Tag: بزنس کی خبریں

  • گزشتہ مالی سال کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ

    گزشتہ مالی سال کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ

    کراچی: گزشتہ مالی سال کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ ہوئی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2019 میں گاڑیوں کی فروخت میں 42 فی صد کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق آٹو انڈسٹری کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں گاڑیوں کی فروخت میں 42 فی صد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جولائی 2019 میں مختلف مقامی کار ساز کمپنوں کے 12482 یونٹس فروخت ہوئے ہیں، جب کہ جولائی 2018 میں مختلف کار ساز کمپنیوں کے 21344 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔

    پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی اے ایم اے) کا کہنا ہے کہ جولائی 2018 سے جولائی 2019 کے دوران مختلف کار ساز کمپنیوں کو گاڑیوں کی فروخت میں واضح کمی کا سامنا رہا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ کمی کا سامنا ہونڈا کمپنی کو رہا، مالی سال کے دوران کمپنی کی فروخت میں 66 فی صد کمی آئی، انڈس کو 56 فی صد جب کہ سوزوکی کو 23 فی صد کمی کا سامنا رہا۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی فروخت میں کمی کا سبب روپے کی قدر میں کمی ہے، جس کی وجہ سے مقامی کاریں مہنگی ہوئیں۔

    دوسری طرف جولائی تا نومبر 2017 میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پی اے ایم اے کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں انکشاف کیا گیا تھا کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں مذکورہ مدت میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا۔

    ادھر آٹو انڈسٹری کی سیلز میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سے اس شعبے میں ملازمتیں ختم ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔

  • کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

    کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 28 ہزار 7 سو 65 سے 29 ہزار 5 سو 62 پوائنٹس پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلسل 8 کاروباری سیشن میں مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس میں 797 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

    اضافے کے بعد 100 انڈیکس 29 ہزار 5 سو 62 پوائنٹس پر آگیا، ایک دن میں 100 انڈیکس میں 2.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    اس سے قبل 2 ہفتوں سے اسٹاک مارکیٹ پر مندی کے بادل چھائے ہوئے تھے۔ گزشتہ ہفتے پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل 7 ٹریڈنگ سیشن میں مندی دیکھی گئی۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 664 پوائنٹس کی کمی ہوئی، 100 انڈیکس مسسلسل فروخت کے دباؤ پر 29 ہزار کی اہم سطح بھی برقرار نہیں رکھ سکا تھا۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح 28 ہزار 7 سو 65 کی سطح پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں بھی 105 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی، گزشتہ ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن 6020 ارب سے کم ہو کر 5916 ارب روپے رہ گئی۔

    اس سے گزشتہ ہفتے کے دوران بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 2 ہزار 237 پوائنٹس کم ہو کر 29 ہزار 4 سو 29 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

    5 سے 9 اگست کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 14.63 ارب مالیت کے 35 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 324 ارب روپے کم ہو کر 6020 ارب رہ گئی۔

  • گزشتہ ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں کمی

    گزشتہ ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں کمی

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے میں پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 664 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل 7 ٹریڈنگ سیشن میں مندی دیکھی گئی۔

    ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 664 پوائنٹس کی کمی ہوئی، 100 انڈیکس مسسلسل فروخت کے دباؤ پر 29 ہزار کی اہم سطح بھی برقرار نہیں رکھ سکا۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح 28 ہزار 7 سو 65 کی سطح پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں بھی 105 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی، گزشتہ ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن 6020 ارب سے کم ہو کر 5916 ارب روپے رہ گئی۔

    اس سے گزشتہ ہفتے کے دوران بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی تھی، 100 انڈیکس 2 ہزار 237 پوائنٹس کم ہو کر 29 ہزار 4 سو 29 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

    5 سے 9 اگست کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 14.63 ارب مالیت کے 35 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 324 ارب روپے کم ہو کر 6020 ارب رہ گئی۔

  • گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

    گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں 51 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 158.95 روپے ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، انٹر بینک میں ڈالر 51 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 158.44 روپے سے بڑھ کر 158.95 روپے پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوا، اوپن ایکسچینج میں ڈالر 159.50 سے کم ہو کر 159.40 روپے کا ہوگیا۔

    گزشتہ ہفتے پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج میں بھی مسلسل 7 ٹریڈنگ سیشن میں مندی دیکھی گئی۔

    ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 664 پوائنٹس کی کمی ہوئی، 100 انڈیکس مسسلسل فروخت کے دباؤ پر 29 ہزار کی اہم سطح بھی برقرار نہیں رکھ سکا۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 5 سال کی کم ترین سطح 28 ہزار 7 سو 65 کی سطح پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں بھی 105 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی، گزشتہ ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن 6020 ارب سے کم ہو کر 5916 ارب روپے رہ گئی۔

  • گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں کمی

    گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں کمی

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں 67 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 158.44 روپے ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 67 پیسے سستا ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 159.11 سے کم ہو کر 158.44 روپے ہوگئی۔

    گزشتہ ہفتے اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام رہا، اوپن ایکسچینج مارکیٹ میں ڈالر 159 روپے 50 پیسے پر ہی برقرار رہا۔

    دوسری جانب گزشتہ کاروباری ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 29 ہزار 4 سو 29 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 2 ہزار 237 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    گزشتہ ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں 14.63 ارب مالیت کے 35 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی 324 ارب روپے کم ہو کر 6020 ارب رہ گئی۔

    اس سے قبل 29 جولائی سے 2 اگست کے دوران ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 47 پیسے کمی ہوئی تھی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 160.158 سے کم ہو کر 159.11 روپے ہوگئی تھی۔

    اس ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 20 پیسے سستا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 160.70 سے کم ہو کر 159.50 روپے کا ہوا تھا۔

  • گزشتہ کاروباری ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں کمی

    گزشتہ کاروباری ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں کمی

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 2237 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 29 ہزار 4 سو 29 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 2 ہزار 237 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    گزشتہ ہفتے میں 14.63 ارب مالیت کے 35 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 324 ارب روپے کم ہو کر 6020 ارب رہ گئی۔

    اس سے گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی تھی، 100 انڈیکس میں 436 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

    29 جولائی سے 2 اگست کے دوران 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 31 ہزار 431 پوائنٹس رہی، کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 31 ہزار 666 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    اس ہفتے مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی 119 ارب کم ہو کر 6344 ارب رہ گئی تھی۔

  • جولائی میں ملکی برآمدات ایک ارب 87 کروڑ ڈالر رہیں: مشیر تجارت

    جولائی میں ملکی برآمدات ایک ارب 87 کروڑ ڈالر رہیں: مشیر تجارت

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ گزشتہ جولائی کی نسبت رواں سال جولائی میں ملکی برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا، ملکی برآمدات پہلے ماہ ایک ارب 87 کروڑ ڈالر رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ جولائی میں ملکی برآمدات ایک ارب 88 کروڑ ڈالر رہیں۔ گزشتہ جولائی کی نسبت رواں سال جولائی میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ملکی برآمدات پہلے ماہ ایک ارب 87 کروڑ ڈالر رہیں، مارکیٹ میں ہیجانی کیفیت کے باوجود برآمدات میں اضافہ ہوا۔ حکومت کسی صورت کاروبار کی رجسٹریشن نہیں روکے گی۔

    انہوں نے کہا کہ چاول کی برآمدات میں 71، گارمنٹس میں17 اور ٹیکسٹائل میں 14 فیصد کمی ہوئی، ملکی درآمدات 18 فیصد کمی کے ساتھ 3 ارب 84 کروڑ ڈالر رہی۔ معدنی پیداوار میں 23 اور گاڑیوں کی درآمدات میں 42 فیصد کمی ہوئی۔

    عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ 20 سے 30 اگست کو افغان صدر کی دعوت پر افغانستان جاؤں گا، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے ہماری معیشت کو نقصان ہوا۔ ملائیشیا، انڈونیشیا اور یورپی ممالک سے مارکیٹ رسائی کا معاہدہ ہوا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کاروبار رجسٹر کرنا پڑے گا، سیلز ٹیکس قانون میں تبدیلی نہیں ہوگی۔

  • زراعت کے فروغ کے لیے ایس ای سی پی کے قواعد و ضوابط جاری

    زراعت کے فروغ کے لیے ایس ای سی پی کے قواعد و ضوابط جاری

    کراچی: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) نے زراعت کے فروغ کے لیے قواعد و ضوابط جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) کی جانب سے ویئر ہاؤس کے رسیدی نظام اور زرعی اجناس کی الیکٹرانک تجارت کے فروغ کے لئے کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت کولیٹرل مینجمنٹ کمپنی (سی ایم سی) ضوابط 2019 نوٹی فائی کر دیے گئے ہیں۔

    ایس ای سی پی کے ضوابط کے تحت کوئی بھی پبلک لمیٹڈ کمپنی جس کا کم از کم ادا شدہ سرمایہ 200 ملین روپے ہو، بطور کولیٹرل مینجمنٹ کمپنی رجسٹریشن (سی ایم سی) کے لیے ایس ای سی پی کو درخواست دینے کی اہل ہوگی۔

    سی ایم سی اپنے منظور شدہ گوداموں میں زرعی اجناس کو جدید طریقے سے ذخیرہ کرنے کی خدمات فراہم کرے گی، ایک سی ایم سی اپنے الیکٹرانک ویئر ہاؤس کے رسیدی نظام کے ذریعے ویئر ہاؤس میں محفوظ اجناس کی الیکٹرانک رسید جاری کرے گا۔

    رسید کو کسان یا قرض دہندگان، اس جنس کے بدلے مالیاتی اداروں سے فنانسنگ اور الیکٹرانک ویئر ہاؤس کی ٹریڈنگ کے لیے استعمال کر سکیں گے۔ سی ایم سی اپنے تصدیق شدہ ویئر ہاوس میں ذخیرہ کردہ جنس کی حفاظت کو یقینی بنا کر زرعی شعبے کی ویلیو چین کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔

  • گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں کمی

    گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں کمی

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 47 پیسے کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت 159.11 روپے ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 47 پیسے سستا ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 160.158 سے کم ہو کر 159.11 روپے ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 20 پیسے سستا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 160.70 سے کم ہو کر 159.50 روپے کا ہوا۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ پر بیرون مالک پاکستانی ترسیلات زر بھیج رہے ہیں، ترسیلات کی وجہ سے روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جارہی ہے۔

    دوسری جانب گزشتہ کاروباری ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 436 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 31 ہزار 666 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے میں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 31 ہزار 431 پوائنٹس رہی، گزشتہ ہفتے مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی 119 ارب کم ہو کر 6344 ارب رہ گئی۔

  • گزشتہ کاروباری ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں کمی

    گزشتہ کاروباری ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں کمی

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 436 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 436 پوائنٹس کم ہوا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 31 ہزار 666 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے میں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 31 ہزار 431 پوائنٹس رہی، گزشتہ ہفتے مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی 119 ارب کم ہو کر 6344 ارب رہ گئی۔

    اس سے گزشتہ کاروباری ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے ملا جلا رہا تھا، 100 انڈیکس میں 355 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی تھی جبکہ مارکیٹ میں 13 ارب روپے کا کاروبار ہوا تھا۔

    22 سے 26 جولائی کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 355 پوائنٹس کم ہوا تھا، اس ہفتے 37 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

    اس ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 13 ارب روپے کا کاروبار بھی ہوا تھا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 110 ارب روپے کم ہوئی تھی۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 32 ہزار 103 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔