Tag: بریڈ ہوگ

  • رضوان کی انگریزی کا مذاق اڑانے پر عامر جمال نے بریڈ ہوگ کو کرارا جواب دیدیا

    رضوان کی انگریزی کا مذاق اڑانے پر عامر جمال نے بریڈ ہوگ کو کرارا جواب دیدیا

    پاکستان کے ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی انگریزی کا مذاق اڑانے پر آل رائونڈر عامر جمال نے سابق اسپنر بریڈ ہوگ کو آڑے ہاتھوں لےلیا۔

    پاکستان ٹیم کے آل رائونڈر عامر جمال نے سابق آسٹریلوی اسپنر بریڈ ہوگ کو آئینہ دکھاتے ہوئے ان کے طرز عمل پر شدید تنقید کی ہے، قومی کرکٹر عامرجمال نے بریڈ ہوگ کی جانب سے محمد رضوان کی انگریزی کا مذاق بنانے پر ان کےلیے سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی ہے۔

    عامر جمال نے اپنے پیغام میں بریڈ ہوگ کو ایک کرکٹر کے طور پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹرکو محمد رضوان کی انگریزی کا مذاق بنانے پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔

    انھوں نے بریڈ ہوگ کو یاد دلایا کہ محمد رضوان کی مادری زبان انگریزی نہیں ہے بلکہ یہ تو ان کی تیسری زبان ہے۔

    عامر جمال نے آسٹریلوی اسپنر کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ آپ کرکٹ کے بجائے سوشل میڈیا پر مسخرہ پن کریں، آپ کےفالوورز بھی بڑھیں گے، عامر کی پوسٹ کو کافی لوگ لائیک کررہے ہیں۔

  • سابق آسٹریلوی اسپنر بھی بھارت کو ملنے والے ‘دبئی ایڈوانٹیج’ پر بول پڑے

    سابق آسٹریلوی اسپنر بھی بھارت کو ملنے والے ‘دبئی ایڈوانٹیج’ پر بول پڑے

    آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر بھی چیمپئنزٹرافی میں بھارت کو ملنے والے فائدے پر بول پڑے، محمد شامی کی ایڈوانٹیج والی بات کا بھی حوالہ دیا۔

    تجربہ کار آسٹریلوی اسپنر بریڈ ہوگ ان سابق کرکٹرزکے ہم زبان ہو گئے ہیں جنھوں نے دبئی میں چیمپیئنز ٹرافی کے تمام میچز کھیلنے کا فائدہ اٹھانے پر بھارتی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا ہے، ہوگ نے کہا کہ آپ ایک مقام پر کھیل رہے ہیں، آپ نے وہاں اپنے تمام میچ کھیلے اور حالات سے ہم آہنگ ہوگئے۔

    بریڈ ہوگ نے کہا کہ بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کسی کو شکایت نہیں کرنی چاہیے کیونکہ یہ ہمارے لیے بھی ایک غیر جانبدار مقام ہے۔

    روہت چیمپئنزٹرافی میں ‘بھارت کو فائدہ’ دینے کی باتوں پر بالآخر سچ زبان پر لےآئے

    سابق آسٹریلوی اسپنر نے کہا کہ لیکن پھر محمد شامی نے ان کی بات کی نفی کی اور کہا کہ دبئی میں کھیلنے سے ان کی بولنگ میں مدد ملی ہے اور ایک مخصوص مقام پر کھیلنے سے بھارت کو فائدہ ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو ‘ایڈوانٹیج’ دینے کی باتیں ہرطرف سے سامنے آئیں، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، ناصر حسین، مائیکل ایتھرٹن نے بھارت کو فائدہ دینے پر کھل کر اظہار خیال کیا تھا، جس کے بعد میڈیا میں ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/van-der-dussen-india-have-advantage/

  • سابق آسٹریلوی کرکٹر نے انگلینڈ ٹیم کو پاکستانی اسکواڈ کے حوالے سے خبردار کر دیا

    سابق آسٹریلوی کرکٹر نے انگلینڈ ٹیم کو پاکستانی اسکواڈ کے حوالے سے خبردار کر دیا

    کراچی: سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ نے انگلینڈ ٹیم کو پاکستانی اسکواڈ کی صلاحیت کے حوالے سے خبردار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی اسپنر بریڈ ہوگ نے انگلینڈ کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان اسکواڈ اس کے خلاف اپ سیٹ کر سکتا ہے۔

    کرکٹ کے تمام فارمیٹ کھیلنے والے سابق آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ ٹور کے لیے منتخب کیا گیا 29 رکنی پاکستانی اسکواڈ میزبان ٹیم کو اس کے میدان میں ہرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    سابق آسٹریلوی اسپنر بریڈ ہوگ

    بریڈ ہوگ دو مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم میں شامل رہے ہیں، انھوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ مجھے امید ہے گرین شرٹس پوری طرح تیار ہیں اور سیریز بہت دل چسپ رہے گی۔

    انھوں نے پاکستانی اسکواڈ سے امید وابستہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپ سیٹ کر سکتا ہے، اور امید ہے کہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہونے سے قبل اسے معیاری پریکٹس بھی ملے گی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ روانگی کا شیڈول تیار

    دریں اثنا، پاکستان انڈر 19 کے بیٹسمین حیدر علی کو بھی انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز سیریز کے لیے 29 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو اگست اور ستمبر میں کھیلی جائیں گی۔

    انگلینڈ ٹیم کے دھواں دار بلے باز اور پشاور زلمی میں حیدر علی کے ساتھی کھلاڑی ٹام بینٹن نے انگلینڈ کے خلاف پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیے جانے پر حیدر علی کو مبارک باد دی ہے۔ ٹام بینٹن نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ انٹرنیشنل کال پر آپ کو شاباش ہے۔

    واضح رہے کہ حیدر علی کا 2019-20 کا سیزن زبردست رہا، جس کی وجہ سے انھیں 2020-21 سیزن کا کنٹریکٹ بھی ملا۔

  • ’’کوہلی اور بابر اعظم میں بہتر کون؟ سیریز سے فیصلہ ہوگا‘‘

    ’’کوہلی اور بابر اعظم میں بہتر کون؟ سیریز سے فیصلہ ہوگا‘‘

    سڈنی: شعیب اختر کے بعد آسٹریلوی سابق اسپنر بریڈ ہاگ نے بھی کرونا وائرس کے بعد پاک بھارت کرکٹ سیریز کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی اسپنر بریڈ ہاگ کا کہنا ہے کہ کرونا کے بعد کرکٹ کو پاکستان اور بھارت کی سیریز درکار ہے، اس سیریز سے بے پناہ دلچسپی پیدا ہوگی۔

    بریڈ ہاگ کا کہنا ہے کہ کوہلی اور بابر اعظم میں کون بہتر ہے یہ فیصلہ بھی اس سیریز سے ہوگا، پاک بھارت سیریز کے لیے مداح بھی ترسے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو 4 میچوں کی سیریز کھیلنی چاہئے، جس میں 2 ٹیسٹ پاکستان میں ہوں اور دو ٹیسٹ میچز بھارت میں کرائے جائیں۔

    سابق آسٹریلوی اسپنر نے کہا کہ مداح کچھ دلچسپ کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں، لہٰذا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو تھوڑی دیر کے لیے ختم کریں اور ایسی سیریز کرائی جائیں جو واقعی میں پوری دنیا میں دلچسپی پیدا کریں۔

    مزید پڑھیں: پاک بھارت سیریز، کپل دیو کی ’یارکر‘ پر شعیب اختر کا ’باؤنسر‘

    بریڈ ہاگ نے کہا کہ موسم گرما میں بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز بھی ملتوی کی جائے اور اس کی بجائے ایشیز سیریز کرائی جائے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2012-13 کے بعد سے باہمی سیریز نہیں کھیلی گئی ہے، دونوں ٹیمیں آئی سی سی ایونٹ میں ہی مدمقابل ہوتی ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کرونا متاثرین کی امداد کے لیے پاک بھارت ون ڈے سیریز کی تجویز پیش کی تھی۔

    شعیب اختر کا کہنا تھا کہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مقابلے دنیا بھر میں شائقین کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں، دونوں ملک 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیل کر آمدنی برابر تقسیم کرکے ضرورت مندوں کی مدد کرسکتے ہیں،اس سیریزکا نتیجہ کچھ بھی ہو دونوں ٹیموں کی جیت ہوگی۔