ممالک سے 250 ایتھلیٹس حصہ لے چکے ہیں۔