Tag: بسنت کی خبریں

  • فیصل آباد: پتنگ کی قاتل ڈور نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

    فیصل آباد: پتنگ کی قاتل ڈور نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

    فیصل آباد: پتنگ کی قاتل ڈور ایک اور وار کر گئی، 21 سال کا ایک نوجوان گلے پر ڈور پھرنے کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے رحمانیہ روڈ پر گلے پر ڈور پھرنے سے اکیس سال کا نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

    [bs-quote quote=”کیمیکل ڈور سے جاں بحق ہونے والا وقاص تھرڈ ایئر کا طالب علم تھا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ہرچرن پورہ کا رہائشی وقاص موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اڑتی پتنگ کی ڈور کی زد میں آ گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کیمیکل ڈور سے جاں بحق ہونے والا وقاص تھرڈ ایئر کا طالب علم تھا، نوجوان کو زخمی حالت میں الائیڈ اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

    آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کے فیصل آباد میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے واقعات کے نوٹس کے بعد CPO فیصل آباد نے رپورٹ پیش کر دی۔

    رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں اب تک پتنگ بازوں کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1077 مقدمات درج کر کے 1103 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    خیال رہے کہ حکومتِ پنجاب نے پتنگ اڑانے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے، آئے دن خطرناک ڈور کے باعث بچے اور نوجوانوں کی اموات واقع ہو رہی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  پتنگ بازی پرپابندی کے قانون پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے‘ عثمان بزدار

    پولیس کی جانب سے آئے روز پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے، تاہم پابندی اور پولیس ریڈز کے با وجود صوبے بھر میں پتنگ بازی عروج پر ہے۔

  • کیا لاہور کے آسمان پر پتنگیں رنگ بکھیریں گی؟

    کیا لاہور کے آسمان پر پتنگیں رنگ بکھیریں گی؟

    لاہور: زندہ دلوں کے شہر میں بسنت منائی جائے گی یا نہیں، حکومت پنجاب نے حتمی فیصلہ کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے بسنت نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ سینئروزیرعبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا.

    سینئر وزیر پنجاب کے مطابق کل عدالت میں حکومت کی طرف سےتفصیلی جواب جمع کرایا جائے گا، مستقبل کے لئے حفاظتی اقدامات کی تیاری کی جا سکتی ہے.

    عبدالعلیم خان نے کہا کہ محفوظ بسنت کی تیاری کے لئے 4 سے 6 ماہ کی ورکنگ درکار ہے، ادارے ذمے داریاں پوری کریں، تو ایسی سرگرمیاں ہوسکتی ہیں.

    سینئر وزیر نے کہا کہ ڈور، پتنگ کی تیاری رجسٹرڈ اور باقاعدہ نظام وضع ہونا چاہیے، تب ہی یہ فیصلہ ہوسکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بسنت منانےکا اعلان: عدالت کا پنجاب حکومت کو24جنوری تک جواب جمع کرانے کا حکم

    دھاتی تار کے استعمال، قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا، بسنت نہ منانے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کر رہے ہیں.

    خیال رہے کہ چند روز قبل پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کا عندیہ دیا گیا تھا، جس کے بعد اس موضوع پر ایک بحث شروع ہوگئی.

    کچھ حلقوں کی جانب سے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اب حکومت پنجاب نے اس ضمن میں حتمی فیصلہ کر لیا ہے.