Tag: بزنس ٹائیکون

  • ’میں ایسی شادی میں۔۔۔۔‘ تاپسی نے اننت کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی

    ’میں ایسی شادی میں۔۔۔۔‘ تاپسی نے اننت کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی

    بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں نے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

    اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی جمعے کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے جس میں اہم شخصیات نے شرکت کرنی ہے، شادی اور اس کے بعد کی تقریبات میں دنیا بھر سے معروف شخصیات نے شرکت کی جن میں سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر، سامسنگ کے چیئرمین لی جائے ینگ بھی شامل ہیں۔

    شادی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی گزشتہ روز تقریب میں شریک ہوئے تھے اس کے علاوہ اس شاہانہ شادی میں بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ ستارے، کرکٹر کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

    تاہم کئی نام ایسے بھی تھے جو ان تقریبات کا حصہ نہ بن سکے، ان میں اداکارہ تاپسی پنوں شامل ہیں، اداکارہ نے ایک پوڈکاسٹ میں اننت کی شادی میں شریک نہ ہونے کی وجہ بتائی۔

    تاپسی پنو نے کہا کہ میں شادی کو ایک بہت نجی معاملہ سمجھتی ہوں اسی لیے اُن شادی میں شرکت کرتی ہیں جس کے خاندان سے کوئی میرا ذاتی تعلق نہ ہو۔

    تاپسی کا کہنا تھا کہ’ میں شادی میں شرکت کو اسی صورت میں ترجیح دیتی ہوں جب میزبان خاندان اور مہمانوں کے درمیان رابطہ ہو، میں انہیں ذاتی طور پر نہیں جانتی تھی اور مجھے لگتا ہے کہ شادیاں بہت ذاتی معاملہ ہوتی ہیں۔’

    انہوں نے کہا کہ’یہی وجہ ہے کہ میں ایسی شادی میں جانا پسند کرتی ہوں جہاں کم از کم گھر والوں اور مہمان کے درمیان کسی قسم کا رابطہ ہو۔‘

  • گوتم اڈانی کون ہیں؟ ان کی کاروباری سلطنت کیا کرتی ہے؟

    گوتم اڈانی کون ہیں؟ ان کی کاروباری سلطنت کیا کرتی ہے؟

    آپ نے اب تک بھارت کے بزنس ٹائیکون اور نریندر مودی کے قریبی دوست گوتم اڈانی سے متعلق متعدد خبریں پڑھ لی ہوں گی، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ گوتم اڈانی کون ہیں؟ اور ان کی کاروباری سلطنت کیا کرتی ہے؟

    ہیروں کی چھانٹی کرنے والا نوجوان

    آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ 60 سالہ اڈانی نے ادھوری تعلیم حاصل کی اور ان کا تعلق متوسط طبقے سے تھا، اور وہ ہمیشہ شہرت کی چکاچوند سے دور رہے۔

    گوتم اڈانی نوجوانی میں ہیروں کی چھانٹی کا کام کرنے کے لیے ممبئی آئے اور یہاں انھوں نے اپنی تجارت شروع کر دی، انھیں بڑا موقع 1995 میں ملا جب انھوں نے ایک شپنگ پورٹ حاصل کر لی۔

    اڈانی کی کاروباری سلطنت

    گوتم اڈانی کی کاروباری سلطنت اتنی وسیع ہو گئی ہے کہ گزشتہ ہفتے تک تقریباً 130 ارب ڈالر دولت کے ساتھ وہ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص تھے۔

    اڈانی گروپ آج بجلی کی پیداوار اور کوئلے کی کان کنی سے لے کر سیمنٹ، میڈیا اور خوراک تک سب کچھ کرتا ہے، جنوری میں ان کے 7 لسٹڈ یونٹس کی مارکیٹ ویلیو تقریبا 220 ارب ڈالر تھی۔

    گوتم اڈانی پر تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اڈانی کی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ قربت نے ان کے گروپ کو کاروبار میں غیر منصفانہ فائدہ پہنچایا ہے۔

    اڈانی کی کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو وہ ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے، فوربز کے مطابق عالمی سطح پر صرف ایلون مسک اور برنارڈ ارنالٹ اور ان کا خاندان ہی ان سے زیادہ امیر تھا۔

    الزامات سے بھری رپورٹ

    سرمایہ کاری پر تحقیق کرنے والی امریکی کمپنی ہنڈن برگ ریسرچ نے 24 جنوری کو اڈانی گروپ پر 2 سالہ تحقیقات کے بعد الزام عائد کیا کہ اس نے حصص میں ہیرا پھیری کی اور اکاؤنٹنگ فراڈ کا ارتکاب کیا، اور یہ کئی دہائیوں کے دوران کیا گیا۔

    یہ بات بھی سامنے آئی کہ گوتم اڈانی کے بڑے بھائی ونود اڈانی کئی قریبی ساتھیوں کے ذریعے آف شور شیل اداروں کا ایک بڑا سسٹم سنبھالتے ہیں۔

    رپوٹ میں کہا گیا کہ اڈانی گروپ دن دہاڑے بڑے پیمانے پر دھوکا دہی کرنے میں کامیاب رہا ہے، کیوں کہ سرمایہ کار، صحافی، شہری اور یہاں تک کہ سیاست دان بھی انتقامی کارروائی کے خوف سے بولنے سے ڈرتے ہیں۔

    رپورٹ تباہ کن ثابت ہو گئی

    اس رپورٹ کے بعد اڈانی کی کمپنیوں کے بہت زیادہ حصص فروخت ہو گئے، جس سے انھیں مارکیٹ ویلیو میں 68 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا، اور کچھ اسٹاکس میں ٹریڈنگ عارضی طور پر روک دی گئی۔

    اڈانی کی ذاتی دولت میں تقریباً 40 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی، اور وہ فوربز کی امیر ترین افراد کی فہرست میں 15 ویں نمبر پر آ گئے۔

    اڈانی کی کچھ کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کچھ اوپر آئی لیکن مجموعی طور پر سرمایہ کاروں نے اڈانی کے شیئرز کی فروخت جاری رکھی جس سے ان کے مارکیٹ ویلیو میں اربوں کی کمی ہوئی۔

    اڈانی کا رد عمل؟

    25 جنوری کو اڈانی کے فنانس چیف نے ہنڈن برگ کی رپورٹ کو منتخب غلط معلومات اور پرانے، بے بنیاد الزامات کا بدنیتی پر مبنی امتزاج‘ قرار دیا، جن کو انڈیا کی اعلیٰ ترین عدالتیں مسترد کر چکی ہیں، رپورٹ کو انڈیا، انڈین اداروں کی آزادی، اور انڈیا کی ترقی پر ایک سوچا سمجھا حملہ قرار دیا گیا۔

  • گوتم اڈانی کی دولت میں 2 دن کے اندر 20 ارب ڈالرز کی کمی

    ایک امریکی کمپنی کی جانب سے فراڈ سمیت دیگر سنگین الزامات عائد کیے جانے کے بعد ایشیا کے امیر ترین شخص گوتم اڈانی کی دولت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

    امریکا کی شارٹ سیلنگ کمپنی ہندن برگ نے 25 جنوری کو ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ اڈانی گروپ دہائیوں سے اسٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ اسکیم میں ملوث ہے۔

    امریکی جریدے فوربز کے مطابق گوتم اڈانی کی دولت میں 48 گھنٹوں کے اندر 20.4 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے اور ان کے اثاثوں کی مالیت 119 ارب ڈالرز سے کم ہوکر 98.8 ارب ڈالرز ہوگئی ہے۔

    اس طرح بھارتی بزنس ٹائیکون گوتم اڈانی دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں چوتھے سے 7 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    البتہ بلومبرگ کے بلین ائیر انڈیکس میں فی الحال گوتم اڈانی 113 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں، مگر امکان یہی ہے کہ 27 جنوری کے اختتام تک وہاں بھی ان کی تنزلی ہوگی۔

    دوسری جانب اڈانی گروپ کی کمپنیوں کی مجموعی مالیت میں بھی لگ بھگ 50 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے۔

    امریکی کمپنی کی رپورٹ میں متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک میں اڈانی خاندان کی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کمپنیوں کو کرپشن، منی لانڈرنگ اور ٹیکسوں کی چوری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    دوسری جانب اڈانی گروپ نے اس رپورٹ کو گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے امریکی کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

    رپورٹ میں گوتم اڈانی کے لیے کارپوریٹ تاریخ کے سب سے بڑے دھوکے باز کے الفاظ بھی استعمال کیے گئے تھے۔

    اس رپورٹ کے بعد سے اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئی جبکہ خود گوتم اڈانی بھی اربوں ڈالرز سے محروم ہوگئے ہیں۔

    خیال رہے کہ 60 سالہ گوتم اڈانی متعدد کمپنیوں کے مالک ہیں اور حالیہ برسوں میں وہ تیزی سے ابھر کر سامنے آئے۔

    2022 کے دوران اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے حصص میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا اور خود ان کی دولت میں مجموعی طور پر 42 ارب ڈالرز سے زائد اضافہ ہوا۔

  • برطانوی ٹائیکون کا لاک ڈاؤن کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

    برطانوی ٹائیکون کا لاک ڈاؤن کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

    مانچسٹر: برطانیہ میں ایک ایوی ایشن ٹائیکون نے لاک ڈاؤن کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق بزنس ٹائیکون سائمن ڈولن نے حکومت کے خلاف لاک ڈاؤن پر مقدمہ درج کرانے کا اعلان کر دیا ہے، اس سلسلے میں 50 سالہ ایوی ایشن ٹائیکون کی جانب سے سیکریٹری ہیلتھ کو 22 صفحات پر مبنی نوٹس بھی بھجوا دیا گیا ہے۔

    سائمن ڈولن نے نوٹس میں کہا ہے کہ اگر لاک ڈاؤن ختم نہ کیا گیا تو میں عدالت جاؤں گا، 7 مئی تک حکومت کو جواب کی مہلت دیتا ہوں، لوگوں کو زبردستی گھر میں رکھنا اور کاروبار بند کروانا انسانی حقوق کے خلاف ہے۔

    آئی سی یو میں کیا دیکھا؟ بورس جانسن کا سنسنی خیز انکشاف

    برطانوی ٹائیکون نے کہا لاک ڈاؤن سے زیادہ لوگوں کی جان جائے گی، لوگ ملازمتیں کھو رہے ہیں، کینسر کے مریضوں کو علاج میسر نہیں، لوگوں کو گھروں میں بند رکھنا حکومت کا ڈرامائی فیصلہ ہے، یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ بورس جانسن نے لاک ڈاؤن سے نکلنے کا کہا مگر وقت نہیں بتایا۔

    بزنس ٹائیکون نے عدالت جانے کے لیے آن لائن چندہ اپیل بھی کر دی، سائمن ڈولن نے کہا پہلے مرحلے میں 30 ہزار پاؤنڈز درکار ہیں،عدالت جانے کے لیے ایک لاکھ 25 ہزار پاؤنڈ کی ضرورت ہوگی، دریں اثنا، چندہ اپیل پر 1373 افراد نے 48 ہزار پاؤنڈز دینے کی حامی بھرلی۔

    واضح رہے کہ سائمن 10 کمپنیوں کے مالک ہیں، چارٹرڈ اور وی آئی پی پروازوں کے کاروبار سے منسلک ہیں، اُن کی کمپنی کے پاس طبی عملے کے حفاظتی سامان کا حکومتی معاہدہ بھی ہے، کمپنی متعدد پروازوں کے ذریعے سامان بھی لے کر آئی ہے۔

  • عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا مستقبل تابناک ہے، بزنس ٹائیکون شاہد خان

    عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا مستقبل تابناک ہے، بزنس ٹائیکون شاہد خان

    واشنگٹن : وزیراعظم عمران خان سے پاکستانی نژاد معروف بزنس ٹائیکون شاہد خان نے ملاقات کی، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا مستقبل تابناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد بزنس ٹائیکون شاہد خان نے واشنگٹن میں وزیراعظم سے ملاقات کی یہ ملاقات پاکستانی سفارتخانے میں ہوئی۔ ملاقات کے بعد بزنس ٹائیکون شاہد خان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا مستقبل تابناک ہے، مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے، پاکستانی نژاد امریکی بزنس ٹائیکون شاہدخان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات اچھی رہی۔

    عمران خان کا وزیراعظم ہونا پاکستان کیلئے خوش قسمتی کی بات ہے، وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کر کے اچھا محسوس کر رہا ہوں۔

    واضح رہے کہ پاکستانی نژاد معروف بزنس ٹائیکون شاہد خان بڑی امریکی کمپنیوں اور فٹ بال کلبز کے مالک ہیں، شاہد خان کا شمار دنیا کی امیر ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔