Tag: بری خبر

  • امیزون کے ملازمین کے لیے ایک اور بری خبر

    امیزون کے ملازمین کے لیے ایک اور بری خبر

    واشنگٹن: امیزون کے ملازمین کے لیے ایک اور بری خبر ہے، کمپنی مزید 9 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی ای کامرس کمپنی امیزون میں ایک بار پھر چھانٹی کا عمل ہونے والا ہے، کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ امیزون اپنے الگ الگ ڈپارٹمنٹس میں تقریباً 9000 ملازمین کی چھانٹی کا منصوبہ بنا چکا ہے۔

    جب ڈپارٹمنٹس سے ملازمین کو نکالا جائے گا ان میں امیزون ویب سروسز، پیپل، ایکسپیرینس، ایڈورٹائزنگ اور ٹی سوئچ شامل ہیں۔

    امیزون کے چیف ایگزیکٹو افسر اینڈی جیسی نے ملازمین کو ایک ای میل بھیجی ہے جس میں چھانٹی سے متعلق بتایا گیا ہے، ان کا مؤقف تھا کہ مستقبل میں کمپنی کی کامیابی کے لیے یہ عمل بہت ضروری ہے۔

    ابھی پچھلے برس ہی نومبر میں امیزون کمپنی اپنے الگ الگ ڈپارٹمنٹس سے تقریباً 18 ہزار ملازمین کی چھانٹی کر چکی ہے، اس چھانٹی سے گریڈ 1 سے گریڈ 7 یعنی سبھی سطح کے ملازمین متاثر ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ پوری دنیا میں امیزون کے ملازمین کی تعداد 15 لاکھ ہے، یہ امیزون کی تاریخ میں پانچویں سب سے بڑی چھانٹی ہوگی، اور جن ملازمین کو نکالا جائے گا انھیں 24 گھنٹے پہلے نوٹس اور سیویرنس پے دیا جائے گا۔

  • پی سی بی میں بھاری تنخواہ لینے والے افسران کے لیے بری خبر

    پی سی بی میں بھاری تنخواہ لینے والے افسران کے لیے بری خبر

    مینجمنٹ کمیٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) میں بڑی تنخواہ لینے والے افسران کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے بڑی تنخواہوں والے افسران کی پرفارمنس پر مایوس کا اظہار کیا ہے۔

    انکوائری رپورٹ میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ ڈھائی لاکھ روپے تنخواہ لینے والے 4 سال میں 10 لاکھ تک کیسے پہنچ گئے، جبکہ بڑے افسران ماہانہ تنخواہ 15 لاکھ سے 25 لاکھ تک وصول کرتے ہیں۔

    پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی اگلی بیٹھک میں فیصلوں کی منظوری لے گی۔

    واضح رہے کہ پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی آنے کے بعد کئی افسران  کو عہدے سے فارغ کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ روز پی سی بی کی ایچ آر بھی اپنا عہدہ چھوڑ کر جاچکی ہے۔

  • بجلی 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    بجلی 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

    اسلام آباد: شہباز شریف حکومت میں بھی بجلی صارفین کے لیے بری خبر آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، سی پی پی اے نے مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی۔

    نیپرا اس درخواست پر 27 اپریل کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔

    سی پی پی اے نے درخواست میں کہا ہے کہ مارچ میں 10 ارب یونٹ سے زائد بجلی پیدا کی گئی، پانی سے 16.35 فیصد اور کوئلے سے 24.83 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں مہنگے فرنس آئل سے 10.62 فی صد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 9.53، درآمدی ایل این جی سے 18.87 فی صد بجلی پیدا کی گئی، اور جوہری ایندھن سے 15.01 فی صد بجلی پیدا کی گئی۔

  • نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں درخواست جمع کرانے والوں کے لئے بری خبر

    نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں درخواست جمع کرانے والوں کے لئے بری خبر

    اسلام آباد: نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں درخواست جمع کرانے کا آج آخری دن ہے، ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں درخواست جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے آن لائن رجسٹریشن نادراای سہولت فرنچائز پر 250 روپے فیس کیساتھ کرائی جا سکتی ہیں جبکہ پاکستانی گھر بیٹھے نادرا ویب سائٹ پربھی بغیر اضافی فیس کے رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔

    ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں درخواست جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام، فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان

    یاد رہے چند روز قبل نادرا نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا اسکیم کا مقصد عوام کو ذاتی چھت کی فراہمی آسان بنانا ہے، آخری تاریخ میں متعدد بار توسیع کی گئی تاکہ کوئی شہری محروم نہ رہے۔

    نادرا حکام کے مطابق اسلام آباد میں 260856 افراد، لاہور میں 225694، کراچی میں 265347 افراد، فیصل آباد میں 124884، ملتان میں 78738 اور کوئٹہ میں 70892 افراد نے رجسٹریشن کرائی، پشاور اور سوات میں بالترتیب 47362 اور 53486 افراد نے رجسٹریشن کرائی۔

    خیال رہے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا افتتاح وزیراعظم پاکستان عمران خان نے 15 جولائی 2019 کو کیا تھا،جس کے تحت غریب شہریوں کو اپنا گھر آسان قسطوں پر فراہم کیا جائے گا۔