Tag: بسمل

  • زندگی جینے کے لیے پیار زیادہ ضرور ہے یا پیسہ؟ معصومہ کیا سوچتی ہے؟

    زندگی جینے کے لیے پیار زیادہ ضرور ہے یا پیسہ؟ معصومہ کیا سوچتی ہے؟

    اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ سیریل ’بسمل‘ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، نعمان اعجاز اور حریم فاروق کی جاندار اداکاری مداح کافی پسند کررہے ہیں۔

    سپرہٹ ڈرامے بسمل کی گزشتہ قسط میں معصومہ (حریم فاروق) جو کہ حاملہ ہیں وہ اکیلی ہی سیرسپاٹے کرتی نظر آتی ہیں اور اپنے شوہر توقیر تاثیر (نعمان اعجاز) کا پیسہ بے دریغ لٹارہی ہوتی ہیں، وہ مہنگے برانڈ کے کپڑوں کی خریداری کرتی ہیں، مہنگے ترین ریسٹورنٹس میں جاتی ہیں۔

    راحت فتح علی کے بیٹے کی آواز میں ’بسمل‘ کا او ایس ٹی مداحوں کو بھا گیا

    ڈرامے کے ایک سین میں معصومہ کو ریسٹورنٹ میں بیٹھا ہوا دکھایا گیا ہے، اس دوران وہ عمدہ کھانا تناول کرتے ہوئے اپنے خیالوں میں کھو جاتی ہے۔

    معصومہ اپنے خیالوں میں کہتی ہے ’پیار نہ سہی پیسہ ضرور مل گیا، اور زندگی گزارنے کے لیے پیار نہ بھی ملے تو پیسہ بھی کافی ہوتا ہے!‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    خیال رہے کہ بسمل ڈرامے کی کہانی ایک مڈل کلاس لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو شارٹ کٹ کے ذریعے امیر بننا چاہتی ہے اور اس کے بعد اس کا زوال شروع ہوجاتا ہے، اس ساری صورتحال کو کافی خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔

    ڈرامہ سیریل ’بسمل‘ میں شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق اور نعمان اعجاز کے علاوہ دیگر اداکاروں میں سعد قریشی، سویرا ندیم، مہربانو اور شاہین خان شامل ہیں، ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض احسن تالش نے انجام دیے ہیں۔

  • حریم فاروق کو ’ٹائی ٹینک‘ پر لے جانا چاہوں گا، سعد قریشی

    حریم فاروق کو ’ٹائی ٹینک‘ پر لے جانا چاہوں گا، سعد قریشی

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سعد قریشی نے کہا کہ حریم فاروق کو ٹائی ٹینک پر لے جانا چاہوں گا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بسمل‘ میں ’موسیٰ‘ کا کردار نبھانے والے معروف اداکار سعد قریشی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

    میزبان نے سوال کیا کہ آپ کے پاس دو وی آئی پی پاس ہیں کس کو ٹائی ٹینک پر لے جانا چاہیں گے؟ فردوس عاشق اعوان، مولانا فضل الرحمان یا پھر حریم فاروق؟

    سعد قریشی نے کہا کہ ساتھی اداکارہ حریم فاروق کو ٹائی ٹینک پر لے جانا چاہوں گا۔

    اداکار سے دوسرا سوال کیا گیا کہ آپ کے پاس دو لائف جیکٹ ہیں ڈوبتی کشتی ہے کس کو دوسری لائف جیکٹ دینا چاہیں گے؟ سعد کو آپشن میں نعمان اعجاز اور احسن طالش کے نام دیے گئے۔

    انہوں نے اس سوال کا جواب نہیں دیا اور جنرل نالج کے سوال پر چلے گئے۔

    ایک سوال کے جواب میں سعد قریشی نے کہا کہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ سیلفی لینا چاہیں گے، مسکراہٹ حمزہ علی عباسی کے لیے اور بلال عباس کی منزل آگئی ہے۔

    سعد قریشی نے کہا کہ ’موسیٰ‘ کا کردار گھر والوں کو بھی بہت پسند آیا جب گھر پہنچا تو والد نے دروازہ کھولا اور گلے لگا کر اداکاری کی تعریف کی۔

    انہوں نے کہا کہ ’وہ پاگل سی‘ میں حرا خان کے ڈرائیور کا کردار نبھایا تھا اس کردار سے مجھے اتنی توقع نہیں تھی کہ ہٹ ہوجائے گا لیکن لوگوں نے مجھے دیکھ کر کہا کہ آپ وہی ہیں جو ڈرائیور بنے تھے تب احساس ہوا کہ لوگوں کو یہ کردار بہت پسند آیا ہے۔

    واضح رہے کہ سعد قریشی نے ’بسمل‘ میں نعمان اعجاز اور سویرا ندیم کے بیٹے ’موسیٰ‘ کا کردار نبھایا تھا جو والد کی ’معصومہ‘ (حریم فاروق) سے دوسری شادی پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلیتے ہیں۔

  • موسیٰ کا درد ہمیشہ میرے ساتھ رہے گا، سعد قریشی

    موسیٰ کا درد ہمیشہ میرے ساتھ رہے گا، سعد قریشی

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ‘بسمل‘ کے اداکار سعد قریشی کا کہنا ہے کہ ’موسیٰ‘ کا درد ہمیشہ میرے ساتھ رہے گا۔

    ڈرامہ سیریل ’بسمل‘ کی 29 اور 30 اقساط کے بعد اداکار سعد قریشی نے ڈرامے میں اپنی موت کے المناک منظر کے بعد کردار موسیٰ کو الوداع کہتے ہوئے جذباتی پوسٹ شیئر کی۔

    سعد قریشی نے لکھا کہ ’ان کے لیے بے پناہ محبت اور حمایت کے لیے آپ کا شکریہ۔‘

    انہوں نے لکھا کہ ’شوٹنگ کے دوران 9 ماہ سے زیادہ کردار میں رہنے کے بعد دکھ درد ہمیشہ میرے ساتھ رہے گا، موسیٰ اب نہیں رہے لیکن اس کے اثرات ہمیشہ رہیں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Saad Qureshi (@saadqrshi)

    آخر میں سعد قریشی نے مشورہ دیا کہ ’غفلت اور جذباتی صدمے سے دماغی صحت کے سنگین مسائل پیدا ہوسکتے ہیں لہٰذا ہمیشہ اپنے پیاروں سے رابطہ رکھیں اور ان پر غور کریں۔‘

    سعد قریشی کی پوسٹ کو ہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین نے پسند کیا اور موسیٰ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے تبصرے بھی کیے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ‘آپ نے بسمل میں بہت اچھا کام کیا ہے، دوسرے نے لکھا کہ ’موسیٰ کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔‘

    ایک اور مداح نے لکھا کہ ’میں نے پہلی بار آپ کو اسکرین پر دیکھا اور آپ کی بہترین ادکاری سے متاثر ہوں، آپ بہت خوبصورت لگ رہے تھے اور آپ کی ڈائیلاگ ڈیلیوری کمال تھی، 29ویں قسط میں آپ کی اداکاری لاجواب تھی۔‘

    ایک مداح نے لکھا کہ ’ہم آپ کو مزید ڈراموں میں دیکھنے کا انتظار کریں گے۔‘

    واضح رہے کہ سعد قریشی کے علاوہ بسمل میں نعمان اعجاز، سویرا ندیم، حریم فاروق، بہروز سبزواری، شیربانو قریشی، اسد صدیقی، شاہین خان، رابعہ شکیل اور عدنان جیلانی ودیگر شامل ہیں۔

    بسمل کے ہدایت کار احسن طالش ہیں جبکہ اس کی کہانی زنجابیل عاصم شاہ نے لکھی ہے، ڈرامے کو ہر بدھ اور جمعرات کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

  • معاشرے میں دھوکا دے کر دوسری شادی کرنا معمول بن چکا، حریم فاروق

    معاشرے میں دھوکا دے کر دوسری شادی کرنا معمول بن چکا، حریم فاروق

    اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ معاشرے میں دھوکا دے کر دوسری شادی کرنا معمول بن چکا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بسمل‘ میں حریم فاروق ’معصومہ‘ کا منفی کردار نبھا رہی ہیں جو ’توقیر تاثیر‘ (نعمان اعجاز) سے دوسری شادی کرلیتی ہیں، بسمل میں ان کی اداکاری کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

    ڈرامے میں سویرا ندیم (ریحام) توقیر تاثیر کی پہلی اہلیہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

    تاہم حریم فاروق نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ہمارے معاشرے میں دھوکے سے دوسری شادی کرنا معمول بن چکا، معاشرے میں تقریبا ہر دوسرے گھر میں دوسری شادی جیسے مسائل موجود ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مذہب اسلام میں دوسری شادی کی اجازت ہے، دوسری شادی سے کوئی کسی کو نہیں روک سکتا لیکن دھوکا دے کر شادی کرنا معمول بن چکا۔

    حریم فاروق کا کہنا تھا کہ معاشرے میں مرد دھوکے سے دوسری شادی کرتے ہیں، جس کے اثرات پورے خاندان پر پڑتے ہیں اور ہر دوسرے گھر میں یہی کہانی چل رہی ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بہت سی خواتین کو جانتی ہوں جو اس سے گزر چکی ہیں اور بہت سے خاندان ٹوٹ چکے ہیں لیکن وہ اب بھی ان حالات نمٹ رہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح بہت سی لڑکیاں ہیں جن کے خواب اور عزائم ہیں، وہ امیر بننا چاہتی ہیں جس کے لیے شارٹ کٹس کو اپناتی ہیں۔

    بسمل کی ہدایت کاری کے فرائض احسن طالش نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی زنجابیل عاصم شاہ نے لکھی ہے، بسمل کی قسط ہر بدھ اور جمعرات کی شب 8 بجے نشر کی جاتی ہے۔