لاہور: زندہ دلوں کے شہر میں بسنت منائی جائے گی یا نہیں، حکومت پنجاب نے حتمی فیصلہ کر لیا.
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے بسنت نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ سینئروزیرعبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا.
سینئر وزیر پنجاب کے مطابق کل عدالت میں حکومت کی طرف سےتفصیلی جواب جمع کرایا جائے گا، مستقبل کے لئے حفاظتی اقدامات کی تیاری کی جا سکتی ہے.
عبدالعلیم خان نے کہا کہ محفوظ بسنت کی تیاری کے لئے 4 سے 6 ماہ کی ورکنگ درکار ہے، ادارے ذمے داریاں پوری کریں، تو ایسی سرگرمیاں ہوسکتی ہیں.
سینئر وزیر نے کہا کہ ڈور، پتنگ کی تیاری رجسٹرڈ اور باقاعدہ نظام وضع ہونا چاہیے، تب ہی یہ فیصلہ ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بسنت منانےکا اعلان: عدالت کا پنجاب حکومت کو24جنوری تک جواب جمع کرانے کا حکم
دھاتی تار کے استعمال، قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا، بسنت نہ منانے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کر رہے ہیں.
خیال رہے کہ چند روز قبل پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کا عندیہ دیا گیا تھا، جس کے بعد اس موضوع پر ایک بحث شروع ہوگئی.
کچھ حلقوں کی جانب سے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اب حکومت پنجاب نے اس ضمن میں حتمی فیصلہ کر لیا ہے.