کراچی: اورنگی ٹاؤن کے علاقے فرید کالونی میں گھر سے بزرگ شہری کی لاش ملنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 60 سالہ زرشاد نامی شخص رکشہ چلاتا تھا اور فرید کالونی میں واقع گھر میں اکیلا کرائے پر رہائش پذیرتھا۔ مقتول بزرگ کو رسیوں سے باندھا گیا تھا جبکہ مکان کو تالا لگا ہوا تھا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بیٹے اس کے ساتھ نہیں رہتے وہ دوسرےعلاقے میں مقیم ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ جس مکان سےلاش ملی اس کے مکین فرارہیں۔ مذکورہ شخص کو رسیوں سے باندھا ہوا تھا اور مکان کو تالا لگا ہوا تھا۔
اہل علاقہ کا بیان میں کہنا تھا کہ مقتول کی لاش قریبی دوست عزیز کے مکان سے برآمد ہوئی۔ علاقہ مکینوں نے مکان سے بو آنے پر پولیس کو اطلاع دی۔