Tag: بسمہ معروف

  • جنوبی افریقا کے خلاف سیریز، بسمہ معروف جیت کے لیے پرعزم

    جنوبی افریقا کے خلاف سیریز، بسمہ معروف جیت کے لیے پرعزم

    کراچی: قومی ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف سریز کے لیے تمام کھلاڑی پرجوش ہیں، ہوم گراؤنڈ پر میزبان ٹیم خطرناک تو ہوگی مگر ہم اُسے شکست دینے کی کوشش کریں گے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ ویمن ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سیریزکے لیے پرجوش ہے، عالیہ ریاض، ندا ڈار ہماری اچھی بلےباز ہیں جبکہ ڈیانا بیک کی انجری کے باعث فاطمہ ثنا کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اقبال امام کی کوچنگ سے فائدہ پہنچ رہا ہے، ہمارےلیےآئی سی سی چیمپئن شپ پوائنٹس کافی اہم ہیں اور کوشش کریں گے کہ جنوبی افریقا کے خلاف جیت کر پوائنٹس ٹیبل کو مزید بہتر بنائیں۔

    مزید پڑھیں: بسمہ معروف پیا گھر سدھار گئیں

    بسمہ معروف نے بتایا کہ فٹنس کے لیے بریانی سمیت مرغن غذائیں چھوڑدی ہیں اور اب مکمل توجہ کے ساتھ پریکٹس کررہی ہوں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ فیلڈنگ کے شعبے میں ہماری ٹیم کمزور ہے جس کو دور کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ اپنےہوم گراؤنڈ میں خطرناک ٹیم ہوسکتی ہے، کوشش ہے اپنی کارکردگی سے ٹیم کی جیت میں کردار اداکروں۔

  • بسمہ معروف پیا گھر سدھار گئیں

    بسمہ معروف پیا گھر سدھار گئیں

    لاہور: قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

    نمائندہ اے آر وائی کے مطابق کپتان کی مہندی کی تقریب گزشتہ روز لاہور میں منعقد کی گئی جس میں ساتھی کرکٹرز اور اہل خانہ نے شرکت کی۔

    اطلاعات کے مطابق بسمہ معروف آج شب انجینئر ابرار کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔ نمائندہ اے آر وائی کے مطابق کپتان کے ہونے والے شوہر سافٹ ویئر انجیئنر ہیں۔

    گزشتہ روز ہونے والی مہندی کی تقریب میں ساتھی کھلاڑیوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی اور انہوں نے خوب ہلا گلا بھی کیا، تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    واضح رہے کہ 5 جون 2016 کو بسمہ معروف کو پاکستان ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقررکیا گیا تھا، بعد ازاں انہیں 30 ستمبر کو پی سی بی نے ایک بار پھر ٹیم کی قیادت سونپی تھی۔

    بسمہ معروف 98 ایک روزہ اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں، ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لینے کے بعد سابق کپتان حال ہی میں وطن پہنچیں۔

    یاد رہے کہ رواں سال بسمہ معروف انجری کا شکار ہوگئیں تھیں جس کے بعد اُن کا کیریئر  خطرات سے دوچار ہوگیا تھا تاہم کامیاب آپریشن کے بعد انہوں نے جرات مندی کا مظاہرہ کیا اور سخت ٹریننگ کے بعد وہ ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں۔

  • ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش کو9وکٹ سے ہرا دیا

    ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش کو9وکٹ سے ہرا دیا

    دہلی: پاکستان ویمنز ٹیم نے بھارت کے بعد بنگلہ دیش کو بھی ٹھکانے لگا دیا، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں دوسری کامیابی سمیٹتے ہوئے بنگلہ دیش کو نو وکٹ سے شکست دی۔

    دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ میں بنگلہ دیشن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کی باعث بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم بڑا ہدف دینے میں ناکام رہیں اور نو وکٹ پر ایک سو تیرہ رنز بناسکیں۔

    پاکستان ویمنز ٹیم نے ہدف صرف ایک ہی وکٹ پر حاصل کرلیا، دوسری وکٹ کی شراکت میں ننانوے رنز اسکور میں جوڑنے والی سدرہ امین نے کیرئیر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی، بسمہ معروف نے بھی تینتالیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو نو وکٹ سے جیت دلائی۔

    گروپ بی کے ٹیبل میں پاکستان چار پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آگیا ہے۔