Tag: بزدار

  • عثمان بزدار کو بڑا ریلیف مل گیا

    عثمان بزدار کو بڑا ریلیف مل گیا

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں 8مئی تک توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے سمجھ نہیں آتی ہر کیس میں گرفتاری کیوں ضروری ہوتی ہے۔

    جسٹس طارق سلیم نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا پرویز الٰہی کے گھر جو کچھ ہوا اس کے بعد آپ کو اپنی آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئیں، پیر تک گرفتار نہیں ہوں گے تو کچھ فرق نہیں پڑتا،ان کا ویک اینڈ اچھا گزر جائے گا۔

    وکیل عثمان بزدار نے بتایا کہ آئے روز چھاپے مارے جا رہےہیں ،مقدمات کو خفیہ رکھا جا رہا ہے، جس پر عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کیاآپ شامل تفتیش ہوئے ہیں۔

    جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ عثمان بزدارابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوئے تو عدالت نے کہا کہ آپ وزیراعلیٰ رہے ہوں گے مگر یہ بات ذہن نشین کرلیں قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عدالت کو بتایا کہ مجھے جب بلایا گیا تب کورونا میں مبتلا تھا، کل بھی 3گھنٹے اینٹی کرپشن میں موجود رہا بتایا گیا کہ کوئی کیس نہیں ہے۔

    عدالت نے سرکاری وکیل کی عثمان بزدارکو گرفتار نہ کرنے کا حکم واپس لینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں 8 مئی تک توسیع کردی۔

  • پنجاب میں 10 ارب روپے سے زائد ریونیو کی وصولی

    پنجاب میں 10 ارب روپے سے زائد ریونیو کی وصولی

    لاہور: صوبہ پنجاب میں بزدار حکومت کے کان کنی کی فلاح و بہبود میں انقلابی اقدامات کی وجہ سے 10 ارب روپے سے زائد کا ریونیو وصول کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں مالی سال 21-2020 کے دوران 10.19 ارب روپے سے زائد ریونیو وصولی کا ریکارڈ قائم کردیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کان کنی کے وسائل کا بھرپور اور بہتر استعمال یقینی بنایا جائے گا، کنسٹرکشن سیکٹر کے فروغ کے لیے سیمنٹ سیکٹر پر عائد پابندیاں ختم کردی گئیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نئی سیمنٹ فیکٹریوں کے لیے 22 نئے این او سی جاری کیے جا رہے ہیں، گزشتہ 3 سال میں 10 سیمنٹ پلانٹ کی تنصیب کے لیے این او سی جاری ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں سیمنٹ پلانٹ کی تنصیب کے لیے مزید این او سیز کے اجرا کا عمل جاری ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نئی سیمنٹ فیکٹریاں قائم ہونے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، پسماندہ علاقوں میں نئی سیمنٹ فیکٹریاں قائم ہونے سے معاشی ترقی ہوگی۔

  • امن عامہ سبوتاژ کرنے والے کو برداشت نہیں کیا جائے گا: وزیراعلیٰ پنجاب

    امن عامہ سبوتاژ کرنے والے کو برداشت نہیں کیا جائے گا: وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ آزادی کے نام پر نام نہاد مارچ درحقیقت غلامی مارچ ہے، مسترد شدہ عناصر قوم کو پرانے پاکستان کا پھرغلام بنانا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ امن عامہ سبوتاژ کرنے والے کو برداشت نہیں کیا جائے گا، 22 کروڑ عوام نے پرانے پاکستان کو ٹھو کر مار دی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب نیا پاکستان بن رہا ہے اور غلامی کا دور واپس نہیں آئے گا، وزیراعظم کی قیادت میں تبدیلی کےسفر کو کوئی نہیں روک سکتا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے پی ٹی آئی کو 5سال کا مینڈیٹ دیا، پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے، انتشار اور امن عامہ سبوتاژ کرنے والے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مسترد شدہ عناصر نام نہاد مارچ سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

    مولانا31 سال سے ناجائزحکمرانوں کا کھایا نمک حلال کرنے میں آگے آگے ہیں

    دوسری جانب فردوس عاشق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ عوام نہیں فضل الرحمان کا حکومت سے جھگڑا اسد محمود کے لیے ہے، زرداری کا جھگڑا بلاول کے لیے، نواز کا جھگڑا مریم کے لیے ہے، شہباز شریف کا جھگڑاحمزہ شہباز اور اسفندیارولی کا جھگڑا ایمل ولی کے لیے ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان پاکستان کے عوام کی امیدوں کا محور ہیں، عثمان بزدار

    وزیراعظم عمران خان پاکستان کے عوام کی امیدوں کا محور ہیں، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے عوام کی امیدوں کا محور ہیں، حکومت اہداف کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے، انڈسٹری کی ترقی سے معاشی استحکام آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت اہداف کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے، پنجاب میں نئی صنعتی پالیسی معیشت پرمثبت اثرات مرتب کرے گی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کی ترقی سے معاشی استحکام آئے گا، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں، صوبے کے مختلف حصوں میں خصوصی اکنامک زون قائم کیے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا وزیراعظم عمران خان پاکستان کے عوام کی امیدوں کا محور ہیں۔

    مزید پڑھیں : قوم عمران خان کو انقلابی رہنما کے طور پر یاد رکھے گی، عثمان بزدار

    گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے 100 روزہ پلان کے اہداف پورےکریں گے، عوام کی خدمت کے وعدے پر آئے ہیں، وعدے نبھائیں گے، پنجاب حکومت درست سمت میں کام کررہی ہے،نئے قوانین، ترامیم 100روزہ پلان پرعمل درآمد کا حصہ ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا ہماری توجہ کا محور پنجاب کا عام آدمی ہے، قوم عمران خان کوانقلابی رہنما کے طور پر یاد رکھے گی۔

    اس سے قبل یاد رہے دو روز قبل سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی بے مثال قیادت میں ملک کی سمت درست کردی ہے، حکومت نے 100 روزمیں عزم، جانفشانی اور بساط سے بڑھ کر کام کیا، ماضی میں کوئی حکومت ایسا شاندارپروگرام نہیں دے سکی۔