Tag: بزنس کی خبریں

  • عید کے بعد پہلا کاروباری دن: ڈالر کی قیمت آسمان چھونے لگی

    عید کے بعد پہلا کاروباری دن: ڈالر کی قیمت آسمان چھونے لگی

    کراچی: عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد پہلے کاروباری روز ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ایک روز میں 2 روپے 19 پیسے اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعطیلات ختم ہوتے ہی پہلے کاروباری روز 13 جولائی 2022 بدھ کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    دن کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر معمولی سا سستا ہوا، 46 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی ٹریڈنگ 207 روپے پر جاری رہی۔

    اس کے بعد بتدریج ڈالر کی قیمت بڑھنا شروع ہوئی، 4 پیسے، 54 پیسے اور 84 پیسے اضافے کے بعد دن کے وسط تک ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے اضافہ ہوگیا اور ڈالر 207 روپے سے 209 روپے 41 پیسے پر جا پہنچا۔

    دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 2 روپے 19 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 210 روپے 10 پیسے پر بند ہوا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 211 سے 212 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    عید الاضحیٰ کی تعطیلات سے قبل آخری کاروباری روز یعنی 7 جولائی 2022 جمعرات کو ڈالر 207 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا۔

  • ڈالر کی قیمت 185 روپے سے بھی تجاوز

    ڈالر کی قیمت 185 روپے سے بھی تجاوز

    کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، منگل کے روز ڈالر کی قیمت میں 1 روپے سے زائد اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 185 روپے سے بھی تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 184 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا، دن کے وسط میں ڈالر کی قیمت 92 پیسے اضافے کے بعد 185 روپے 1 پیسے پر پہنچ گئی۔

    دن کے اختتام پر ڈالر کی مجموعی قیمت میں 1 روپے 14 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 185 روپے 23 پیسے پر بند ہوئی۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 186 روپے 20 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: ہفتے کے آخری روز کاروبار میں مندی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: ہفتے کے آخری روز کاروبار میں مندی

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 65 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کے آخری کاروباری روز جمعے کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 65 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 863 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    خیال رہے کہ رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی دیکھی گئی، منگل کے روز انڈیکس 505 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 44 ہزار 438 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    اس سے قبل 21 سے 25 مارچ کے دوران 100 انڈیکس میں 521 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 1.12 فیصد اضافے کے ساتھ 43 ہزار 551 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

  • ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی: ہفتے کے آخری کاروباری روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور 184 اور 185 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کے آخری کاروباری روز جمعے کو انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    انٹر بینک میں ڈالر 54 پیسے مہنگا ہو کر 184 روپے 2 پیسے پر پہنچ گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 185 روپے سے اوپر فروخت ہو رہا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ہفتے ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    بدھ کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر، قدر میں 5 پیسے کمی کے بعد 182 روپے 28 پیسے پر ٹریڈ ہوا تاہم کچھ ہی دیر بعد ڈالر 39 پیسے مہنگا ہو کر 182 روپے 71 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔

  • ہفتے کا پہلا کاروباری روز: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    ہفتے کا پہلا کاروباری روز: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں شدید مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 12 سو سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 43 ہزار 266 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کے پہلے کاروباری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 465 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 56 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے وسط تک کم ہونے والے پوائنٹس کی تعداد 12 سو 32 ہوگئی اور 100 انڈیکس 43 ہزار 318 پر پہنچ گیا، دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 12 سو 84 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43 ہزار 266 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس 14 سو 80 پوائنٹس اور 3.36 فیصد تک گرا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ اس دوران 1 ارب شیئرز کا کاروبار ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 606 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    25 سے 29 اکتوبر 2021 کے دوران 100 انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد 46 ہزار 148 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 46 ہزار 287 رہی جبکہ کم ترین سطح 45 ہزار 211 پوائنٹس رہی۔

    ایک ہفتے کے دوران 34 ارب روپے مالیت کے ایک ارب شیئرز کا کاروبار کیا گیا، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 89 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 953 ارب روپے رہی۔

    اس سے قبل 18 سے 22 اکتوبر 2021 کے دوران 100 انڈیکس میں 756 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 578 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 46 ہزار 162 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 44 ہزار 432 پوائنٹس رہی تھی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ اس دوران 1 ارب 19 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 756 پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 578 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    18 سے 22 اکتوبر 2021 کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 46 ہزار 162 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 44 ہزار 432 پوائنٹس رہی۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران 44.39 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 19 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 68 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 863 ارب روپے ہوگئی۔

  • گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے کیسا رہا؟

    گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے کیسا رہا؟

    اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 1 فیصد کمی سے 47 ہزار 136 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ڈالر کی قیمت میں 1 روپے سے زائد اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سرمایہ کاری کا منفی رجحان دیکھا گیا۔

    23 سے 27 اگست 2021 کے دوران 100 انڈیکس میں 463 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 1 فیصد کمی سے 47 ہزار 136 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پورے ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 48 ہزار 146 رہی جبکہ کم ترین سطح 46 ہزار 871 رہی۔

    گزشتہ کاروباری ہفتے میں 1 ارب 92 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 65 ارب روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 60 ارب روپے کم ہو کر 8 ہزار 250 ارب روپے ہوگئی۔

    ڈالر کی قدر

    گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 1.44 روپے مہنگا ہوا، ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قدر 165.62 روپے رہی۔ ڈالر کی ہفتہ وار بلند ترین اختتامی قدر 166.28 روپے رہی جبکہ کم ترین قدر 164.42 روپے رہی۔

  • گزشتہ ہفتہ اسٹاک مارکیٹ کے لیے کیسا رہا؟

    گزشتہ ہفتہ اسٹاک مارکیٹ کے لیے کیسا رہا؟

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 45 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مندی دیکھی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 362 پوائنٹس کمی ہوئی۔

    کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 0.78 فیصد کمی سے 45 ہزار 865 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    22 سے 26 فروری 2021 کے دوران شیئرز کی قیمت کم ہونے سے مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں بھی 109 ارب روپے کمی ہوئی، ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن 8 ہزار 316 ارب سے کم ہو کر 8 ہزار 207 ارب روپے ہوگئی۔

    گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں بھی کمی آئی، جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہوگیا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 158.89 سے کم ہو کر 158.76 روپے پر بند ہوا۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 3 سال بعد 47 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 3 سال بعد 47 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 3 سال بعد 47 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا، ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس 502 پوائنٹس اضافے کے بعد 3 سال بعد 47 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 353 پوائنٹس اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار 933 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    ڈالر کی صورتحال

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 160 روپے 19 پیسے پر بند ہوا۔