Tag: بزنس کمیونٹی

  • بزنس کمیونٹی کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، گورنر پنجاب

    بزنس کمیونٹی کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کے بغیر کوئی ملک یا قوم ترقی نہیں کر سکتی، بزنس کمیونٹی ٹیکس دیتی ہے اور روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کی ترقی بزنس کمیونٹی کے ساتھ ہوتی ہے، وہ روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہے اور ٹیکس دیتی ہے۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کو فوری حل کرنا آسان نہیں، ہم قرضے تلے دبے ہوئے ہیں، لیے گئے قرضوں کے سود کی ادائیگی کے لیے مزید قرض لیتے ہیں۔

    گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مزید کہا کہ مشکل حالات میں تاجر برداری کو حکومت کو سپورٹ کرنا ہوگا، بزنس کمیونٹی جو سہولت مانگے گی حکومت فراہم کرے گی۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کی مدد کے لیے جس حد تک جانا پڑا جائیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ گیس کی قیمت ٹیکسٹائل کے لیے کم کر کے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  خواتین ہر شعبے میں آگے آئیں، حکومت بھرپور تعاون کرے گی، چوہدری سرور


    واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر ہاؤس عوام کے لیے کھول دیا ہے، انھوں نے کہا کہ ہر اتوار کو گورنر ہاؤس عوام کی تفریح کے لیے کھلا رہے گا۔

    چوہدری سرور نے خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی پاک چائنا بزنس فورم کے زیرِ اہتمام تین روزہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی خواتین ہر شعبے میں آگے آئیں، حکومت ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی۔

  • عمران خان کا آئندہ الیکشن میں بزنس کمیونٹی کو ٹکٹ دینے کا اعلان

    عمران خان کا آئندہ الیکشن میں بزنس کمیونٹی کو ٹکٹ دینے کا اعلان

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران ‌خان نے اآئندہ الیکشن میں بزنس کمیونٹی کو ٹکٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم بزنس کمیونٹی کو مثالی بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بزنس کمیونٹی سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بزنس کمیونٹی کومثالی بنائیں گے، چاہتے ہیں بزنس کمیونٹی الیکشن میں حصہ لے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم بزنس کمیونٹی کوالیکشن میں ٹکٹ دیں گے، بزنس کمیونٹی نےہمیشہ ملک کے مشکل حالات میں ساتھ دیا، ہم نےکے پی میں اداروں کوٹھیک کرکےدکھایا، کے پی کی طرح پورے پاکستان کو مثال بنانا چاہتے ہیں۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملکی معیشت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، حکومت ٹیکس پر ٹیکس لگا رہی ہے، معیشت کی بہتری کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔


    مزید پڑھیں : کراچی کے مسائل کا حل صرف بلدیاتی نظام کو طاقتور بنانے میں ہیں، عمران خان 


    یاد رہے کہ گذشتہ روز عمران خان نےکراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ سب سے بہترنظام خیبرپختونخوا میں ہے اور خیبر پختونخوا کی پولیس پورے پاکستان کے لیے مثالی ہے۔

    عمران خان نے کراچی کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی حکومت کے پاس اختیارات ہی نہیں ہیں اور عوام کا پیسہ بھی ان پر خرچ نہیں کیا جارہا ہے، کراچی کے مسائل کا حل صرف بلدیاتی نظام کو طاقتور بنانے میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں حکومت کرنے والی ہر پارٹی نے شہر کی صورتحال کر بہتر بنانے کے بجائے صرف پیسہ بنایا ہے، لیکن ہم کراچی سے پیسہ نہیں بنائیں گے بلکہ کراچی کو مکمل منصوبہ بندی کے تحت مسائل سے نکال کر مثالی شہر بنائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • افغانستان کا پاکستانی تاجروں کیلئے ملٹی پل ویزے جاری کرنے کا اعلان

    افغانستان کا پاکستانی تاجروں کیلئے ملٹی پل ویزے جاری کرنے کا اعلان

    افغانستان کی حکومت نے پاکستان افغانستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سفارش پر پاکستانی بزنس کمیونٹی کو 6ماہ کے ملٹی پل ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے

    جبکہ افغانستان کے نائب صدر کریم خلیلی نے پی اے جے سی سی آئی پاکستان چیپٹر کے کو چیئرمین محمد زبیر موتی والا کی تجویز پرافغانستان میں پاکستانی ایکسپورٹ پر ڈیوٹی کی شرح میں اضافے  کامن ویلتھ آف انڈیپنڈنٹ سٹیٹس کو ایکسپورٹ پر فی کنٹینر 100ڈالر اور روڈ کے استعمال پر 110 فیصد ڈیوٹی سمیت پاکستانی بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات اکنامک کمیٹی آف افغانستان کی سطح پر اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    پاکستان افغانستان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور افغانستان انوسٹمنٹ سپورٹ ایجنسی کے مابین دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے فروغ اور تجارتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ۔

    پاکستانی وفد نے افغانستان میں اپنے قیام کے دوران افغان وزراء ، تجارتی تنظیموں اور حکام سے ملاقاتیں کرکے باہمی تجارت کے فروغ کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔