Tag: بریٹ لی

  • سابق آسٹریلوی کرکٹر بریٹ لی اداکار کنگ خان اور پریٹی زنٹا کے دیوانے نکلے

    سابق آسٹریلوی کرکٹر بریٹ لی اداکار کنگ خان اور پریٹی زنٹا کے دیوانے نکلے

    ممبئی: سابق آسٹریلوی کرکٹر اور بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے والے بریٹ لی بھارتی فلم نگری کے شاہ رخ خان اور اداکارہ پریٹی زنٹا کے دیوانے نکلے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں نئی اداکاری کے جوہردکھانے والے سابق آسٹریلوی کھلاڑی بریٹ لی کا کہنا تھا کہ انہیں بالی ووڈ نگری سے 2 سے 3 فلموں کی آفرکی گئی لیکن اس وقت وہ اداکاری کے لیے تیارنہیں تھے اورکرکٹ بھی کھیل رہے تھے جب کہ نئی ریلیز شدہ فلم ان انڈین کا جب اسکرپٹ پڑھا تو وہ بہت اچھا لگا تاہم تب ہی سوچ لیا تھا کہ انٹری دینے کے لیے یہ بہترین موقع ہوگا۔

    lee-post-1

    بریٹ لی نے کہا کہ وہ اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتے تھے اس لیے انہوں نے فلم کے لیے ہاں کی۔ فلم ایک رومینٹک کامیڈی فلم ہے جس میں لی نے ایک استاد کا کردار نبھایا جو دیگر ممالک سے آنے والے اپنے اسٹوڈنٹس کو زبان اور آسٹریلوی رہن سہن سکھاتا ہے۔

    بریٹ لی نے شا ہ رخ اورپریٹی زنٹا کو اپنا پسندیدہ اداکارقراردیتے ہوئے کہا کہ وہ ان دونوں فنکاروں کو ذاتی طورپر بھی جانتے ہیں جب کہ دونوں بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین انسان بھی ہیں۔

    lee-post-2

    lee-post-3

    اپنی فلم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے بعد ان کی فلم کا بھارت مین ریلیز ہونا خوشی کا باعث ہے جب کہ یہاں کی ثقافت اور مداح کی جانب سے دیا جانے والی محبت ان کے لیے بہت اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ جب بھی وہ بھارت آتے ہیں تو ان کا اچھے سے استقبال کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ بریٹ لی کی فلم ان انڈین 2015 میں آسٹریلیا میں ریلیزہونے والی فلم ہے جب کہ اب یہ فلم بھارت میں بھی ریلیزکی گئ ہے جس میں بریٹ لی کے ساتھ اداکارہ تنشتھا چترجی نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    lee-post-4

  • دبئی: فاسٹ بولر بریٹ لی کی پہلی فلم کی تشہیری مہم

    دبئی: فاسٹ بولر بریٹ لی کی پہلی فلم کی تشہیری مہم

    دبئی: سابق آسٹریلین فاسٹ بولر بریٹ لی اپنی فلم کی تشہیر کے لیے دبئی پہنچ گئے۔

    کرکٹ کے میدانوں میں اپنی دھاک بٹھانے والے بریٹ لی نے دیگر شعبہ فنون میں بھی اپنی قسمت آزمائی۔ پہلے وہ موسیقار بنے اور آشا بھوسلے کے ساتھ ایک گانا گایا۔ اب ان کی بالی ووڈ ڈیبیو فلم بھی ریلیز ہونے جارہی ہے۔

    بریٹ لی فلم کی تشہیر کے لیے آج کل دبئی میں ہیں جہاں گرینڈ شیرٹن ہوٹل میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بریٹ لی نے کہا کہ فلموں اور کرکٹ کی منظم دنیا میں بہت فرق ہے۔

    brett-lee

    ان کی فلم ’ان انڈین‘ میں ان کا کردار ایک غیر ملکی استاد کا ہے جو ایک بھارتی لڑکی سے دوستی کرتا ہے۔ مگر اس لڑکی کے والدین اس دوستی کے خلاف ہوتے ہیں۔

    فلم کے ہدایتکار انوپم چوپڑا ہیں جبکہ بریٹ لی کے مدمقابل تنیشتا چٹرجی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم میں ’رام لیلا‘ میں ’دھنکور ‘ کا کردار ادا کرنے والی سپریا پھاٹک بھی شامل ہیں۔


    Brett Lee makes his Bollywood debut with… by arynews

    فلم کی شوٹنگ آسٹریلیا میں کی گئی ہے اور یہ 5 اگست کو متحدہ عرب امارات میں ریلیز کی جائے گی۔

  • بریٹ لی نے بطور ہیرو بالی ووڈ میں قدم رکھ لیا

    بریٹ لی نے بطور ہیرو بالی ووڈ میں قدم رکھ لیا

    سڈنی: دنیائے کرکٹ کے تیز ترین بولر بریٹ لی اب بالی ووڈ فلم ان انڈین میں بطور ہیرو جلوہ گر ہورہے ہیں۔

    بریٹ لی گراؤنڈ میں آئے تو کھلاڑیوں کے ہوش اڑجائیں، فاسٹ بولنگ کے سامنے بیٹسمین بے بس ہوجائیں۔

     دنیائے کرکٹ کے تیز ترین بولر بریٹ لی اب بولی ووڈ میں ہیروز کی وکٹیں اڑانے آرہے ہیں اپنی پہلی فلم ان انڈین میں محبت اور کامیڈی کی مکسچر اس فلم میں بریٹ لی بطور ہیرو دکھائی دینگے،جو آٹھ سالہ بچے کی ماں کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔

     فلم کےگانوں کے مناظر عکسبند کیے جاچکے ہیں، بریٹ لی بھارتی فلم وکٹری میں بھی کردار ادا کرچکے ہیں اور گلوکارہ آشا بھوسلے کے ایک گانے میں ماڈلنگ کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔