Tag: بس

  • ریسکیو گاڑی اور بس میں خوفناک تصادم، 5 افراد جاں بحق

    ریسکیو گاڑی اور بس میں خوفناک تصادم، 5 افراد جاں بحق

    (21 اگست 2025): ریسکیو 112 کی گاڑی اور بس میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ریسکیو اہلکاروں سمیت 5 افراد اپنی جان سے گئے۔

    اے آر وائی نیوز یہ خوفناک حادثہ جمعرات کی سہ پہر رحیم یار خان کے قریب کوٹسمابہ کے علاقے میں پیش آیا، جب ریسکیو 112 کی گاڑی اور سامنے سے آنے والی بس زور دار دھماکے کے ساتھ ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔

    اس سنگین حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ جن میں چار ریسکیو اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ تین افراد زخمی ہوئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ رضا کاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

    رحیم یارخان کےقریب ریسکیوون ون ٹو ٹو کی گاڑی اوربس میں تصادم میں پانچ افرادجاں بحق ہوگئے۔۔ جاں بحق ہونے والوں میں چار ریسکیواہلکارشامل ہیں۔۔ تین افرادزخمی ہوئے۔۔ حادثہ کوٹسمابہ کے قریب پیش آیا۔۔ مسافر بس صادق آباد سے خان پورآرہی تھی۔

    ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثے کا شکار مسافر بس صادق آباد سے خان پور سے آ رہی تھی جب کہ 112 کی گاڑی صادق آباد کی جانب جا رہی تھی۔

  • گلگت سے راولپنڈی جانیوالی بس برساتی نالے میں جاگری، 2 مسافر جاں بحق، 6 زخمی

    گلگت سے راولپنڈی جانیوالی بس برساتی نالے میں جاگری، 2 مسافر جاں بحق، 6 زخمی

    ہری پور : گلگت سے راولپنڈی جانیوالی بس برساتی نالے میں جاگری، جس کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ہزارہ موٹروے شاہ مقصود انٹر چینج کے قریب بس برساتی نالےمیں گرگئی، حادثےمیں دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

    ترجمان نیشنل ہائی ویزاینڈموٹروے پولیس نے بتایا بس میں 40 مسافر سوار تھےاور بس گلگت سے راولپنڈی کی جانب جا رہی تھی ۔

    موٹروے پولیس کی بروقت کاروائی تمام زخمیوں کو بذریعہ ایمبولینس ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثہ ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔

    حادثے کا شکاربس گلگت سے راولپنڈی آرہی تھی، زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا، حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔

    خمی ہونے والوں میں 25 سالہ احمد سکنہ بلتستان، 25 سالہ علی سکنہ ساہیوال، 25 سالہ مرسلین سکنہ پاک پتن، 25 سالہ یون سکنہ چیز ریپبلک (غیر ملکی) اور 28 سالہ لیو لیڈونگ سکنہ چائنہ (غیر ملکی) شامل ہیں۔

  • بس نے موٹر سائیکل رکشے کو روند ڈالا، 7 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق

    بس نے موٹر سائیکل رکشے کو روند ڈالا، 7 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق

    جڑانوالہ میں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل رکشے کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 9 زخمی ہو گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ خوفناک حادثہ جڑانوالہ میں تھانہ لنڈیانوالہ کے سامنے پیش آیا جہاں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل رکشتہ کو روند ڈالا۔

    اس حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل رکشہ کے ڈرائیور سمیت 8 افراد جاں بحق اور 9 شدید زخمی ہو گئے۔

    حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جہاں سے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ریسیکیو حکام کے مطابق حادثے میں رکشہ ڈرائیور اور سات خواتین جاں بحق ہوئیں۔ پانچ افراد نے موقع پر ہی دم توڑا جب کہ 3 زخمی اسپتال میں چل بسے۔

    https://urdu.arynews.tv/boat-full-of-passengers-gets-stuck-in-the-swamp-of-tarbela-lake/

  • لوٹ مار کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں پر ڈرائیور نے بس چڑھا دی، ایک ڈاکو ہلاک

    لوٹ مار کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں پر ڈرائیور نے بس چڑھا دی، ایک ڈاکو ہلاک

    کراچی میں سپر ہائی وے پر لوٹ مار کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں پر ڈرائیور نے بس چڑھا دی ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سپر ہائی وے احسن آباد گلشن معمار ایم 3 پمپ کے قریب ڈاکو کی ہلاکت کے واقعہ کی تفصیلات سامنے آ گئی ہ یں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دو ڈاکو بس کے ڈرائیور سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ ڈرائیور نے ان پر بس چڑھا دی۔

    واقعے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جب کہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ پولیس نے مرنے والے ڈاکو سے چھینا گیا موبائل اور پستول برآمد کر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت نہیں کی جا سکی ہے۔ اس کی شناخت کے لیے کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

  • موٹر سائیکل بچانے کی کوشش میں بس اُلٹ گئی، ویڈیو سامنے آگئی

    موٹر سائیکل بچانے کی کوشش میں بس اُلٹ گئی، ویڈیو سامنے آگئی

    بھارت میں مہاراشٹر کے لاتوڑ-ناندیڑ ہائی وے پر ایک خوفناک حادثہ رونما ہوا، تیز رفتار بس موٹر سائیکل کو بچانے کی کوشش میں توازن برقرار نہ رکھ سکی اور اُلٹ گئی۔ حادثے میں 36 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے بس اُلٹنے کے بعد مسافر چیخ و پکار کرنے لگے اور کئی لوگ بس کے اندر ہی پھنس گئے۔

    مقامی افراد اور پولیس حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ گئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ دیگر زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات پتہ چلی ہے کہ بس کی رفتار زیادہ تھی اورموٹر سائیکل سامنے آنے پر اچانک بریک لگانے کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا، تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا ڈرائیور کی غلطی تھی یا سڑک کی خراب حالت کے باعث حادثہ رونما ہوا۔

    اس سے قبل ترکیہ کے وسطی صوبے اکسارے میں بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔

    رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے اکسارے انقرہ موٹر وے پر بس کو حادثہ پیش آیا ہے، بس الٹنے سے 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ 25 شدید زخمی ہوگئے۔

    گورنر مہمت علی کمبوزوگلو کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس مغربی صوبے بالی سیر سے مسافروں کو وسطی ترکیہ کے مشہور سیاحتی مقام کپاڈو شیا کے علاقے میں لے جا رہی تھی۔

    جائیداد کا لالچ، درندہ صفت بیٹے نے ماں کو مار ڈالا

    گورنر مہمت علی کمبوزوگلو کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

  • بس کھائی میں گر نے سے 7 افراد جان سے گئے، متعدد زخمی

    بس کھائی میں گر نے سے 7 افراد جان سے گئے، متعدد زخمی

    بھارت میں گجرات کے ڈانگ ضلع میں گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں 7 افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں گجرات کے ڈانگ ضلع میں گزشتہ روز بس کھائی میں گر نے سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق حادثہ صبح تقریباً 4 بجے ساپوترا گھاٹ روڈ پر پیش آیا، جب ایک پرائیویٹ بس 200 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ کھائی میں گرنے سے بس دو ٹکڑے ہوگئی۔

    حادثے کا شکار ہونے والی بس مدھیہ پردیش کے گنا سے ترمبکیشور کا دورہ کرنے کے بعد واپس آرہی تھی جس میں 48 سیاح موجود تھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بس بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے باعث 7 مسافر موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

    پولیس کے مطابق حادثہ ساپوترا ہل اسٹیشن کے قریب پیش آیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق، بس ڈرائیور بس پر سے کنٹرول کھو بیٹھا، جس کی وجہ سے بس حفاظتی رکاوٹ کو توڑ کر وادی میں گر گئی۔

    زخمی عقیدت مندوں کو گجرات کے آہوا کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    کیلیفورنیا میں لگنے والی خوفناک آگ پر آخر کار قابو پالیا گیا

    رپورٹس کے مطابق بس میں 48 یاتری موجود تھے، مرنے والوں اور زخمیوں میں مدھیہ پردیش کے گنا، شیو پوری اور اشوک نگر اضلاع کے افراد شامل ہیں۔

  • بس کی زور دار ٹکر سے ٹریکٹر 3 حصوں میں تقسیم، ویڈیو وائرل

    بس کی زور دار ٹکر سے ٹریکٹر 3 حصوں میں تقسیم، ویڈیو وائرل

    بھارت کے تلنگانہ آر ٹی سی بس کی خوفناک ٹکر کے باعث ٹریکٹر تین حصوں میں تقسیم ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ہولناک حادثہ ورنگل ضلع کے وردھناپیٹ منڈل میں پیش آیا حادثے میں ٹریکٹر ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔

    رپورٹس کے مطابق حادثے میں بس کا ڈرائیور اور 5 مسافر بھی معمولی زخمی ہوئے، جبکہ حادثے کی ویڈیو قریب ہی لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی، جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بس بہت زیادہ اسپیڈ میں تھی۔

    اس سے قبل اسپین کے شہر ویلنسیا میں ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث کھیتوں میں کھڑی دو گاڑیوں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔

    اسپین میں پیش آئے افسوسناک واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کا تعلق منڈی بہاالدین اور وزیرآباد سے ہے۔

    سمندر میں ڈوبنے والی خاتون کی لاش شارک کے پیٹ سے نکال لی گئی

    زخمیوں میں ارسلان، فرحان اور ارشد چیمہ بھی شامل ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • تیز رفتار بس نے 11مویشیوں کو کچل دیا

    تیز رفتار بس نے 11مویشیوں کو کچل دیا

    درگ: بھارت کے درگ سٹی میں ندی کے پل پر بیٹھے 11 مویشیوں کو تیز رفتار بس نے روند ڈالا، جس کے نتیجے میں 9 مویشی موقع پر جان سے چلے گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بس ڈرائیور واقعے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

    درگ سٹی کے اے ایس پی ابھیشیک جھا نے کہا ہے کہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر بس ڈرائیور کی شناخت کر لی ہے۔ پولیس ٹیم اس کی گرفتاری کے لیے بلاس پور گئی ہے۔ ملزم کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    اس سے قبل نائیجیریا میں پیش آنے والے خوفناک بس حادثے کے نتیجے میں 16 افراد لقمہ اجل بن گئے، حادثہ ملک کے جنوب مشرقی صوبے‘اینوگو’میں پیش آیا ہے۔

    بھائی نے گلا دبا کر بہن کی جان لے لی

    رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، بے قابو مسافر بس دیوار سے ٹکرا گئی اور حادثے میں 16 مسافر زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

  • اوچ شریف: تیز رفتار مسافر بس اُلٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 15 زخمی

    اوچ شریف: تیز رفتار مسافر بس اُلٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 15 زخمی

    اوچ شریف: موٹر وے ایم 5 جھانگڑہ انٹر چینج کے نزدیک تیز رفتاری کے باعث مسافر بس اُلٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس اسلام آباد سے صادق آبادجارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

    اس سے قبل بلوچستان سے پنجاب جانیوالی قومی شاہراہ پر مسافر بسیں الٹنے کے دو واقعات میں انتیس افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    کوئٹہ سے ژوب جانیوالی کوچ قومی شاہراہ پر ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں مزداٹرک کو بچاتے ہوئے کھائی میں گرگئی، جس کے نتیجے میں پندرہ مسافر زخمی ہوگئے تھے۔

    مذکورہ حادثہ کے ڈیڑھ گھنٹے بعد اسی شاہراہ پر ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ میں ایک اور مسافر بس الٹ گئی تھی۔

    مرغی کے گوشت کی قیمت میں غیرقانونی اضافہ، کمشنر کراچی کا اہم اقدام

    زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مسلم باغ لے جایا گیا جہاں سے سات شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

  • اسکول بس اُلٹنے سے ایک درجن سے زائد بچے زخمی

    اسکول بس اُلٹنے سے ایک درجن سے زائد بچے زخمی

    بھارت میں رانچی کے ماندار تھانے کی حدود میں اسکول بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے باعث ایک درجن سے زائد بچے شدید زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس سینٹ ماریئس اسکول کی بتائی جا رہی ہے۔

    مانڈر تھانے کے انچارج راہول کمار نے مقامی افراد کی مدد سے بچوں کو بس سے باہر نکالا اور اسپتال منتقل کیا، راہول کمار کا کہنا تھا کہ تمام بچے محفوظ ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق بس مقامی بچوں کو لے کر اسکول کی طرف رواں دواں تھی کہ اچانک تیز موڑ پر بس بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے ایک کھیت میں الٹ گئی۔

    نابالغ بچی عصمت دری کا نشانہ بن گئی

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمبولینس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ جس کے بعد مانڈر تھانے کے انچارج راہول کمار اور مقامی لوگوں نے بس کے شیشے توڑ کر زخمی بچوں کو اسکول بس سے باہر نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔