Tag: بسیں

  • کراچی: مزید 43 نئی بسیں خریدنے کی منظوری

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں 1.7 ارب روپے سے نئی بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کابینہ نے 1.7 ارب روپے سے بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی۔

    محکمہ ٹرانسپورٹ رواں سال پیپلز بس سروس کے لیے 43 نئی بسیں خریدے گا۔ وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز بس سروس بہترین سروس دے رہی ہے۔

    صوبائی وزیر ثقافت سردار شاہ نے سیاحت کے لیے بسیں چلانے کی بھی درخواست کی جس پر وزیر اعلیٰ نے انہیں اپنی تجویز لکھ کر پیش کرنے کی ہدایت کی۔

    سردار شاہ کا کہنا تھا کہ مجوزہ بسیں کینجھر جھیل اور دیگر سیاحتی مقامات کے لیے چلائی جائیں گی۔

  • کراچی: ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا فیصلہ

    کراچی: ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا فیصلہ

    کراچی: انٹر سٹی بس ٹرانسپورٹرز نے شہر قائد میں کل(پیر) سے بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں 18 مئی سے ٹرانسپورٹ بحال ہوجائے گی۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ  نے ٹرانسپورٹ کھولنے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق صوبائی وزیر اویس شاہ کے کہنے پر19 اپریل کو گاڑیاں کھڑی کر دی تھی، نہیں معلوم تھا گاڑیاں اتنے طویل عرصے بند کرنی پڑیں گی، تاہم کل سے سڑکوں پر بسیں چلیں گی۔

    دوسری جانب سندھ انٹرسٹی بس ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وفاق نے انٹراسٹی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کی اجازت دے دی ہے جس کے تحت 20 مئی سے ایس او پی کے تحت بسیں چلانے جارہے ہیں۔

    سندھ انٹرسٹی بس ایسوسی ایشن کے مطابق بلوچستان میں بھی ٹرانسپورٹ چلنے جا رہی ہے، ہم پر اپنے یومیہ اجرت کے ملازمین کا دباؤ ہے، حکومت نے ٹیکس چھوٹ کا اعلان کیا مگر ہمیں کچھ فائدہ نہیں ہوا ہے۔

    ’مسافر اضافی کرایہ ادا کرکے سفر کر رہے ہیں، 20 مئی سے بین الصوبائی روٹ کھولنے کا اعلان کر رہے ہیں‘۔

    ٹرینیں چلانے سے متعلق فیصلہ کب ہوگا؟ وزیر ریلوے نے بتا دیا

    خیال رہے کہ کروناوائرس کے نتاظر میں لاک ڈاؤن کے باعث ملک بھر میں انٹرا اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم اب انٹر سٹی بس ٹرانسپورٹرز نے مئی سے ایس او پی کے ساتھ بسیں چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

    ملک میں جزوی طور پر فضائی آپریشن بحال ہوچکی ہے جبکہ ٹرینیں چلانے سے متعلق بھی حکمت عملی زیرغور ہے۔ اپنے تازہ بیان میں وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹرینیں چلانے کا فیصلہ منگل کو ہوگا، صرف عمران خان سے ملاقات کا انتظار ہے، اس کے بعد حکمت عملی وضع کریں گے۔