Tag: بزنس

  • آئندہ سال ایئر لائنز کے منافع میں اضافہ ہوگا، ایاٹا

    آئندہ سال ایئر لائنز کے منافع میں اضافہ ہوگا، ایاٹا

    مونٹریال : انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ’ایاٹا‘ نے کہا ہے کہ سال 2019 کے بعد اس سال ایئر لائنز کے منافع میں بہتری کی قوی امید ہے، جسے کورونا وائرس کی وبا کے بعد سے اب تک تباہی کی صورتحال کا سامنا تھا۔

    ایاٹا کے مطابق اس سال خسارے میں کمی کے بعد ایئر لائنز کو 2023 میں 4.7 بلین ڈالر کا منافع ہونے کی امید ہے تاہم یہ منافع ابھی بھی 26.4 بلین ڈالر کے اس منافع سے بہت دور ہے جس کی اطلاع صنعت نے 2019 میں دی تھی، جن دنوں کوویڈ 19کی وجہ سے کئی ممالک نے سفری پابندیاں نافذ کر رکھی تھیں۔

    آئی اے ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل ولی والش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوویڈ 19 کے بحران کے ایام میں کچھ ایئر لائنز لچکدار رویہ اختیار کیے ہوئے تھیں لیکن اب قوی امید ہے کہ سال 2023 میں یہ صنعت پہلے کے مقابلے میں زیادہ منافع بخش رہے گی،
    ایئر لائنز سے 2023 میں 779 بلین ڈالر کی آمدنی متوقع ہے۔

    والش نے کہا کہ سست معاشی حالات اور چین میں کورونا پابندیوں کی وجہ سے ایئر لائنز میں مسافروں کی آمدورفت سال 2022 میں پیش گوئی سے قدرے کم تھی لیکن ایاٹا کو توقع ہے کہ 2023 میں مسافروں کی آمدورفت کورونا بحران سے پہلے کی سطح پر واپس آجائے گی۔

  • ملکی معیشت کو بڑے مالی خسارے کا سامنا ہے، وزارت خزانہ

    ملکی معیشت کو بڑے مالی خسارے کا سامنا ہے، وزارت خزانہ

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو بلند مالی خسارے کا سامنا ہے، رواں مالی سال خسارہ5 فیصد سے کم رکھنے کی کوشش کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ڈی پی آئی کے تحت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف کو حاصل کیا جائے گا۔

    معاون خصوصی خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے اہداف پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہیں، حکومت غریب طبقے پر زیادہ فنڈز خرچ کرنا چاہتی ہے تاہم آئی ایم ایف پروگرام کے تحت فنڈز خرچ کرنے کی گنجائش کم ہے۔

    طارق باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، ہم نے اپنی زندگی میں اتنا بڑاسیلاب پہلے کبھی نہیں دیکھا، سیلاب سے بحالی کے منصوبے حکومت کی اولین ترجیح ہیں۔

    معاون خصوصی برائے خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ کسان پیکج کے تحت کسانوں کو بلاسود قرضے دیے جارہے ہیں، مفت بیج سبسڈی کی بنیاد پر کھاد کی فراہمی جاری ہے۔

  • چینی تاجروں کا دھابیجی اکنامک زون میں اظہار دلچسپی

    چینی تاجروں کا دھابیجی اکنامک زون میں اظہار دلچسپی

    کراچی : عوامی جمہوریہ چین کے کمرشل و اکنامک قونصلر یانگ گوانگ یوان نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے برآمد کنندگان و درآمد کنندگان کے درمیان تاجر اتحاد کا انعقاد کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں کے سی سی آئی کے صدر محمد طارق یوسف، سینئر نائب صدر توصیف احمد، نائب صدر محمد حارث اگر اور دیگر بھی موجود تھے۔

    انہوں نے کہا کہ اس اتحاد کا مقصد دونوں دوست ممالک کے تاجروں کو سہولیات فراہم کرنا ہے کہ تاکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 20 سے زائد چینی تاجر اتحاد میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

    کمرشل قونصلر نے کہا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زونز یک پرکشش منصوبہ ہے، اس منصوبے کے حوالے سے ایک تھنک ٹینک اور چین کی مختلف کمپنیوں نے اس بات کا جائزہ لیا ہے کہ چینی کمپنیاں دھابیجی اسپیشل اکنامک زونز میں کیسے اور کیا کام کرسکتی ہیں۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرکراچی چیمبر طارق یوسف نے کہا کہ پاک چین دوستی کو صنعتی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے برآمد کنندگان ودرآمد کنندگان کے درمیان اتحاد کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

    طارق یوسف نے کہا کہ چین کی مجموعی درآمدات میں پاکستان کاحصہ ایک فیصدسےبھی کم ہے، چینی تاجر برادری کو پاکستان میں مصنوعات کی تیاری کیلئے منصوبوں پر غور کرنا چاہیے۔

  • لیبیا : پیٹرول اور گیس کی تلاش پر عائد پابندی ختم

    لیبیا : پیٹرول اور گیس کی تلاش پر عائد پابندی ختم

    طرابلس : لیبیا حکومت نے ملک میں پیٹرول اور گیس کی تلاش پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، مذکورہ پابندی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ماہ نومبر میں لگائی گئی تھی۔

    لیبیا قومی اتحاد حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم لیبیا قومی پیٹرول کمپنی اور پیٹرول اور گیس کی تلاش و پیداوار کی بین الاقوامی کمپنیوں کو مطلع کرتے ہیں کہ پیٹرول اور گیس کی تلاش پر پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومتی بیان میں مذکورہ کمپنیوں سے لیبیا میں دوبارہ سے سرگرمیاں شروع کرنے کی اپیل کی گئی اور کہا گیا ہے کہ حکومت اس معاملے میں ضروری تعاون اور کام کا محفوظ ماحول فراہم کرنے پر تیار ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندی ہٹانے کا فیصلہ ملک میں سلامتی کی صورتحال کے منطقی اور حقیقت پسندانہ تجزئیے کے بعد کیا گیا ہے۔ پیٹرول لیبیا کی بنیادی آمدنی کا وسیلہ ہے۔ لیبیا اس سیکٹر کے فروغ اور عالمی منڈیوں میں پیٹرول کی فراہمی جاری رکھے گا۔

    واضح رہے کہ لیبیا نے 24 نومبر کو ملک میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے پیٹرول اور گیس کی تلاش کے کاموں پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

    لیبیا کو ماہِ نومبر سے پیٹرول کے برآمدی ممالک کی تنظیم اور اوپیک پلس ممالک کی پیٹرول پیداوار میں 2 ملین بیرل کمی کے فیصلے سے معاف رکھا گیا تھا۔

  • کیا روسی تیل خریدنے سے پاکستان پابندی کا شکار ہوگا؟ وزیرممللکت کا اہم بیان

    کیا روسی تیل خریدنے سے پاکستان پابندی کا شکار ہوگا؟ وزیرممللکت کا اہم بیان

    اسلام آباد: وزیر مملکت پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس سے تیل کی خریداری پر کسی قسم کی پابندیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ حکومت روس کیساتھ تیل اور گیس کی خریداری پربات چیت کررہی ہے، روس کے ساتھ تیل کی خریداری کی تفصیلات طے کی جارہی ہیں، 20جنوری تک روس سے تیل خریداری کی تفصیلات منظر عام پر آجائیں گی۔

    لیگی رہنما نے کہا کہ تیل کے معاہدے سے متعلق پی ٹی آئی صرف باتیں کر رہی تھی، روس سے ہماری بات چیت کے منٹس موجود ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی فائل میں کہیں منٹس نہیں، روسی سفیر نے کہا ہم سے گیس پائپ لائن کی بات کی، کیا روس کے سفیر نے بھی غلط بیانی کی؟۔

    یہ بھی پڑھیں: روس سے تجارت، حکومت ‘عمران خان’ کے نقش قدم پر چل پڑی

    ڈاکٹر مصدق ملک نے واضح کیا کہ روس سے تیل خریدنے پر امریکی پابندیوں کاسامنا نہیں کرنا پڑے گا، ابھی کئی یورپی ممالک نے روس سے تیل خریدا، کسی پر کوئی پابندیاں نہیں لگائی گئیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان جیب سے نکال کر جو مرضی کہہ دیں سچ بن جاتا ہے، یہ ماننا ہے تو پھر وہ بھی ماننا پڑے گا جو وہ ہاتھ لہرا کر دکھا رہے تھے۔

  • پیاز، ادرک، لہسن کے سیکڑوں کنٹینرز بندرگاہ پر پھنس گئے

    پیاز، ادرک، لہسن کے سیکڑوں کنٹینرز بندرگاہ پر پھنس گئے

    کراچی: سویا بین اور کنولہ بیج کے درآمدی جہازوں کی کلیئرنس میں رکاوٹ کے بعد سبزیوں کے درآمدی کنٹینرز بھی روک لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کمرشل بینکوں نے پیاز، ادرک اور لہسن کے درآمدی کنٹینرز کی کلیئرنس کے لیے دستاویزات کی فراہمی سے انکار کر دیا ہے، جس کی وجہ سے کراچی کی بندرگاہ پر درآمدی پیاز، ادرک اور لہسن کے سیکڑوں کنٹینرز پھنس گئے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ کمرشل بینک زرمبادلہ نہ ہونے کو جواز بنا کر دستاویزات کلیئر نہیں کر رہے ہیں، اس وقت بندرگاہوں پر پیاز کے 250، لہسن کے 104، ادرک کے 63 کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں۔

    پیاز، ادرک، لہسن کے کنٹینرز میں موجود شپمنٹس کی مجموعی مالیت 55 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ ہے، درآمدی پیاز، لہسن، ادرک بازاروں تک نہ پہنچی تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

    پیاز کی قیمت پہلے ہی 175 روپے کلو ہے، کنٹینرز بروقت ریلیز نہ ہوئے تو تھوک قیمت میں 50 سے 80 روپے کلو تک اضافے کا خدشہ ہے ۔

    پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایسوسی ایشن نے وفاقی وزارت تجارت سے اس سلسلے میں مدد مانگ لی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پیاز، ادرک، لہسن کے کنٹینرز ریلیز نہ ہوئے تو مہنگائی کا شکار عام طبقہ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

    ویجیٹیبل امپورٹرز نے وزارت تجارت کو تحفظات سے متعلق خط تحریر کر دیا ہے، پی ایف وی اے کے سرپرست وحید احمد نے مطالبہ کیا کہ کنٹینرز ریلیز کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک سے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

    امپورٹرز کا کہنا ہے کہ سیلاب کے بعد ملک میں پیاز، ادرک اور لہسن کی فصلیں تباہ ہونے کے بعد درآمد کیے جا رہے ہیں، ان سبزیوں کے درآمدی کنٹینرز کی کلیئرنس کے لیے بینکوں کو ڈالر فراہم کرنے سے وہ معذور ہیں۔ انھوں نے کہا پیاز، ادرک اور لہسن کے درآمدی کنٹینرز کلیئر نہیں کیے گئے تو تاجروں کے نقصان کے ساتھ قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔

    ادھر امپورٹرز کا کہنا ہے کہ درآمد شدہ سویابین اور کنولہ کے کلیئر نہ ہونے کہ وجہ سے مرغیوں، انڈوں اور دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔

  • برطانیہ کے لیے پاکستانی آم کی برآمدات میں 50 فیصد اضافہ

    برطانیہ کے لیے پاکستانی آم کی برآمدات میں 50 فیصد اضافہ

    اسلام آباد : برطانیہ کے لیے دو برس میں پاکستانی آم کی برآمدات میں 50فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مزید اقدامات سے برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔

    یہ بات برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    معظم احمد خان نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی تجارت میں اضافے کے لیے مزید آسانیاں لائی جا رہی ہیں، پچھلے دو سال میں برطانیہ کے لیے پاکستانی آم کی ایکسپورٹ میں پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    انہوں نے صدر راولپنڈی چیمبر ثاقب رفیق کو کامیاب بزنس کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور باہمی تجارت میں اضافے کے لیے آر سی سی آئی کی کوششوں کو سراہا۔

    اے پی پی کے مطابق اس موقع پر صدر چیمبر ثاقب رفیق نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر2017سے برطانیہ میں بزنس مواقع کانفرنس کا انعقاد کراتا چلا آ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تقریباً 16 لاکھ اوورسیز پاکستانی برطانیہ میں مقیم ہیں، چوتھی پاک یوکے بزنس کانفرنس ایک بڑی کامیابی ہے جس میں ستر سے زائد مندوبین نے شرکت کی، ہمیں وہاں اچھا ریسپانس ملا ہے، امید ہے پاکستان میں بھی اب برطانیہ کے ٹاپ برانڈ آئیں گے۔

  • سعودی عرب : ایشیائی ممالک کے لیے تیل کی قیمتوں میں کمی

    سعودی عرب : ایشیائی ممالک کے لیے تیل کی قیمتوں میں کمی

    ریاض : سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے ایشیائی ممالک کے لیے تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

    سعودی عربین آئل کمپنی نے ایشیائی ممالک میں فروخت ہونے والے اپنے بینچ مارک عرب لائٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 2.20 ڈالر فی بیرل کی کمی کردی ہے یعنی اگلے مہینے کی فروخت عمان اور دبئی کے بینچ مارکس کی اوسط سے 3.25ڈالر فی بیرل پریمیم لے گی۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے جنوری میں ایشیا کیلئے عرب لائٹ خام تیل کی سرکاری قیمت فروخت کو کم کردیا ہے۔

    دنیا میں تیل کے سب سے بڑے برآمدکنندہ ملک نے جنوری کیلئے آئی سی ای برینٹ کے مقابلے میں شمال مغربی یورپ کیلئے اپنے عرب لائٹ کی سرکاری قیمت فروخت منفی 0.10 ڈالر فی بیرل مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق آرامکو نے یورپ میں صارفین کے لیے قیمتوں میں کمی کی لیکن امریکہ میں فروخت کے لیے اپنی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ سعودی عرب نے امریکا کیلئے اے ایس سی آئی کے مقابلے میں قیمت 6.35ڈالر فی بیرل مقرر کی ہے۔

    یاد رہے کہ تیل کی قیمتوں میں یہ رد و بدل اس توقع کے باوجود سامنے آئی ہیں کہ آنے والے چند مہینوں میں چین میں تیل کی طلب میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : تیل کی قیمت کی حد، روس نے اہم اعلان کر دیا

    اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ چین میں کوویڈ19 کی پابندیوں میں نرمی اور مختلف شہروں میں نافذ لاک ڈاؤن کا دورانیہ کم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جس کے سبب چین کی خام تیل کی طلب میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔

  • پی ٹی آئی کا ایک بار پھر عوام میں جانے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا ایک بار پھر عوام میں جانے کا فیصلہ

    لاہور: ملک کی بدتر معاشی صورت حال اور ہوشربا مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی نے ایک بار پھر عوام میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف لاہور کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک کی معاشی صورت حال سمیت سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    اجلاس میں ملک میں جاری مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا کہ مہنگائی کے خلاف فوری احتجاجی مہم شروع کی جائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ارکان اسمبلی کو مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالنے کی ہدایت کی اسی سلسلے میں پہلی ریلی سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے حلقے سے نکالی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بتدریج ان ریلیوں کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائے گا اور دیگراحتجاجی ریلیوں کا شیڈول جلد جاری کیاجائےگا۔

    دوسری جانب عمران خان جنوری میں سندھ کا دورہ کرنے اور بھرپور عوامی مہم شروع کرنے جارہے ہیں، اس بات کا فیصلہ گذشتہ روز پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔

    عمران خان سے ملاقات میں ارکان سندھ اسمبلی نے اسمبلی سے مستعفی ہونے کا کہا جس پر عمران خان نے کہا کہ ممبران سندھ اسمبلی ابھی انتظار کریں، پہلے پنجاب اورکےپی اسمبلی کا فیصلہ کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے بعد عمران خان کا سندھ میں سیاسی محاذ کھولنے کا فیصلہ

    دوسری جانب عمران خان جنوری میں سندھ کا دورہ کرنے اور بھرپور عوامی مہم شروع کرنے جارہے ہیں، اس بات کا فیصلہ گذشتہ روز پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان کے دورہ سندھ سے قبل نائب صدر پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور مرکزی قیادت آئندہ ہفتے سندھ کے دورے پر روانہ ہوگی، بعد ازاں عمران خان سندھ کا دورہ کرینگے، جہاں وہ سندھ کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔

    ارکان سندھ اسمبلی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں عمران خان نے ہدایت کی کہ سندھ میں بھرپور تنظیم سازی کی جائے۔

  • سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ، تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

    سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ، تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

    اسلام آباد : عالمی سطح پر مہنگائی کی نہ رکنے والی رفتار کے سبب سونے کے نرخ بھی آسمان کی بلندیوں کو چُھو رہے ہیں جس میں کمی کا امکان مستقبل قریب میں نظر نہیں آرہا۔

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں فی الحال چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ چند روز سے جاری قیمتوں میں اضافے کے سبب سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 63 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 643 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 40 ہزار 175 روپے ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر اضافے سے 1799 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔