Tag: بریڈ پٹ

  • بریڈ پٹ کی ریسنگ فلم ایف ون نے چین میں دھوم مچادی

    بریڈ پٹ کی ریسنگ فلم ایف ون نے چین میں دھوم مچادی

    ریسنگ فلم ایف ون نے چینی باکس آفس پر رکنے سے انکار کردیا ہے، بریڈ پٹ کی فلم نے چین میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

    ہالی ووڈ سپراسٹار بریڈ پٹ کی فلم نے کووِڈ کے بعد ان 25 ہالی ووڈ فلموں میں سے ایک بن گئی ہے جس نے باکس آفس پر دھوم مچائی ہے جبکہ فلم ایف ون شمالی امریکا میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

    پانچ ہفلم نے دنیا بھر کے باکس آفس پر500ملین ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔ یہ بریڈ پٹ کی اب تک کی سب سے بڑی ہٹ فلم بھی بن سکتی ہے، اس فلم نے ورلڈ وار زیڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    اس ہفتے کے آخر میں یہ بریڈ کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کے طور پر سامنے آئی ہے جس نے دنیا بھر میں کامیابی حاصل کی۔

    فلم کے ریسنگ سیکوینس اور پریمیم ساؤنڈ ڈیزائن شائقین کو اب بھی تھیٹروں کی طرف راغب کر رہے ہیں، کچھ لوگ اسے سوشل میڈیا پر بہترین سنیما فلم بھی کہہ رہے ہیں۔

    انڈسٹری ٹریکر کی رپورٹ کے مطابق بریڈ پٹ کی فلم نے چین میں باکس آفس پر اپنے پانچویں ویک اینڈ پر 3 ملین ڈالرز کی کمائی کی ، فلم نے 5 ویں اتوار کو 1.3 ملین ڈالر اکٹھے کیے جو کہ 5K اسکریننگ سے زیادہ ہے۔

    جوزف کوسنسکی کی فلم نے چین میں باکس آفس پر مجموعی طر پر 50 ملین ڈالرز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ 31 دن کے بعد، فلم چینی باکس آفس پر 51.4 ملین ڈالرز کما چکی ہے۔

  • سولو ہٹ کے بنا ٹام کروز، بریڈ پٹ، شاہ رخ کو کمائی کی دوڑ میں پیچھے چھوڑنے والی اداکارہ

    سولو ہٹ کے بنا ٹام کروز، بریڈ پٹ، شاہ رخ کو کمائی کی دوڑ میں پیچھے چھوڑنے والی اداکارہ

    ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ نے کمائی کی دوڑ میں دنیا کے بڑے مرد اداکاروں ٹام کروز، شاہ رخ خان اور بریڈ پٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز میں جہاں مرد اداکاروں کا غلبہ ہے اور کے ہوشربا معاوضے اکثر خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں، وہاں ہالی ووڈ کی اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے بلاک بسٹر فلموں کے مرد اداکاروں کی کمائی کو شرما دیا ہے۔

    رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، ٹام کروز، شاہ رخ خان اور بریڈ پٹ جیسے عالمی شہرت یافتہ اداکاروں کی کمائی خاتون اداکارہ سے کم ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکاروں میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ایک ایسی خاتون ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں کوئی سولو ہٹ نہیں دیا۔

    اسکارلٹ جانسن دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اداکارہ اسکارلٹ جانسن کا شمار اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی نئی اداکارہ کے طور پر کیا جا رہا ہے۔

    40 سالہ اداکارہ کے کیریئر میں کوئی ایسی فلم نہیں جو صرف ان کے دم پر کامیاب ہوئی ہو پھر بھی ان کی فلموں نے عالمی باکس آفس پر 15 بلین ڈالرز کے قریب بھرپور کمائی کی ہے۔

    اسکارلٹ جانسن جو کہ ہالی ووڈ کا معروف ترین نام ہیں انھوں ہالی ووڈ کیریئر میں اب تک52 فلموں میں مرکزی یا سیکنڈ لیڈ کردار ادا کیے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/trump-tariffs-100-tariffs-on-movies/

  • بریڈ پٹ تیسری شادی کرنے کے لیے تیار

    بریڈ پٹ تیسری شادی کرنے کے لیے تیار

    دنیا بھر میں مشہور و معروف ہالی ووڈ سپراسٹار بریڈ پٹ اپنی سے تقریباً آدھی عمر کی خاتون سے تیسری بار شادی کرنے کیلئے تیار ہیں۔

    ہالی ووڈ کے 61 سالہ اداکار نے اپنی 32 سالہ گرل فرینڈ انیس ڈی رامون سے باقاعدہ منگنی کرلی ہے، بریڈ پٹ ایک بار پھر اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کرنے کےلیے پرجوش ہیں، اداکار حالیہ دنوں میں متواتر اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ کئی مقامات پر بھی دیکھے گئے یہں۔

    مغربی میڈیا پر آنے والی خبروں کے مطابق بریڈ پٹ نے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل اپنی منگیتر انیس ڈی رامون کو شادی کی پیشکش کی۔

    بریڈ پٹ کی محبت میں اندھی خاتون کے لاکھوں یورو ڈوب گئے

    بریڈ پٹ انجلینا جولی سے طویل اور تھکا دینے والی طلاق کے بعد پھر سے نئی زندگی شروع کرنے کے خواہشمند ہیں اور وہ انیس کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ چاہے وہ مصرف شیڈول کی وجہ سے کہیں بھی ہوں وہ ہر حال میں ان کے ساتھ ہیں۔

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سپراسٹار نے منگنی کے بعد انیس کو کئی تحائف دیے اور منگیتر فلم کے سیٹ پر نیوزی لینڈ بھی بلایا، دونوں رواں سال گرمیوں کے آخر میں ایک نجی چرچ ویڈنگ میں شادی کرنا چاہتے ہیں۔

    32 سالہ انیس ڈی رامون کا تعلق شوبز سے نہیں بلکہ وہ ایک جیولری ڈیزائنر ہیں اور بریڈ کو انیس کا انڈسٹری سے تعلق نہ رکھنے بھی پسندیدگی کی وجہ ہے۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ بریڈ پٹ تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھیں گے، اس سے پہلے 2000ء میں انھوں نے جینیفر اینسٹن سے شادی کی تھی جو 2005 میں ختم ہوئی، بعدازاں ہالی ووڈ اسٹار نے انجلینا جولی تعلقات میں رہنے کے بعد 2014 میں ان سے شادی کی جو طلاق پر ختم ہوئی۔

    https://urdu.arynews.tv/russian-business-tycoon-bully-brad-pitt-why/

  • انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا بیٹا بائیک حادثے کا شکار

    انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا بیٹا بائیک حادثے کا شکار

    عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اور اُن کے سابق شوہر اداکار بریڈ پٹ کا 20 سالہ بیٹا بائیک حادثے کا شکار ہوگیا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا بیٹا پیکس تھین لاس اینجلس میں اپنی الیکٹرک بائیک چلا رہا تھا کہ اسی دوران، اُس کی بائیک سڑک پر ایک کار کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی۔

    حادثے کے نتیجے میں انجلینا جولی کے بیٹے شدید زخمی ہوئے جس کے بعد مقامی پولیس نے اُنہیں لاس اینجلس کے اسپتال منتقل کردیا، حادثے کے وقت ہیلمٹ نہ ہونے کی وجہ سے اُن کے سر پر چوٹیں آئیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے بیٹے کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اُنہیں بہت جلد اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 23 اگست 2014 میں شادی کی تھی اس سابقہ جوڑی کے 6 بچے ہیں تاہم 2019 میں انہوں نے راہیں جدا کرلیں تھیں۔

  • بریڈ پٹ اور جارج کلونی کی نئی فلم ’وولفس‘ کا ٹریلر جاری

    بریڈ پٹ اور جارج کلونی کی نئی فلم ’وولفس‘ کا ٹریلر جاری

    مداحوں کا انتظار ختم کرتے ہوئے ہالی وڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ اور جارج کلونی کی نئی فلم ’وولفس‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ فلم کے ہدایت کار جون واٹس نے بلاشبہ اپنی صلاحیتوں سے انصاف کیا ہے اور اسکرین پر ایسا ہی کچھ پیش کرنے کی کوشش کی ہے جس کے لیے وہ معروف ہیں۔

    اداکار بریڈ پٹ اور جارج کلونی 16 سال بعد ایک ساتھ ایکشن کامیڈی ’وولفس‘ میں نظر آئیں گے، بدھ کو ریلیز ہونے والے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ وہ دووں ایک قتل کا سراغ لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔

    2 منٹ 43 سیکنڈ کے ٹریلر میں ایک خاتون کو دکھایا گیا ہے جو قتل کے بعد مدد کے لیے ایجنٹ کو فون کرتی ہے۔ تاہم اس کی مدد کے لیے ایک سے زادئد افراد کے آنے کے سبب مزید الجھنیں پیدا ہوجاتی ہیں۔

    واضح رہے کہ جون واٹس مارول کے لیے تین ’اسپائیڈر مین’ فلموں کی ہدایت کاری کے فرئض بھی انجام دے چکے ہیں جبکہ انھیں 2015 کی ’کاپ کار‘ نامی فلم سے شہر ملی تھی اسی سال ان کی فلم کو سن ڈانس فلم فیسٹیول میں بھی کافی پذیرائی ملی تھی۔

  • روسی بزنس ٹائیکون نے بریڈ پٹ کے ساتھ بدمعاشی کیوں کی؟

    روسی بزنس ٹائیکون نے بریڈ پٹ کے ساتھ بدمعاشی کیوں کی؟

    ہالی وڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ کے ساتھ روسی بزنس ٹائیکون یوری شیفلر نے بدمعاشی کیوں کی اور انھیں دھمکی کیوں دی وجہ سامنے آگئی۔

    بریڈ پٹ کا اپنے روسی کاروباری حریف کے ساتھ جھگڑا اس وقت شدت اختیار کرگیا ہے۔ ’ونس اپون اے ٹائم ان ہالی ووڈ‘ کے اداکار اور روسی سیٹھ کے درمیان ایک پراپرٹی کی وجہ سے لڑائی زور پکڑ چکی ہے جبکہ اداکار نے ان پر ’غنڈہ گردی‘ کا الزام عائد کیا ہے۔

    60 سالہ ہالی ووڈ اسٹار اور ووڈکا (شراب) کے کاروبار سے منسلک بزنس ٹائیکون یوری شیفلر کے درمیان فرانس کے جنوب میں واقع ’چیٹو میراول‘ نامی پراپرٹی پر تنازع چل رہاہے، اس ولا میں ایک انگور کا باغ بھی ہے جو اس سے قبل بریڈ پٹ اور انکی سابقہ بیوی انجلینا جولی کی مشترکہ ملکیت تھا۔

    ہالی ووڈ کے سابق جوڑے نے 2008 میں یہ جائیداد 28.4 ملین ڈالر میں خریدی تھی۔ فرانسیسی ولا میں 2014 میں دونوں کی شادی بھی ہوئی تھی۔

    تاہم، 1300 ایکڑ پر محیط اس عظیم الشان جائیداد پر اب بریڈ پٹ اور یوری شیفلر کے درمیان قانونی جنگ چھڑ چکی ہے۔

    بریڈ پٹ اور روسی ٹائیکون یوری شیفلر کے درمیان یہ لڑائی کیوں شروع ہوئی؟ اطلاعات کے مطابق جب 60 سالہ بریڈ پٹ نے انجیلینا کی جانب سے اپنا حصہ بیچنے کے بعد اس پراپرٹی کی لین دین کے معاملے میں تعاون سے انکار کیا تو روسی تاجر نے انھیں ’آخرکار دھمکی‘ دے ڈالی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق خصوصی قانونی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ شیفلر بار بار پٹ کو دھمکا رہے۔ وہ چاہتے تھے کہ انجلینا کی ملکیت نوول کا حصہ حاصل کرنے کے بعد وہ بریٹ کے ساتھ مل کر مزید کوئی آگے کی راہ نکالیں۔

    واضح رہے کہ بریڈ پٹ نے فروری 2022 میں انجلینا جولی پر مقدمہ کیا تھا جب انھو نے اس پراپرٹی میں اپنا 50 فیصد حصہ نوول کو بیچ دیا تھا۔

  • بریڈ پٹ کا ہالی ووڈ سے ریٹائرمنٹ لینے پر غور؟

    ہالی وڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ فلم انڈسٹری سے ’سیمی ریٹائرمنٹ‘ لینے پر غور کر رہے ہیں۔

    بریڈ پٹ کو حال ہی میں میکسیکو کے ایک تالاب میں نئی ​​گرل فرینڈ انیس ڈی رامون کے ساتھ نیو ایئر مناتے ہوئے دیکھا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق نیو ایئر کے موقع پر اداکار کا اپنی نئی گرل فرینڈ کے ساتھ یہ سفر ہالی وڈ سے کچھ عرصے کے لیے دوری اختیار کرنے کا منصوبہ تھا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار کے ’پلان بی‘ معاہدے کے تحت ان کی سابقہ اہلیہ، اداکارہ ​​جینیفر اینسٹن کے ساتھ مل کر قائم کی گئی کمپنی کا 60 فیصد حصّہ فرانسیسی میڈیا کے ایک گروپ کو بیچ دیا گیا ہے۔

    اداکار اپنی کمپنی کا 60 فیصد حصّہ بیچنے کے بعد اب ہالی ووڈ سے سیمی ریٹائرمنٹ لے رہیں ہیں جس کے بعد وہ پُرامن زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بریڈ پٹ اب صرف بطور اداکار ہالی ووڈ میں کام کرتے رہیں گے، اس کے علاوہ کسی بھی قسم کے شو بزنس کا حصّہ نہیں بنیں گے۔

  • بریڈ پٹ کے خطرناک ایکشن، مداحوں کو دنگ کردیا

    بریڈ پٹ کے خطرناک ایکشن، مداحوں کو دنگ کردیا

    معروف ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ نے اپنی نئی آنے والی فلم کے خطرناک سین بغیر کسی اسٹنٹ مین کے خود ہی شوٹ کروائے اور اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ نے اپنی اگلی فلم بلٹ ٹرین کے لیے خطرناک مناظر خود شوٹ کروائے۔

    ایکشن سے بھرپور اس فلم کے ڈائریکٹر ڈیوڈ لیچ ہیں جو اس سے قبل جان وک اور ڈیڈ پول 2 ایکشن سے بھرپور فلموں کے لیے مشہور ہیں۔

    فلموں میں اداکاروں کی حفاظت کے پیش نظر خطرناک مناظر فلم بند کروانے کے لیے ماہر اسٹنٹ مین کو استعمال کیا جاتا ہے، تاہم کچھ ایسے اداکار بھی ہیں جو اپنی فلموں کے خطرناک سینز خود ہی شوٹ کرواتے ہیں۔

    ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز اپنی فلموں کے خطرناک سین خود ہی شوٹ کروانے کے لیے مشہور ہیں اور اب ان کے ساتھ اس فہرست میں بریڈ پٹ بھی شامل ہوگئے ہیں۔

  • معروف اداکاروں کا شجرہ نسب جان کرآپ حیران رہ جائیں گے

    معروف اداکاروں کا شجرہ نسب جان کرآپ حیران رہ جائیں گے

    فلموں میں کام کرنے والے اداکار یوں تو خود بے حد مشہور ہوتے ہیں اور لوگ کم ہی ان کے خاندانی پس منظر پر توجہ دیتے ہیں، کیونکہ ان کی اپنی شخصیت نہایت مضبوط اور چکا چوند سے بھرپور ہوتی ہے۔

    تاہم ہالی ووڈ کے کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جو کسی نہ کسی مشہور شخصیت کی نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ فنکاروں سے ملوانے جا رہے ہیں۔

    بریڈ پٹ

    معروف ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ اور سابق امریکی صدر بارک اوباما آپس میں عزیز ہیں۔

    برطانوی اخبار گارجین کی ایک تحقیق کے مطابق یہ دونوں معروف شخصیات سنہ 1960 میں موجود ایک شخص ایڈون ہک کی نسل سے تعلق رکھتی ہیں۔

    جونی ڈیپ

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک تحقیق کے مطابق امریکی اداکار جونی ڈیپ اور ملکہ برطانیہ الزبتھ دور کے کزنز ہیں۔

    دونوں کا تعلق برطانیہ کے بادشاہ ایڈورڈ سوئم سے ہے جو سنہ 1327 سے 1377 تک برطانیہ کے حکمران رہے۔

    میڈونا

    امریکی گلوکارہ میڈونا اور برطانوی شاہی خاندان کے ولی عہد شہزادہ چارلس کی دوسری اہلیہ کمیلا پارکر ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔

    جارج کلونی

    مشہور امریکی اداکار جارج کلونی اور امریکا میں سیاہ فاموں کو حقوق دلانے والے سابق صدر ابراہم لنکن بھی آپس میں رشتے دار ہیں۔

    جارج کلونی ابراہم لنکن سے اپنے اس تعلق سے بے خبر تھے حتیٰ کہ ابراہم لنکن کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم لنکن کی پروڈکشن ٹیم نے یہ تحقیق سر انجام دی۔

    رابرٹ پٹنسن

    مشہور فلم سیریز ٹوئیلائٹ کے اداکار رابرٹ پٹنسن رومانیہ میں 15ویں صدی کے ایک شہنشاہ ولاد سوئم سے تعلق رکھتے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر اس حکمران کو تاریخ میں ڈریکولا کے نام سے یاد کیا جاتا ہے جو اپنے دشمنوں کو نہایت اذیت ناک طریقوں سے موت دیا کرتا تھا۔

    گویا ٹوئیلائٹ سیریز میں خون پینے والے ڈریکولا کا کردار ادا کرنے والے رابرٹ سچ مچ ڈریکولا کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

    سنڈی کرافورڈ

    امریکی اداکارہ سنڈی کرافورڈ انیسویں صدی کے مشہور امریکی مصنف ارنسٹ ہمنگ وے کے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔

    بروک شیلڈ

    امریکی ماڈل اور اداکارہ بروک شیلڈ فرانس کے بادشاہ ہنری چہارم کی نسل سے تعلق رکھتی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔