Tag: بزرگ شہریوں

  • اسلام آباد میں مبینہ جنونی شخص بزرگ شہریوں کا دشمن بن گیا

    اسلام آباد میں مبینہ جنونی شخص بزرگ شہریوں کا دشمن بن گیا

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں مبینہ جنونی شخص بزرگ شہریوں کا دشمن بن گیا، دو دن میں دو افراد کو قتل کردیا جبکہ تیسرے کو اہل علاقہ نے بچالیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈکیتیوں کے بعد ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سامنے آنے لگے ، جنونی شخص نے 65 سے 70 سالہ بزرگوں کو ٹارگٹ کرنا شروع کردیا۔

    تھانہ بہارہ کہو میں 2 روز کے دوران 3 افراد کو ٹارگٹ کیا گیا ، 3 میں سے 2 بزرگ جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرے کو اہل علاقہ بچانے میں کامیاب ہوگئے۔

    نامعلوم ملزم نے 70 سالہ محمد اشرف کی گردن کاٹ کر قریبی جنگل میں پھنک دیا جبکہ گزشتہ روز 68 سالہ بزرگ عبد القیوم کا بھی گھر کے باہر گلا کاٹ دیا گیا تھا۔

    پولیس کو تاحال جنونی شخص کاکوئی سراغ نہ مل سکا، حکام کا کہنا ہے کہ وارداتوں کا طریقہ کار ایک جیسا ہے اور ایک ہی تیز دھارے کا استعمال کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ تیسرے واقعے سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں، جلد ملزم کو گرفتار کرلیں گے۔

  • پاکستان میں بزرگ شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن، آئندہ ہفتے سے رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان

    پاکستان میں بزرگ شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن، آئندہ ہفتے سے رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : حکومتِ پاکستان نے کورونا ویکسی نیشن کے اگلے مرحلے میں آئندہ ہفتے سے 65 سال اور اس سے زائد عمر والے بزرگ شہریوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انشا اللہ آئندہ ہفتے سے 65 سال اور زائد والوں کی رجسٹریشن شروع کریں گے، رجسٹرافراد کی کوروناویکسی نیشن مارچ میں شروع کردی جائے گی۔

    خیال رہے ملک بھر میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسی نیشن جاری ہے، این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں 27228 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن ہو چکی ہے ، سب سےزیادہ ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن سندھ میں ہوئی۔

    این سی او سی کے مطابق سندھ میں21121،پنجاب 4458 ، کے پی میں 691، اسلام آبادمیں274 ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن ہوچکی ہے جبکہ آزاد کشمیر 239، گلگت بلتستان 312 ہیلتھ ورکرز، بلوچستان میں 133 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن ہوئی۔

  • بزرگ شہریوں کیلئے پنشن 20 فیصد بڑھادی گئی

    بزرگ شہریوں کیلئے پنشن 20 فیصد بڑھادی گئی

    اسلام آباد : معاون خصوصی زلفی بخاری نے 100 روزہ کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ای او بی آئی کے بزرگ شہریوں کیلئے پنشن 20 فیصد بڑھادی گئی ، قطر نے دسمبر میں ویزا سینٹرز کھولنے کا وعدہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 100 روزہ کارکردگی پر وزارت سمندر پار پاکستانیوں کی رپورٹ تیار ہے، معاون خصوصی زلفی بخاری نےرپورٹ وزیراعظم کو ارسال کردی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ای او بی آئی کے بزرگ شہریوں کے لئے پنشن 20 فیصد بڑھادی گئی ، پنشن 5 ہزار 250 سے بڑھا کر 6 ہزار 500 روپے کردی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق قطر نے دسمبر میں ویزاسینٹرز کھولنے کا وعدہ کیا ہے، ویزا سینٹرز سے پاکستانیوں کے لئے قطر میں ایک لاکھ ملازمتوں کا وعدہ پورا ہوگا جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے نائیکوپ کی شرط ختم کردی ہے۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے رپورٹ میں بتایا آن لائن ویب پورٹل “نیا پاکستان کالنگ کاآغازکیاگیا، پورٹل کا مقصد بیرون ملک پاکستانیوں کوایک پلٹ فارم پر اکھٹا کرنا ہے جبکہ وزارت میں غیرقانونی بھرتیوں پرکاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

    خیال رہے حکومت نے 100 دن پورے ہونے پر کارکردگی رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 100 دن مکمل ہونے پر خصوصی تقریب جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگی، جس میں وزیراعظم عمران خان حکومتی کارکردگی پرقوم کو اعتماد میں لیں گے۔

    یاد رہے چند روز قبل 100روزہ پلان کے تحت وزیر اعظم عمران خان وزارتوں کی کارکردگی قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارتوں کو پہلے مرحلے کی کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

    وزراء کو رپورٹ میں بتانا ہوگا کہ قومی خزانے کو کتنا فائدہ پہنچایا، کفایت شعاری،سادگی پرعمل ہوا؟ عوام کو ریلیف کے لیے کیا اقدامات کیے اور حکومتی منشورپرعملدرآمد ، نئی اسکیموں، کرپشن کے سد باب کے لیے کیا اقدامات کیے۔

    وزیر اعظم وزارتوں کی کارکردگی قوم کے سامنےلائیں گے اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل وزراکوحکومتی و عوامی سطح پر کریڈٹ دیں گے۔

    واضح رہے عام انتخابات 2018 سے قبل 20 مئی کو پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سو دن کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ 100 دن کا منشور دے دیا ہے، یہ منشور ہماری سمت کا تعین کررہا ہے۔

    سربراہ تحریک انصاف نے مزید کہا تھا کہ سو دن کے پلان کا مقصد حکومت کی تمام پالیسیاں بنانا ہے، سو دن کے پلان میں سوا3کروڑ سرکاری اسکولوں کے بچوں کی تعلیم پر توجہ دینی ہے، مدارس کے25لاکھ بچوں کو اعلیٰ تعلیم دینی ہے، مدارس کے بچوں کو بھی ڈاکٹر بنانا ہے، ہم نے نچلے طبقے کو اوپر لانا ہے، بیورو کریسی کو غیرسیاسی کیا جائے گا، سرکاری اسپتالوں کو ٹھیک کرنے گئے تو مافیا کا سامنا کرنا پڑا۔