Tag: بس الٹ گئی

  • کراچی سے مانسہرہ اور کینجھر جھیل جانے والی 2 بسیں الٹنے سے 9 مسافر جاں بحق

    کراچی سے مانسہرہ اور کینجھر جھیل جانے والی 2 بسیں الٹنے سے 9 مسافر جاں بحق

    کراچی/خیرپور: کراچی سے مانسہرہ اور کینجھر جھیل جانے والی 2 بسیں راستے میں الٹنے کے باعث 9 مسافر جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے پکنک پر کینجھر جھیل جانے والی ایک بس ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب الٹ گئی ہے، جس کے باعث 6 مسافر جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق ٹھٹھہ بائی پاس پر بس الٹ کر کھائی میں گر گئی تھی، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق اورنگی ٹاؤن سے ہے، حادثے کی شکار بس کے مسافر کینجھر جھیل پکنک کے لیے جا رہے تھے۔

    دوسرے واقعے میں کراچی سے مانسہرہ جانے والی ایک مسافر بس خیرپور میں ٹنڈو مستی کے قریب قومی شاہراہ پر پھسلن کے باعث الٹ گئی، اس حادثے میں 3 افراد جاں بحق، اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، جب کہ مرنے والوں میں ایک خاتون اور ڈرائیور بھی شامل ہے۔

  • جیکب آباد میں باراتیوں کی بس الٹ گئی، ہلاکتوں کا خدشہ

    جیکب آباد میں باراتیوں کی بس الٹ گئی، ہلاکتوں کا خدشہ

    جیکب آباد میں باراتیوں کی بس ٹائر پھٹنے کے سبب الٹ گئی، جس کے باعث ایک شخص جاں بحق،جبکہ 30زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تھانہ آباد کی حدود میں گاؤں ڈیول ماچھی کے قریب پیش آیا، ٹائرپھٹنے کے نتیجے میں بس بے قابو ہوکر کھائی میں گری۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    اس سے قبل یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں گر گئی تھی، جس کے نتیجے میں 20 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    کراچی میں 23 مارچ کو ہونے والا پولیس مقابلہ جعلی نکلا

    ترجمان وزیراعلیٰ گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق افسوسناک حادثے میں 20 افراد جاں بحق ہوئے، بس یشوکھل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی تھی۔

  • گھوٹکی کے قریب موٹر وے پر حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 13 زخمی

    گھوٹکی کے قریب موٹر وے پر حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 13 زخمی

    گھوٹکی: سندھ کے شہر گھوٹکی کے قریب موٹر وے پر بس الٹنے کے باعث 5 افراد جاں بحق، 13 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے قریب موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ تیرہ مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔

    موٹر وے پولیس کے مطابق آزاد کشمیر سے کراچی جانے والی مسافر بس کو حادثہ سکھر ملتان موٹر وے کے پوائنٹ 89 کے مقام پر پیش آیا۔

    لاشوں اور زخمیوں کو گھوٹکی اسپتال منتقل کر دیا گیا، 10 شدید زخمی مسافروں کو تشویش ناک حالت میں رحیم یار خان اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی مسافروں کا تعلق سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے، مسافر بس میرپور آزاد کشمیر سے کراچی جا رہی تھی۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جب کہ ڈرائیور کو نیند آ گئی تھی، جس کی وجہ سے تیز رفتار گاڑی الٹ گئی۔

  • ساہیوال، کراچی، چلاس میں حادثات، 6 افراد جاں بحق، 46 زخمی

    ساہیوال، کراچی، چلاس میں حادثات، 6 افراد جاں بحق، 46 زخمی

    ساہیوال/کراچی/چلاس: ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 46 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ساہیوال میں عارف والہ روڈ بائی پاس کے قریب مسافر بس الٹنے سے 5 افراد جاں بحق جب کہ 35 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔

    ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ 6 مسافروں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، معلوم ہوا کہ مسافر بس فورٹ عباس سے ساہیوال آ رہی تھی کہ بائی پاس عارف والا کے قریب بس کا ٹائر بلاسٹ ہو کر باڈی سے نکل گیا اور بس درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

    کراچی میں بھی احسن آباد کے علاقے میں ایک کنٹینر سڑک پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ ایک شدید زخمی ہو گیا ہے، ہیوی کنٹینر الٹ کر سڑک پر پارک کی گئی گاڑی پر جا گرا تھا، سڑک پر موجود افراد کنٹینر کی زد میں آئے، ریسکیو ذرایع کے مطابق حادثے کے بعد ٹریفک معطل کر دیا گیا ہے، پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

    گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے تاریخی شہر چلاس میں بھی ایک حادثہ پیش آیا ہے، بابوسر کے مقام پر سیاحوں کی وین کو حادثہ پیش آنے سے 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    کراچی کے علاقے احسن آباد میں کنٹینر الٹنے کا حادثہ

    پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے سیاحوں کا تعلق کراچی سے ہے، بریک فیل ہونے پر وین بے قابو ہو کر چٹان سے ٹکرا گئی تھی، حادثے کے زخمیوں کو آر ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہونے پر اسے گلگت منتقل کر دیا گیا ہے، اسپتال ذرایع کا کہنا ہے کہ دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

  • سوات سے لاہور جانے والی بس کو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی، ڈرائیور گرفتار

    سوات سے لاہور جانے والی بس کو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی، ڈرائیور گرفتار

    حسن ابدال: براہمہ انٹر چینج کے قریب سوات سے لاہور جانے والی بس الٹنے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہو گئی، حادثے میں 34 مسافر زخمی ہوئے، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوات سے لاہور جانے والی بس براہمہ انٹرچینج پر الٹ گئی، حادثے میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ تیس سے زاید مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔

    یہ حادثہ گزشتہ رات پیش آیا، مسافر بس میں 59 افراد سوار تھے، رات دو بجے حسن ابدال کے قریب بس ایک گہری کھائی میں جا گری۔

    مسافروں کا کہنا ہے کہ موٹر وے پر بس حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، خیال رہے کہ بارش کی وجہ سے سڑک پر پھسلن بھی تھی، ریسکیو ذرایع کے مطابق مرنے والوں میں مرد و خواتین اور بچے شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  صادق آباد : اکبرایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم، 10 افراد جاں بحق

    زخمی ہونے والے مسافروں کو فوری طور پر ٹیکسلا اور حسن ابدال کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کئی مسافروں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جب کہ بس ڈرائیور بہرام خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مسافروں کا کہنا ہے کہ ڈرائیور موبائل فون پر مسلسل بات کر رہا تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

    واضح رہے کہ آج صادق آباد میں ولہار پھاٹک کے قریب صبح سوا چار بجے کے آس پاس مسافر ٹرین اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جب کہ 32 زخمی ہو گئے۔

  • ڈی آئی خان: تونسہ شریف میں بس الٹ گئی،14 افراد زخمی

    ڈی آئی خان: تونسہ شریف میں بس الٹ گئی،14 افراد زخمی

    ڈی آئی خان : ڈیرہ اسماعیل خان سے ڈیرہ غازی خان جانیوالی مسافر بس انڈس ہائی وے پر تونسہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی ، حادثے کے نتیجے میں چودہ مسافر زخمی ہوگئے۔

        ٓریسکیو ذرائع کیمطابق نجی کمپنی کی مسافر بس علی الصبح ڈیرہ اسماعیل خان سے ڈیرہ غازی خان جا رہی تھی کہ تونسہ شریف کے نزدیک کوٹ موڑ انڈس ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو الٹ گئی ، جسکے نتیجے میں بس میں سوار چودہ مسافر زخمی ہوگئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اور مقامی پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمی ہونیوالے مسافروں کو جن بیشتر کا تعلق ڈی جی خان کے مختلف علاقوں سے بتایا گیا ہے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تونسہ منتقل کر دیا گیا ۔

    عینی شاہدین اور پولیس کی ابتدائی تفصیلات کے مطابق حادثے کی وجہ تیز رفتاری قرار دیا گیا ہے۔