Tag: بزنس ٹرین

  • رن پٹھانی: ریلوے کا ڈاؤن ٹریک بحال

    رن پٹھانی: ریلوے کا ڈاؤن ٹریک بحال

    رن پٹھانی: حادثے کی شکار بزنس ٹرین کو متاثرہ بوگیاں نکال کرلاہور روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ کراچی میں روکی گئی گاڑیاں بھی اپنی منزل کی جانب چل پڑیں ہیں۔

    رن پٹھانی میں ٹریک پر کھڑی مال گاڑی اور بزنس ٹرین میں تصادم ہوا، چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ڈاؤن ٹریک بحال اور بزنس ٹرین کو متاثرہ بوگیوں سے الگ کرکے لاہور روانہ کر دیا گیا ہے۔

    بزنس ٹرین کی روانگی کے بعد بن قاسم پر روکی گئی قراقرم ایکسپرس اور کراچی کینٹ پر روکی گئی، تیز گام، کراچی ایکسپریس اور دیگر گاڑیاں بھی اپنی منزل کیجانب روانہ کر دی گئیں ہیں۔

    گذشتہ روز کراچی سے لاہور جانے والی بزنس ٹرین رن پٹھانی کے مقام پر مین لائن پر کھڑی مال گاڑی سے جا ٹکرائی تھی، جس کے نتیجے میں ٹرین کا اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق اور ڈرائیور زخمی ہوگیا تھا۔

    حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ وفاقی وزیرِ ریلوے کو ابتدائی رپورٹ آج پیش کی جائے گی ۔

  • رن پٹھانی: دو ٹرینوں میں تصادم، اسسٹنٹ ڈرائیورجاں بحق

    رن پٹھانی: دو ٹرینوں میں تصادم، اسسٹنٹ ڈرائیورجاں بحق

    کراچی: رن پٹھانی کے مقام پر خوفناک ٹرین حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی بزنس ٹرین رن پٹھانی کے مقام پر مین لائن پر کھڑی مال گاڑی سے جا ٹکرائی ، جس کے نتیجے میں ٹرین کا اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ۔

    کراچی سے بروقت روانہ ہونے والی بزنس ٹرین نے ابھی سفر شروع کیا ہی تھا کہ اسے حادثہ پیش آگیا،کراچی چھاؤنی جنکشن سے روانہ ہونے والی بزنس ٹرین کو تمام سگنل کھلے ملتے گئے اور اس نے اسپیڈ پکڑ لی لیکن کسے خبر تھی کہ رن پٹھانی پر سگنل کی منتظر مال گاڑی اس کا راستہ روک لے گی ۔

    بزنس ٹرین کے ڈرائیور نے مال گاڑی دیکھ کر ٹرین کو روکنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا اور بزنس ٹرین سامنے کھڑی مال گاڑی سے جا ٹکرائی،جی ایم ریلویز کا کہنا ہے کہ ٹرین کی چھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ، لیکن خوش قسمتی سے کسی مسافر کی جان ضائع نہیں ہوئی.

    انکا کہنا تھا کہ دونوں ٹرینوں کے ایک ٹریک پرآنے کی تحقیقات شرو ع کر دی گئی ہیں ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹرین رن پٹھانی روانہ کر دی گئی ، جبکہ ٹرین کے مسافروں کو کراچی اور حیدر آباد روانہ کر دیا گیا۔

    حادثےکےباعث کراچی سےاندرون ملک ٹرینوں کی آمدودرفت معطل ہو گئی اور قراقرم ایکسپریس کوبن قاسم ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ، جبکہ کراچی سے روانہ ہونے والی ،ملت ایکسپریس ۔کراچی ایکسپریس ،شالیمار،تیزگام اورنائٹ کوچ کی کینٹ اسٹیشن سے روانگی موخر کر دی گئی ۔

    وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے حادثہ کی رپورٹ چوبیس گھنٹے میں طلب کر لی ہے۔

  • پاکستان ریلوے کا بزنس ٹرین واپس لینے کا فیصلہ

    پاکستان ریلوے کا بزنس ٹرین واپس لینے کا فیصلہ

    پاکستان ریلوے نے نجی کمپنی کے نادہندہ ہونے پر بزنس ٹرین واپس لینے کا فیصلہ کرلیا، ریلوے بزنس ٹرین کا نام تبدیل کرکے اس کا انتظام خود سنبھالے گی۔

    پاکستان ریلوے کے مطابق بزنس ٹرین کی انتظامیہ پچاس کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے، واجبات میں اس حد تک اضافے کے بعد ریلوے نے نجی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    بزنس ٹرین کی انتظامیہ نجی کمپنی ریلوے کو روزانہ معاوضہ دینے کی پابند تھی لیکن وہ ایسا نہ کرسکی، جس کے باعث واجب الادا رقم پچاس کروڑ روپے سے زائد ہو گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق نئے سال سے بزنس ٹرین کا کنٹرول ریلوے انتظامیہ سنبھال لے گی اور ٹرین کا نام بھی تبدیل کردیا جائے گا، بزنس ٹرین کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو پیپلزپارٹی کے دور میں دیا گیا تھا۔