Tag: بریک اپ

  • ملائیکہ نے ارجن کپور سے بریک اپ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    ملائیکہ نے ارجن کپور سے بریک اپ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے ارجن کپور سے بریک اپ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی اور ان خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار ملائیکہ اروڑا کے منیجر نے بتایا کہ دونوں میں راہ و رسم بالکل پہلے جیسے اور ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔

    اداکار ملائیکہ اروڑا کے منیجر نے ان دعووں کو غلط قرار دیا اور کہا کہ دونوں کے درمیان بریک اپ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ 50 سالہ ملائیکہ اور 38 سالہ ارجن کپور کے درمیان 2019 سے رومانی تعلقات قائم ہیں اور ان  کے بریک اپ کی افواہیں اس سے قبل بھی بھارتی میڈیا میں رپورٹ ہوئی تھیں۔

    بھارتی میڈیا نے گزشتہ روز یہ دعویٰ کیا تھا کہ بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائکہ اروڑا نے مبینہ طور پر 7 سال سے زائد عرصے تک ریلیشن میں رہنے کے بعد اب علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    پنک ویلا کے ذرائع نے بتایا تھا کہ ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کے درمیان بہت گہرا تعلق تھا اور دونوں راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں، دونوں نے ہی اس معاملے میں خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کسی بھی شخص کو ان کے ذاتی معاملے پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

  • اکشے کمار کے شادی سے قبل کتنے بریک اپ ہوئے؟

    اکشے کمار کے شادی سے قبل کتنے بریک اپ ہوئے؟

    بھارتی اداکار اکشے کمار نے اداکارہ ٹوئنکل کھنہ سے شادی سے قبل متعدد مرتبہ بریک اپ ہونے کا انکشاف کردیا۔

    بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے حال ہی میں رنویر شو پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ٹوئنکل سے تعلق اور شادی سے قبل اپنے دو تین ناکام عشق کا انکشاف کیا۔

     میزبان نے اداکار سے بریک اپس کے بارے میں نوجوان نسل کو مشورہ دینے کو کہا کہ کس طرح ٹوٹے دل کو سنبھالا جائے، جس پر اکشے کمار نے کہا کہ جب میرا بریک اپ ہوا تو (دو تین بار ہوا) تو میں اور زیادہ ایکسرسائز کرتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اس طرح میں اس دکھ کو چینلائز کرتا تھا، اسکی وجہ یہ ہے کہ جب بریک اپ ہوتا ہے تو بہت غصہ ہوتا ہے تو اسے چینلائز کرنا ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ اکشے کمار نے 2001 میں ساتھی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ سے شادی کرلی تھی، دونوں کے ہاں دو بچے بیٹا آراو اور بیٹی نیتارا ہے۔

  • عالیہ بھٹ نے سدھارتھ سے بریک اپ کے کئی سال بعد خاموشی توڑ دی

    عالیہ بھٹ نے سدھارتھ سے بریک اپ کے کئی سال بعد خاموشی توڑ دی

    بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اداکار سدھارتھ ملہوترا سے بریک اپ کے کئی سال بعد خاموشی توڑ دی۔

    بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور ورون دھون جمعرات کو کافی ود کرن کے ایپی سوڈ میں بطور مہمان نظر آئیں گے، شو میں اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کی اداکارہ عالیہ بھٹ بھی ایک ویڈیو کے ذریعے شرکت کریں گی جہاں انہوں نے سدھارتھ کی تعریفیں کی ہیں۔

    اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے سابق بوائے فرینڈ سدھارتھ ملہوترا کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے کہا کہ  ’’سد ایک بہت اچھا گلوکار ہے، وہ ایک بہت اچھا انسان ہے، اس کے علاوہ وہ مزاحیہ ہے اور اپنی سالگرہ کی تقریب میں سو جانے والا پہلا شخص ہے‘‘۔

    عالیہ نے مزید کہا کہ سڈ کو لوگوں میں گھلنے میں کچھ وقت لگتا ہے، وہ لوگوں سے ایک فاصلہ رکھتا ہے ملاقات کے دوران صرف ہیلو ہیلو کہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کے مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

    عالیہ بھٹ کا شوہررنبیر کپور کی سالگرہ پر جذباتی پیغام

    سدھارتھ سے ملنے والے اپنے خصوصی تحفے کے بارے میں بات کرتے ہوئے عالیہ نے کہا، میں سڈ کی بہت شکر گزار ہوں، کیونکہ اس نے مجھے میری زندگی کا پہلا پیار’’ ایڈورڈ‘‘ دیا(ایڈورڈ وہ بلی ہے جو سدھارتھ نے عالیہ کو دی تھی جب وہ ڈیٹنگ کر رہے تھے)۔

    شو کے گیم راؤنڈ کے دوران سدھارتھ سے ایک ایسی چیز کا نام بتانے کو کہا گیا جو اس نے اپنے آخری رشتے سے سیکھا، جس پر اداکار نے کہا کہ میں نے اپنے آخری رشتے سے سیکھا کہ کسی کو بھی اپنا پالتو جانور تحفے میں نہ دیں۔

    سدھارتھ نے کیارا سے شادی کرنے کی اصل وجہ بتادی؟

    کرن جوہر نے سدھارتھ سے سوال کیا کہ وہ وہ عالیہ بھٹ سے کونسی چیز چرانا چاہتے ہیں جس پر سدھارتھ نے کہا "بلی… ایڈورڈ‘‘۔

    بولی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ساتھ 2012 میں فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے ساتھ کیا، جس کے بعد سے ان دونوں کے افیئر کی خبریں میڈیا میں سامنے آتی رہی۔

    واضح رہے کہ عالیہ نے اب رنبیر کپور سے شادی کر لی ہے اور ان کی ایک بیٹی ہے جس کا نام راہا ہے جبکہ سدھارتھ نے اس سال کے شروع میں اداکار کیارا اڈوانی سے شادی کی۔