Tag: برے وائٹ

  • ڈبلیو ڈبلیو ای پر’آسیب‘ کا قبضہ برقرار

    ڈبلیو ڈبلیو ای پر’آسیب‘ کا قبضہ برقرار

    نیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے سروائیور سیریز کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں برے وائٹ، رومن رینز اور بروک لیسنر نے میدان مارلیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سروائیور سیریز میں ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن، یونیورسل چیمپئن اور اسمیک ڈاؤن، این ایکس ٹی، ڈبلیو ڈبلیو ای را کے مقابلے ہوئے۔

    یونیورسل چیمپئن شپ کے میچ میں برے وائٹ اور ڈیئنل برائن مدمقابل آئے، برائے وائٹ یونیورسل چیمپئن شپ بیلٹ کا دفاع کررہے تھے، ڈینئل برائن کے برے وائٹ کو ہرانے کے سارے حربے ناکام ہوئے اور برے وائٹ نے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔

    ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کے میچ میں ری میسٹریو کو بروک لیسنر کا چیلنج درپیش تھا، رے میسٹریو اپنے ساتھی کے ہمراہ لڑ کر بروک لیسنر کو زیر کرنے میں ناکام رہے۔

    ایک اور مقابلے میں پندرہ ریسلرز رنگ میں اترے، را کی نمائندگی سیتھ رولنز، اسمیک ڈاؤن کی نمائندگی رومن رینز کررہے تھے، مقابلے میں این ایکس ٹی کے 5 ریسلرز بھی شریک ہوئے۔

    مقابلے میں جو ریسلر ہارتا گیا وہ رنگ سے باہر جاتا گیا، آخر میں سیتھ رولنز، رومن رینز اور کیتھ لی رنگ میں رہ گئے تھے، کیتھ لی نے سیتھ رولنز کو ہرا کر مقابلے سے باہر کیا۔

    رومن رینز اور کیتھ لی کے درمیان مقابلہ جاری تھا، رومن رینز نے بھاری بھرکم ریسلر کیتھ لی دو سپر مین پنچ لگائے وہ بچ گئے، آخر میں رومن رینز نے اپنا آخری داؤ لگا کرکیتھ لی کو ہرایا اور اسمیک ڈاؤن کو چیمپئن بنادیا۔

  • ڈبلیو ڈبلیو ای، رومن رینز کے بعد ہیوی ویٹ چیمپئن سیتھ رولنز پر حملہ

    ڈبلیو ڈبلیو ای، رومن رینز کے بعد ہیوی ویٹ چیمپئن سیتھ رولنز پر حملہ

    لاس ویگاس: ڈبلیو ڈبلیو ای اسمیک ڈاؤن کے میچ میں ہیوی ویٹ چیمپئن سیتھ رولنز پر حملہ کیا گیا جس کے بعد وہ رنگ سے لاپتا ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای مین ایونٹ کراؤن جیول سے قبل اسمیک ڈاؤن میں بگ ڈوگ رومن رینز اور ہیوی ویٹ چیمپئن سیتھ رولنز مدمقابل تھے، دونوں کے درمیان مقابلہ جاری تھا کہ اس دوران رنگ میں اندھیرا ہونے کے بعد سیتھ رولنز پر حملہ کیا گیا اور وہ رنگ سے لاپتا ہوگئے۔

    رنگ میں حملے کے دوران رومن رینز بھی دکھائی نہیں دئیے تاہم سیتھ رولنز کی جھلک کچھ دیر بعد دکھائی دی لیکن وہ اپنے گلے کو پکڑ کر گھبرائے ہوئے نظر آئے۔

    سیتھ رولنز پر حملہ کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ برے وائٹ ہیں جنہوں نے نئے انداز سے ڈبلیو ڈبلیو ای میں انٹری دی ہے وہ جب آتے ہیں تو رنگ میں اندھیرا کردیا جاتا ہے اور وہ اپنے حریف کو مار کر غائب ہوجاتے ہیں۔

    آئندہ چند روز میں کراؤن جیول کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ہیوی ویٹ چیمپئن شپ مقابلے کے لیے برے وائٹ اور سیتھ رولنز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

    سیتھ رولنز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر برے وائٹ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آپ نے مجھے وہاں منتقل کرکے مارا میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ میں دوبارہ چلوں گا، مجھے آپ کی معافی نہیں چاہئے میں انتقام لینا چاہتا ہوں۔‘

    واضح رہے کہ کراؤن جیول میں دو نئے ریسلرز کی انٹری ہورہی ہے جن میں ٹائسن فیوری مونسٹر مین برون اسٹرومین سے مقابلہ کریں گے۔

    کوفی کنگسٹن کو شکست دے کر ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بننے والے بروک لیسنر کو کین ولاس کوئز کا چیلنج درپیش ہوگا۔